ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب کی پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی اجتماعات کی نگرانی کے لیے چار ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) عمر سعید کے مطابق دہشت گردی کے خطرات اور عوامی اجتماعات کی نگرانی کے لیے مختلف طریقہ کار اور سیکیورٹی آلات کے ساتھ ڈرون کیمروں کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ اب تک ان کیمروں کو داتا دربار کے عرس، چہلم حضرت امام حسین، این اے 122 میں ضمنی انتخاب اور 21 رمضان کو یوم حضرت علی کے موقع پر نکالے گئے جلوسوں کے دوران فضائی نگرانی کے لیے کامیابی سے استعمال کیا گیا. عمر سعید نے بتایا کہ یہ کیمرے 100 سے 200 فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں اور ان میں 20 منٹ تک کام کرنے والی ریچارج ایبل بیٹریز استعمال ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ڈی کیمروں سے لیس یہ ڈرونز انسانی آنکھ، سی سی ٹی وی کیمروں یہاں تک کہ ہیلی کاپٹر سے بھی فضائی نگرانی سے زیادہ طاقتور اور کارآمد ہیں، جو کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شخص کی کڑی نگرانی کر سکتے ہیں بلکہ مشکوک شخص ڈرونز سے نگرانی سے بے خبر رہتا ہے اور بلندی پر پرواز کے باعث یہ نہیں معلوم کیا جاسکتا کہ ڈرون کس کی نگرانی کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کیمرے رات میں بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیمرے خودکش حملے کے اہم شواہد اکھٹے کرنے اور حملہ آور کی پہچان میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے ایسی صورتحال میں یا تو تباہ ہوجاتے ہیں یا پھر صحیح ریکارڈنگ نہیں کرپاتے جس سے کیس حل کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسٹیل ملز خریدنے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن کوخط کاجواب دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن اسٹیل ملز کے معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت واضح کرے کہ وہ کن شرائط کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملز سندھ حکومت کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز قومی اثاثہ ہے جسے ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کیا تھا۔ پاکستان اسٹیل ملز کی ری اسٹرکچرنگ سے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری کے خلاف ہے۔ اسٹیل ملز کے ملازمین کو بھی کسی صورت نوکریوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے سندھ کو پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری کی پیشکش کی تھی۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو نے اس ویک اینڈ پر مزید ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کما لئے۔ فلم نے اب تک امریکا میں چوبیس کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے لیکن فلم پارٹ ون کا چار ہفتوں میں بزنس کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔ دوسری جانب وہیل کے کشتی پر حملے پر بنی فلم اِن دی ہارٹ آف دی سی صرف ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کما سکی۔

ایمز ٹی وی (بزنس) ملک بھر میں دالوں کے دام تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں جس کے سبب غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے لئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ایک سال کے دوران ملک میں پیدا ہونے والی دال چنا 60 روپے اضافے سے 130 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔ دال مسور 120 روپے جبکہ دال مونگ 160 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔ تاہم دال ماش مہنگائی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے اور یہ جنوری سے ابتک 125 روپے کلو مہنگی ہو کر 260 روپے کلو ہو گئی ہے۔

ہول سیلرز اور دالوں کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں وافر مقدار میں دالوں کی خریداری اور پیدوار میں کمی کے سبب دالیں مہنگی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمی تبدیلیوں اور مقامی سطح پر کسان کو فصل کی بہتر قیمت نہ ملنے کے سبب اسکی پیدوار میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں دالوں کی سالانہ کھپت 10 لاکھ ٹن ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)25 سال بعد ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس پائپ لائن کے ذریعے افغانستان کو 500 ملین کیوبک فیٹ یومیہ ، پاکستان کو ایک ارب 32کروڑ اور ہندوستان کو بھی ایک ارب 32 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملے گی، ہندوستان سالانہ 200 تا 250 ملین ڈالر ٹرانزٹ فیس پاکستان کو ادا کرے گا، پاکستان یہی رقم بطور ٹرانزٹ فیس افغانستان کو ادا کردے گا، اس منصوبے کی سالانہ گیس فراہمی کی استطاعت 33 ارب معکب میٹر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں تاپی گیس منصوبے کو خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے چاروں ممالک میں تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ تاپی منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔واضح رہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان‌ قلی بردی‌ محمدوف نے گزشتہ ماہ اندرون ملک گیس پائپ لائن کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تھے۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میزبان ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف، افغانستان کے صدر اشرف غنی، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے شرکت کی۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) برطانوی ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق عام طور پر ذیابیطس کو لاعلاج مرض سمجھا جاتا ہے لیکن جسمانی وزن میں کمی لا کر اس مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔

برطانوی کیسل یونیورسٹی میں اس مرض پر تحقیق کی گئی تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ ذیابیطس مرض کی بنیادی وجوہات کیا ہیں اور اس کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ نئی برطانوی طبی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار کروڑوں افراد محض جسمانی وزن کم کرکے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس مرض کی وجہ لبلبے میں چربی جمع ہونا ہوتا ہے اوراگر ایک گرام چربی کوبھی کم کرلیا جائے تو انسولین کی سطح کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے نتیجے میں بینائی سے محرومی ،فالج ، گردے فیل ہونا اوراعضا سے محرومی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین نے ذیابیطس کے اسباب اور اس میں کمی کے لئے 25 سے 65 سال کی عمر کے 18 افراد پر تجربہ کیا جنہیں 2 ماہ تک محدود غذا دی گئی۔ اس عرصے میں ان مریضوں کے وزن میں اوسطاً 14 کلو کی کمی آئی جس کے نتیجے میں لبلبے پر جمع چربی کی 0.6 گرام مقدار بھی کم ہوگئی اور لبلبے کو معمول کی سطح پر انسولین بنانے میں مدد ملی جس کے بعد ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کےلئے دو سال میں 200 افراد پر تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی جس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر جسمانی وزن میں کمی لائی جائے تو ذیابیطس کا علاج ممکن ہے۔