ایمزٹی وی (اسلام آباد) دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ پر بھارتی فوج کو ناک کے چنے چبوانے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی انتقال کر گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل ظفر عباس غازی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ کرنل ظفر عباس کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ کرنل ظفر 1987 میں شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود سیاچن کے محاذ پر دشمن کے خلاف ڈٹے رہے یہاں تک کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے سیاچن پر ان کے جسم کے اعضا گلنے لگے لیکن معذوری کے باوجود وہ پاک فوج کے لئے خدمات انجام دیتے رہے۔ مشہور ڈراما سیریل الفا براوو چارلی میں کیپٹن کاشف نے کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی کی زندگی پر بنی اسٹوری میں کردار ادا کیا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹ انتخابات کے دوران صوبائی اسبملی کے ووٹوں کی فروخت کے حوالے سے عوام میں موجود نظریات کی متعدد سینیٹرز نے تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر گلزار خان نے ایک مرتبہ یہ انکشاف کیا تھا کہ جب ان کے بیٹے کو آزاد امیدوار کی حیثیت میں انتخابات میں کامیابی کے لیے 13 ووٹ درکار تھے تو انھوں نے اس کے لیے 15 ووٹ خریدے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے باوجود ان کے بیٹے کو 13 ووٹ ہی حاصل ہوئے جبکہ ریٹائرڈ جنرل صلاح الدین ترمذی نے انکشاف کیا کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت کے عینی شاہد ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی فروخت سے نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ سینیٹرز نے خفیہ بیلٹ کے بجائے اوپن ووٹنگ کی تجویز پیش کی ہے۔جبکہ دیگر سینیٹرز کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو اس قدر خود مختار اور مضبوط کیا جائے کہ وہ ووٹوں کی فروخت کی تحقیقات کرسکے اور اس میں ملوث ملزمان کو سزا سنا سکے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آرمی اسٹاف نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پٹرول جنگی مشقوں میں شرکت کرنے والی گرین ٹیم سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق رواں سال پندرہ سے پچیس اکتوبر تک برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پروٹوکول مشقوں میں پاکستانی ٹیم نے کیپٹن توصیف کی قیادت میں شرکت کی اور طلائی تمغہ جیتا تھا ۔ جنرل راحیل شریف نے تمغہ جیتنے والی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔واضح رہے ان مشقوں میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک سو بیس ممالک کے فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ کیمبرین پروٹوکول مشقیں دنیا کی انتہائی مشکل فوجی مشقیں مانی جاتی ہیں جو جنگلوں، سمندر اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں ہوتی ہیں
ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) بلوچستان کے چار اہم کمانڈرز اور انکے چوبیس ساتھیوں نے مری قبیلے کے سربراہ اور مسلم لیگ (ن )کے صوبائی وزیر نواب چنگیز مری کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ، مری قبیلے کے سربراہ نے نوابزادہ براہمداغ بگٹی کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات سے صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے ،ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکا تعلق دو کا لعدم تنظیموں سے ہے ، نواب چنگیز مری کا کہنا تھا کہ اب تک انکے سامنے جتنے کمانڈرز اور فراریوں نے ہتھیار ڈالے ہیں انکا تعلق انکے ہی علاقے اور قبیلے سے ہے ،
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی ایکٹ ( پی اے اے) 1952 میں ترمیم کی منظوری دے دی.قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال نے پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی گرفتاری اور نظربندی پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور اداروں کے اقدام پر کوئی کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔بل کے تحت آرمی ایکٹ کے سیکشن ٹو میں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کو ملزمان کے اِن کیمرا ٹرائل کی اجازت ہوگی، جبکہ گواہان، پراسیکیوٹر، عدالت کے اراکین اور دیگر افسران اور متعلقہ اشخاص کے تحفظ کے لیے ان کی شناخت بھی چھپائی جاسکے گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سید نوید قمر نے بھی بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر مزید غور کی تجویز دی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ کوئی نہیں چھین سکتا ،بلدیاتی انتخابات میں میئر ایم کیو ایم کا ہوگا ،بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کراچی میں ایم کیو ایم کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایسا قانون بنایا ہے کہ منتخب نمائندوں کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایک ایسی گائے ہیں جس کا دودھ سب پیتے ہیں لیکن چارہ کوئی نہیں ڈالتا ۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ ) اکنامک کوریڈور کے تحت گوادر میں فری انڈسٹریل زون کے لئے 650ایکٹر زمین چین کے حوالے کردی گئی ہے ، حکام نے بتایا کہ فری زون میں لاجسٹک سینٹر اور اور ابتدائی انفراسٹر کچر کی تعمیر کے لئے بھی معاہدے طے پا گئے ہیں ،پورٹ حکام کے مطابق فری زون میں سرمایہ کاری اور امپورٹ پر ٹیکس نہیں ہوگا ،زون میں فش پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں جسکے تحت چینی کمپنیاں پلانٹ کی تعمیر اگلے سال تک مکمل کرینگی۔
ایمز ٹی وی(لاہور ) لاہور ایئر پورٹ پر انٹی نار کو ٹکس نے ہیر وئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور یورپ جانے والے ایک مسافر کو ہیر و ئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار کرلیا ۔ اے این ایف حکام کے مطابق گجرات کا رہائشی یورپ جارہاتھا دوران تلاشی اس کے قبضے سے ہیر و ئن سے بھرے 70 کیپسولز بر آمد ہوئے جو اس نے اپنے پیٹ کے ساتھ باندھ رکھے تھے ۔ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔
ایمز ٹی وی (مظفر گڑھ )ایک اور لڑکی اجتمائی زیادتی کا شکار ہوگئی ،انصاف نہ ملنے پر خود کو ٓگ لگا نے کی دھمکی دی، چودہ سالہ لڑکی کے مطابق اسے با اثر افراد نے تلیری بائی پاس کے قریب سے اغوا کیا اور ملتان لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،ملزمان میں سابق صوبا ئی وزیر کے بھائی نوید آرائیں اور باقی ساتھی شامل ہیں ،لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تھانہ مظفر گڑھ نے مقدمہ تو درج کیامگر ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار نہیں کیا جارہا ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو خود کو آگ لگا لوں گی ۔