ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں مشرقی صوبے ننگر ہار میں میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔ افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں کیا گیا جس میں 3 افغان سمیت 9 غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد کئی مہینوں سے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ داعش کے خلاف کاروائی زیادہ شدت سے کی جائے گی۔یہ بیان انہوں نے گذشتہ روز ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی طور پر جی ٹوئینٹی عالمی اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کا ذریعہ ہے۔تاہم پیرس حملوں کے بعد امریکا داعش کے خلاف اپنی کاروائیاں مذید تیز کردے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترکی سفیر صاق بابر گوگن نے قائد اعظم یونیورسٹی میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔ کمپیوٹر لیب ترکش کوآپریشن اینڈ کو آرڈینٹس ایجنسی کی مالی معاونت سے قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقری سے خطاب کرتے ہوئے ترکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ترکی کے دوستانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کئی دہائیوں پر محیط ہے۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی ملک کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے، ہم اس جامعہ کی بہتری کے لئے مستقبل میں بھی تعاون کریں گے۔ اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے ترکی سفیرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا تحفہ دونوں ممالک کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ تقریب میں ترک ایجنسی، سفارت خانہ اور قائد اعظم یونیورسٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) دو بھائی 11سالہ نعمان اور 12سالہ رحمان اپنی فیملی کے ساتھ شادی میں شرکت کرنے کے لیئے راولپنڈی سے لاہور آئے تھے ۔ لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں اپنے ماموں کے گھر پر تھے، کھیلتے کھیلتے ریلوے ٹریک پر جا پہنچے۔ایک ٹرین برق رفتاری سے بچوں کی طرف لپکی تو 26سالہ نوجوان قدیر انھیں بچانے کے لیئے دوڑا ۔ لیکن اس سے پہلے ہی اس ٹرین کی زد میں آکے تینوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔نوجوان قدیر کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا جو لاہور اپنے عزیزوں کو ملنے آیا تھا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) چند روز قبل کراچی سے لاہور جانے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز کی لاہور ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی گئی ۔ اس پرواز میں 100سے زائد مسافر سوار تھےجن میں سے ۱۰ مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ طیارہ کا پائلٹ کیپٹن عصمت اس وقت نشے کی حالت میں تھاجس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہین ایئر کی پرواز کی کریش لینڈنگ پر پنجاب پولیس نے پائلٹ کو انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں کراچی سے گرفتار کر لیا۔نگراں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت پائلٹ نہ صرف تھکے ہوئے تھے بلکہ نشے کی حالت میں بھی تھے۔اس سے قبل پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں شراب کی بڑی تعداد کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سندھ کے پانچ اضلاع میں پولنگ کرانے یا نہ کرانے کے فیصلے کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا جب کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں میدان فراہم کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عملے کی جانبداری سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا سخت نوٹس لیا ہے، جانبدار انتخابی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ سیکیورٹی پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح ر ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 11 ہزار 869 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 960 کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 112 پولنگ اسٹینشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پنٹاگون نے گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کی جگہ امریکہ میں ہی چار مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں خطرناک ترین قیدیوں کو رکھا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس ہوا ہے جس میں امریکی صدر کو 2017 سے پہلے گوانتانامو جیل کو بند کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گوانتاناموبے میں اب بھی 112 قیدی موجود ہیں۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) چیف آف آرمی اسٹاف کا سینڑ آف ایکسی لینس فار نیوکلیر سیکیورٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ایس پی ڈی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اوران کے عزم کو سراہا جب کہ انہوں نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس نے نیوکلیئرسیکیورٹی کومزیدمستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے جب کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت مقدس ذمہ داری ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے جنرل راحیل شریف کااستقبال کیا جب کہ اس دورے میں پاک فوج کے سربراہ نے جدید ترین سہولیات اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔