ایمز ٹی وی (کراچی) مشہور مصنف اشتیاق احمد کراچی میں کتب میلے میں شرکت کے باعث کراچی آئے ہوئے تھے ۔ کراچی سے لاہور روانگی کے وقت کراچی ایئر پورٹ لاﺅنج میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال فرما گئے۔ اشتیاق احمد نے 800سے زائدناول لکھے۔ بچوں کے ادب میں انکی حیثیت لییجنڈ کی تھی۔ انسپکٹر کامران سیریز اور انسپیکٹر جمشید سیریز نے اشتیاق احمد کو شہرت دی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیوٹ کے عملی امتحانات 20 نومبر سے شروع ہورہے ہیں ،سال 2015 ءمیں رہ جانے والے طلبہ و طالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ،اضافی پرچے ،ایک ساتھ تمام پرچے اور حیاتیا ت ،فزکس ،کمپیو ٹر اسٹڈیز ،فوڈاور نیو ٹریشن ،ملبوسات کے عملی امتحانات 20 نومبر سے شروع ہورہے ہیں ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) عدنان سمیع کےہتک آمیز رویئے کےساتھ گرین پاسپورٹ واپس کرنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ عثمان باوجوہ کو عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع نے مروجہ ضوابط سے ہٹ کر ہتک آمیز رویئے کے ساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (سیالکوٹ) ڈائریکٹر کالجز پروفیسر غلام سرور سپرا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئی) کی جگہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت منتخب ہونے والے اساتذہ کی تعیناتی جلد مکمل کی جائے گی۔واضح رہے کہ دو ماہ پہلے مختلف مضامین پڑھانے کے لیئے 30ہزار تنخواہ پر سی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج ،گورنمنٹ علامہ اقبال کالج، گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سمیت دیگر سرکاری کالجز میں تعینات کیا گیا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورے کے دوران امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیلی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ سے ملاقات کی، اس دوران امریکا کے سیکریٹری دفاع ایش کارٹر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنے دورہ کے دوران جنرل راحیل شریف امریکی نائب صدر جوبائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور ارکان کانگریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان پینٹا گون کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ جنرل راحیل سے نتیجہ خیز بات چیت ہو گی۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکا کے23 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق روس میں حالیہ حملوں اور دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر شامی پناہ گزینوں کو پناہ نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جن ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کیا ہے ان میں ٹیکساس، جورجیا، اوہائیو،فلوریڈا، انڈیانا، آریزونا، شمالی کیرولینا، لوسیانا، مشی گن، آر کنساس اور دیگر شامل ہیں۔زرائع کے مطابق ریاستی گورنروں نے پناہ نہ دینے کی وجہ پیرس خود کش حملہ آور کے قریب ملنے والے شامی پاسپورٹ کی وجہ بتائی ہے جبکہ دوسری جانب امریکی نائب صدر جوبائڈن نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ نہ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے شامی متاثرین کو پناہ نہ دی تو یہ جنگجو داعش کی فتح ہوگی اور ہم داعش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
ایمز ٹی وی (لاہور) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہر چائنا ، روس سمیت دیگر ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا میں سے 50فیل ہونے والے طلبا نے احتجاج کیا۔ طلبا کے مطابق نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ کے تحت لیئے جانے والے امتحان کورس کے مطابق نہیں تھے ۔اور انکا مطالبہ ہے کہ انہیں پاس کیا جائے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایگزیمینیشن بورڈ کا فیصلہ تھا کہ اس دفعہ امتحان یو ایچ ایس نے لینا تھا جو کورس کے مطابق تھا اور اس امتحان میں صرف 26طلبا پاس ہوئے ہیں۔ فیل ہونے والے طلبا کے تحفظات دور کرنے کے لیئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں پنجاب کی بجائے دیگر صوبوں سے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔