ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ اصل امیدوار کی جگہ کسی اور کو امتحان میں شرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اصل امیدوار کو ضابطہ کے تحت دو سال کے لیے کسی امتحان میں شرکت کے لیے روکا جاسکتا ہے ،انہوں نے یہ بات میٹرک کے ہونے والے امتحانا ت کے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے بعد اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کے طبیعات (فزکس) کے پرچے کے دوران دو طلبہ اور طالبات کی جگہ دیگر افراد اور خاتون پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جن کے کیسز کو سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ،اصل امید وار کی جگہ دوسروں کو امتحان دیتے ہوئے پکڑنے والے ذمہ داروں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے تمام امتحانی مراکز کے سینٹر سپر نٹنڈنٹس سے کہا ہے کہ ہر طرح سے اصل امیدوار کی شرکت کو یقینی بنایا جائے

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے فیصل آباد کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں اینٹی اسموکنگ سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے ڈائریکٹرکاشف مشتاق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے این ایف ملک سے منشیات کے خاتمہ کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ غیر قانونی طور پر اسمگل ہونے والی منشیات کے خلاف آپریشن اور عوام میں تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پر مبنی الگ الگ پروگرام چل رہے ہیں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انھیں سزائیں بھی دلوائی جاتی ہیں ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے ،وہ پاک بحریہ کی سالانہ جنگی مشق سی اسپارک 2015 ءکا جائزہ لیں گے ۔وزیر اعظم گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں اور دیگر افواج کے ساتھ رابطوں اور مشترقہ آپریشنل صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) پاکستان پبلیشر اینڈ بک سیلز ایسوسی ایشن کی جانب سے گیارہویں سالانہ پانچ روزہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز جمعرات 12 نومبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا ،یہ کتب میلہ 16 نومبر 2015 ءتک جاری رہے گا،کراچی کتب میلہ پاکستان کا سب سے بڑا میلہ ہے جس میں ایران ،انڈیا ،ملا یشیاء،ترکی،سنگاپور ،چین ،برطانیہ ،اور متحدہ عرب امارات بپلیشر ز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بپلیشرز اپنے اشاعت شدہ مواد کی نمائش اس کتب میلے میں کرینگے،کراچی کتب میلے کا افتتاح حزبِ اختلافات کے لیڈر سید خورشید احمد شاہ 12 نومبر کو کرینگے ،جبکہ مہما ن خصوصی سینئرصبوبائی وزیر برائے خواندگی اور تعلیم نثار احمد کھوڑو ہونگے ،اس کتب میلے کے کنوینر اویس مرزا جمیل اور پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلز ایسو سی ایشن کے چئیرمین عزیز خالد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے کو عوام کے لیے 12 نومبر کو کھول دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ اس میلے میں چار لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ،میلے میں تمام موضوعات پر کتابیں دستیاب ہونگی ،انہوں نے بتایا کہ یہ کتب میلہ کراچی کے ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 1-2-3 میں لگایا جائے گا ،اس کتب میلے میں 330 اسٹالز لگائے جائیں گے ۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور اور شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4ریکارڈ کی گئی اور اسکا مرکز لاہور سے پچاس کلومیٹر مغرب کی طرف تھا جبکہ اسکی گہرائی 30کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے اب تک کوئی جانی و مالی نقصان نہیں سامنے آیاہے تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور ) لاہور ہائیکورٹ بار نے نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے کلام اور فلسفہ سے آگاہ کرنے کے لیے اسکولوں ،کالجوں ،اور یونیورسٹیوں میں ہر سطح پر اقبالیات کامضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے. اقبال ڈے کے موقع پر منعقدہ جنرل ہاﺅس کے اجلاس میں پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر محمد چشتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال عظیم مفکر اور شاعر مشرق نے پاکستان کی تشکیل کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ایمز ٹی وی (لاہور ) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے 118 کامرس کالجز کے انتظامی امور باقائدہ سنبھال لیے ہیں تاہم کامرس کالجز انتظامی ڈھانچہ کو فعال بنانے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس کالجز کا عہدہ 118 تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبہ بھر میں قائم کامرس کالجز کا ڈھانچہ بنا کر اپنے اختیار میں کرلیا ہے، یہ کالجز ٹیو ٹا کے تحت چل رہے تھے جن کو کچھ عرصہ قبل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سپرد کیا گیا تھا، تاہم ایچ ای ڈی نے محکمہ میں کامرس کالجز کا انتظامی ڈھانچہ نہ ہونے پر ان کو اپنے ذمہ لینے سے معذرت کرلی تھی ،اور یہ معاملہ متنازعہ بن چکا تھا جس کے باعث ان کالجز اور ان میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور دیگر سٹاف کے معاملات رک گئے تھے ،کئی ماہ تنخواہیں رکنے کی بناءپر اساتذہ اور دیگر سٹاف سراپہ احتجاج بھی رہے تاہم اس کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے دائرے اختیار میں لے لیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس کالجز کے عہدے پر تعینات افسر تمام کامرس کالجز کے معاملات نمٹائے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پاگئے ہیں ، ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین استعمال میں لاسکتے ہیں اور وہاں پر پاکستانی کرکٹر کو تربیت دے سکتے ہیں جبکہ اس موقع پر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اکیڈمی نوجوان کرکٹرز کیلئے بن رہی ہے اور یونیورسٹی کی جگہ حکومت کی ملکیت ہے میں اس پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا ، میرا مقصد اس قوم کے نوجوانوں کو بہترین کرکٹر بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کرسکیں واضح رہے گزشتہ روز انتظامیہ نے سعید اجمل کو اکیڈمی خالی کرنے کاحکم جاری کیا تھا جس کے بعد سید اجمل نے شدید ردِ عمل کا اظہار بھی کیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے زین قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا۔زرائع کے مطابق زین قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف صوبائی حکومت لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ سماعت کے دوران جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ کیس کے گواہ منحرف کیوں ہوئے؟پراسیکیوٹر پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گواہان میں سے اکثر پراپرٹی ڈیلرز ہیں جو ملزمان سے پیسے لے کر عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گئے، جبکہ مدعی کے مطابق گواہان سے سادہ کاغذ پر دستخط بھی کرائے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخوں پر پولیس اور رینجرز سے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے بورڈ کے چیئرمین اختر غوری نے اس حوالے سے پولیس اور رینجرز حکام کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 12 نومبر کے دوران ہزاروں طلباءو طالبات اپنے امتحانی فارم جمع کرانے بورڈ آفس آئیں گے اور اس کا فائدہ اٹھا کر کچھ عناصر گڑبڑ کرسکتے ہیں ،لہذا اس صورتحال کے تناضر میں بورڈ میں سیکیورٹی کو تعینات کیا جائے اور اس معاملے کو ترجیح دیتے ہوئے 10 سے 12 نومبر کو 8 بجے تا آخری فارم کی وصولی تک بورڈ کی حدود میں سیکیورٹی تعینات کی جائے ،