ھفتہ, 30 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (راولپنڈی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ سے بیس نومبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے جس میں وہ امریکہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ اسکے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں گیارہ ارکان سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث قومی اسمبلی حصہ نہیں لے سکیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سولہ اکتوبر کو272 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کی تھی جن میں ستر سے زائد قومی اسمبلی کے ارکان بھی تھے جن میں سے متعدد ارکان نے تاریخ گزرجانے کے بعد اپنے گوشواروں کی تفصیل جمع کرادی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اب بھی قومی اسمبلی کے11ارکان کی رکنیت معطل ہے جو آج اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی، مخدوم امین فہیم،رشید گوڈیل، کنور نوید ،ساجد نواز، محسن شاہ نواز رانجھا،شفاعت حیات ،سلمان حنیف،معین وٹو،دیوان عاشق بخاری اور سلطان محمود کی رکنیت تا حال معطل ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسناد اور ڈگریوں کی معلومات کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےمربوط "آن لائن" نظام متعارف کروا دیا ہے۔اس نظام کے تحت ملک بھر میں یونیورسٹی کے طلبہ اپنی درخواستوں پر کارروائی کے مراحل سے آگاہی حاصل کرسکیں گے۔ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے نئی ویب سائٹ بھی متعارف کروا دی ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق اسناد کے لئے درخواستیں موصول ہوتے ہی یونیورسٹی نے تصدیقی اطلاعات بذریعہ موبائل ایس ایم ایس دینا شروع کردی گئی ہیں، قبل ازیں درخواستوں پر اعتراضات کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ خط دیا جاتا تھا جس پر کافی دن ضائع ہوتے تھے۔ اب طلبہ اعتراضات آن لائن چیک کرسکیں گے اور فوری طور پر اعتراضات دور کرسکیں گے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): تیونس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔تیونس کے دارالحکومت میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی عوام عرب ممالک میں نفاق کی قیمت چُکا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کے لئے متحد ہوں۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس مصر پہنچ گئے۔جہاں وہ عرب لیگ کے سربراہ سے ملاقات کرکےفلسطینوں کے تحفظ کے لیے انٹرنیشل باڈی کے قیام پر زور دیں گے

ایمز ٹی وی (لاہور ) شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پید ائش آج 9نومبر کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔خصوصی طور پر لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر آج کے دن گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور،کموڈور ایس ایم شہزاد تھے جنہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا میں چند دن پہلے گرنے والی فیکٹری کا 90فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملبے تلے دبے افراد میں سے 45جاں بحق ہوئے ہیں جس میں سے تین کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی عمارت گرنے کی وجوہات وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آجائیں گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی 7 اور 8 دسمبر کو افغانستان کے مسئلے پر "ہارٹ آف ایشیا" کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں بھارت کی شرکت پاک بھارت تعلقات کی راہ میں ہموار ثابت ہوسکتی ہے علاوہ ازیں پاک بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر اگر بھارت نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی تو دو نیوکلئیر طاقتوں کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوسکتی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع سے پتہ چلا ہے کی بھارت کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کوئی حتمٰی جواب تاحال موصول نہیں ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 7 اور 8 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں 25ممالک جن میں افغانستان سمیت آزر بائیجان، چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 سے 20 نومبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس ی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15 سے 20 نومبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران ان کی ملاقات عسکری اورسیاسی قیادت سے ہوگی جب کہ ملاقاتوں میں سیکیورٹی معاملات اور دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک)میانمار کے تاریخی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی انتخابات میں فتح کے لیے پر امید ہے،میانمار میں گذشتہ 25 سال میں ہونے والے یہ پہلے آزاد انتخابات ہیں۔ میانمار میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو چکی ہے ،پارلیمان کی 664 نشستوں کے لیے انتخاب ہو رہا ہے جس میں 90 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 6,000 سے زائد امید وار حصہ لے رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے ینگون میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے اور انتخابات میں اپنی کامیابی کے لیے پر امید دکھائی دیتی ہے۔ میانمار میں پہلی دفعہ آذادانہ انتخابات ہو رہے ہیں، اب تک ہونے والے تمام انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔ 2011 سے حکومت کرنے والی جماعت یونین سولیڈیریٹی ڈیویلپمنٹ پارٹی بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے آج ہونے والے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کی توقع ہے۔ 

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کے بلیک باکس اور حاصل کردہ معلومات سے پتا چلا ہے کہ طیارہ بم کے باعث زمین پر گرا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کے مطابق حادثے کی تحقیق کرنے والے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفشیش کاروں کے بقول فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی میٹروجیٹ کے جہاز پر سب کچھ معمول کے مطابق تھا لیکن پھر پرواز کے 24 منٹ بعد باکسز میں سے ایک نے زوردار آواز ریکارڈ کیا جس کی شدت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بم دھماکہ تھا یہ مسافر طیارہ شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرز برگ جا رہا تھا کہ جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔