ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بھارت سے متعلق کوئی بھی معاملات بغیر اجازت طے نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ دورہ بھارت کے حوالے سے بغیر اجازت کوئی بھی حتمٰی فیصلہ نہ کیا جائے جب کہ اس حوالے سے کوئی بھی معاملات حکومت کی اجازت کے بغیر طے نہ کئے جائیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے جو بات کی اسے نامناسب سمجھتا ہوں۔ واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوران دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا تاہم بھارت میں شیوسینا کی غنڈہ گردی اور دونوں حکومتوں کے کشیدہ تعلقات کے باعث سیریز کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے لیے Job Fair 2015 کا انعقاد کیا ہے جو مورخہ 18 نومبر 2015 کو Marriot Hotel کراچی میں ہوگا۔ اس Job Fair میں ملکی اور بین الاقوامی 35 سے زائد کمپنیاں طلبا وطالبات کو انٹرویو کے بعد مختلف corporateسیکٹرز میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ملازمت کے مواقع مہیا کریں گے۔ اسJob Fair میں شرکت کرنے والی کمپنیوں میں Abbot, NBP, Silk Bank, NIB Bank, Meezan Bank Limited, Sanofi Aventis, Sindh Bank, JS Bank, Ibex Global, UPS, City 021, Bank Islami, Merck Pharma, UBL Fund Management, Statelife Insurance, Prime HR, Calibre Ventage, Aek Pani Networks, Summit Bank, Pespsi co, Attock Cement, Master Molty Foam, Aquafina, Premier Group, Shezan Foods, Jubilee Life Insurance, Tameer Bank, DHL Global, Wi Tribe, Resource Reel, Rozee.pk , Gul Ahmed شامل ہیں۔ اس Job Fair کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کو عملی زندگی میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کےلیے تیار کرنا اور انکی چھُپی صلاحیتوں کو جانچنے کا بھرپور موقع مہیا کرنا ہے ۔اس Job Fair کا افتتاح 18نومبر2015 کو صبح 10بجے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے مینجنگ ڈائریکٹر سید ندیم نقوی کریں گے۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی جن میں وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑوصاحب، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی صاحب خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اختتامی تقریب سے خطاب شام 4 بجے عزت مآب جناب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کریں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ داعش کو کچلنے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہونا ہوگا۔ یہ جنگ داعش اور دیگر انتہا پسندوں کےخلاف ہے ۔مسلمانوں کے خلاف صدارتی مباحثے کے موقع پر فرانس حملوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کچھ دیر خاموشی اختیار کی گئی۔ ہلیری کلنٹن، نے کہا آئی ایس سمیت شدت پسند سوچ کو تقویت دینے والی دیگر وحشی اور بے رحم تنظیموں کی جڑیں کاٹنا ہوں گی۔

ایمز ٹی وی(بہاولپور) نواب آف بہاولپور کی جانب سے 1947ءمیں بنائے گئے بہاولپور ڈویژن کے سب سے بڑے عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول کی 45کینال اراضی پر مختلف محکموں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس اسکول کو 96کنال اراضی مختص کی گئی تھی جس میں سے صرف 51کنال 2مرلے عباسیہ اسکول کے حصے میں ہیں باقی اسلامیہ یونیورسٹی ریلوے کیمپس کے قبضے میں 14کنال ، جانباز فورس ٹریننگ سینٹر کے قبضے میں 4کنال 8مرلے ، ماڈل ٹاﺅن لیڈیز کلب کے قبضے میں 12کنال، ای ڈی او ایجوکیشن آفس کے پاس 11کنال 13مرلے جبکہ پرائیوٹ نرسری کے قبضے میں 2کنال7مرلے موجود ہیں۔عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول میں اس وقت طلباءکی تعداد2800سے تجاوز کر چکی ہے جگہ کی کمی کے باعث بچوں کو کھلے آسمان تلے گراﺅنڈ میں شدید سردیوں اور گرمیوں میں بیٹھنا پڑتا ہے۔اسکول کی اراضی پر نہ ´صرف سرکاری اداروں کا ناجائز قبضہ ہے بلکہ پرائیوٹ طور پر بھی لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے سیکریٹری خارجہ چوہدری اعزاز نے ملک میں داعش نہ ہونے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری اعزاز نے لبنان اور پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کاوجود نہیں اورنہ ہی کسی گروہ یا فرد کو اس سے تعلق قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، ملک میں کسی سطح پربھی داعش سے رابطے نہیں ہونے دئیے جائیں گے

ایمز ٹی وی (لاڑکانہ )تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر داﺅد میمن نے نویں جماعت کے سائنس اور آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 39600 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے 32126 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی ،جنرل گروپ میں 4495 طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میں سے3354 طلبا اور طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

ایمز ٹی وی (کراچی )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارسشد عظمیٰ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ءکے ناتج کا اعلان کردیا گیا ہے ،امتحانات میں 487 طلباو طالبات شریک ہوئے ،390 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ 97 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا ،کامیاب طلبہ کا تناسب %80.08 فیصد رہا ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیرس میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کے حالات و واقعات سے بیرونِ ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے پیش نظر اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا غیر ممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں اورانہیں بلاوجہ کی مشکلات اورمسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حوالے سےانکا کہنا ہے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے سے مل کرایسی پالیسی وضع کرے جس سے غیر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے کسی غیر قانونی سلوک پران کی مدد کی جا سکے۔