ایمزٹی وی(اسلام آباد) میڈیکل کے شعبے میں فارمیسی کو عالمی سطح پر بلند کیا جائے گا۔تٖفصیلات کے مطابق وزیر مملکت ہیلتھ سروسز آرگنائزیشن اینڈ کوآرڈینشن سائرہ افضل تارڑ نے پاکستان فارمیسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ میں فارمسٹ کابنیادی کردار ہے اور اس شعبہ کو ترقی دینے کیلئے ملک میں فارمیسی کے تعلیم کے معیار کوبین الاقوامی سطح پرلایا جائے گا۔اس موقع پر کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اے کیو جاوید اقبال نے پاکستان میں فارمیسی یونیورسٹیوں اور کالجز کے حوالے وزیر مملکت کوبریفینگ دی۔
ایمزٹی وی (کراچی ) ثانوی بورڈ تعلیم کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ سیکنڈری اسکول سر ٹیفکیٹ سال دوم (میٹرک ) سائنس ،آرٹس ریگولر اور پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ءجمعرات 5 نومبر سے شروع ہورہے ہیں 84 امتحانی مراکز طلباءکیلئے اور71مراکز طالبات کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں ،ان مراکز میں نقل کی روک تھام اور بیرونی عناصر کی مداخلت کو روکنے کے لیے قانون نافز کرنے والے اداروں کے زمہ داروں کوپہلے ہی آگاہ کردیا گیا ہے،انہوں نے اس ضمن میں ضلعی اور ڈ ویژنل انتظامیہ کے ساتھ پولیس ،محکمہ تعلیم اور میڈیا کے تعاون اور نگرانی کے غرض سے دلائی جانے والی یقین دہانی پر شکر یہ بھی ادا کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بی جے پی کے لیڈرکیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں ہے ۔یہ بات انہوں نے شاہ رخ خان کے اپنی پچاسویں سالگرہ پر بھارت کو عدم برداشت والا ملک قرار دینے پر کہی ہے۔ساتھ ہی کیلاش وجے نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ جب 1993ءمیں ممبئی دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ کہاں تھے؟ اور جب 26/11کے دھماکے ہوئے اس وقت وہ کہاں تھے؟شاہ رخ اس ملک میں کام کر کے کروڑوں روپے کما رہے ہیں لیکن بھارت انہیں عدم برداشت والا ملک لگتا ہے یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): نیپال میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک جب کہ 35 کے قریب زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق نیپال کے شمال مغرب میں مسافروں سے بھری ہوئی بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 35 کے قریب زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور بس کی چھت بھی مسافروں سے بھری ہوئی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
ایمزٹی وی(بزنس ڈیسک) شناختی کارڈ کو این ٹی این نمبر سے تبدیل کرنے ہر عمل درآمد شروع کردیا گیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے شناختی کارڈ کو این ٹی این نمبر سے تبدیل کر نے کا اعلان رواں سال کے بجٹ میں کیا تھا مگر تکنیکی وجوہات کے باعث اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔ مگر اب چار ماہ کی تاخیر کے بعد اس اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس آر او کے مطابق ٹیکس دہندگان اب شناختی کا رڈ نمبر استعمال کر کے ٹیکس جمع کرواسکتے ہیں ۔تاہم ای فائلنگ اور کمپنیوں کیلئے ایف بی آر سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)صوبائی حکومت کی ہدایات کے باوجود محکمہ تعلیم راولپنڈی200سے زائد بڑے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی گارڈ بھرتی کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں جبکہ اسکولوں کے خارجی وداخلی راستوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی نا ہونے کے برابر ہے تفصیلات کے مطابق جنوری 2015میں صوبائی حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد راولپنڈی ضلع کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے محکمہ تعلیم کواحکامات جاری کیے تھے کہ حساس قرار دیئے جانے والے اسکولوں میں سکیورٹی گارڈز رکھنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے ، باؤنڈری وال ، خاردارتاریں لگائی جائیں مگر ان احکامات پر عملدرآمد تاحال نہیں کیا گیا جبکہ دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے حساس تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو ناقص قراردیتے ہوئے کہاکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو سکیورٹی پر لگادیا جو اسلحہ سے بھی نابلد ہیں کسی قسم کے نقصان کی ذمہ دارمحکمہ تعلیم راولپنڈی کی انتظامیہ ہوگی ۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارت میں شیوسینا کی بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔سونیا گاندھی نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی جس میں مودی کی خاموشی پر عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے۔ اور اس طرح کی کارروائیوں کو بھارت کے سیکولر اور روشن خیال ہونے کی نفی قرار دیا ہے ۔اس کے علاوہ بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس نے راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس سے لے کر راشترپتی بھون تک احتجاجی مارچ کیا۔
ایمزٹی وی(نیوزڈیسک)پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی نے زندگی بھر ہندوستان میں پرفارم نہ کرنے کا اعلان کردیا.زرائع کے مطابق غلام علی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہندوستان میں مستقبل کے سارے کنسرٹ اور پروگرام منسوخ کردیئے ہیں اور وہ کبھی ہندوستان نہیں آئیں گے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں روسی اور امریکی اتحادی فضائیہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے مشترکہ مشقیں کررہی ہیں. ماسکو میں پریس بریفنگ کےدوران میں روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی اور امریکی اتحادی فضائیہ مشترکہ مشقیں کررہی ہیں تاکہ کسی قسم کے ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے، مشقوں کے ذریعے اطلاعات کا تبادلہ،کارروائیوں کو منظم کرنے کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور روسی و امریکی کنٹرول سینٹرز کےدرمیان موثر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انکا کہناتھا کہ شام کے جنوب مغرب میں کارروائی کے دوران اسرائیل اور روسی فضائی صورتحال سے ایک دوسرے کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں جاری کارروائیوں میں ابتک جنگجوؤں کے دوہزار چوراسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے.
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں روسی اور امریکی اتحادی فضائیہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے مشترکہ مشقیں کررہی ہیں. ماسکو میں پریس بریفنگ کےدوران میں روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی اور امریکی اتحادی فضائیہ مشترکہ مشقیں کررہی ہیں تاکہ کسی قسم کے ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے، مشقوں کے ذریعے اطلاعات کا تبادلہ،کارروائیوں کو منظم کرنے کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور روسی و امریکی کنٹرول سینٹرز کےدرمیان موثر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انکا کہناتھا کہ شام کے جنوب مغرب میں کارروائی کے دوران اسرائیل اور روسی فضائی صورتحال سے ایک دوسرے کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں جاری کارروائیوں میں ابتک جنگجوؤں کے دوہزار چوراسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے.