جمعہ, 29 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاہور) حادثے کا شکار ہونے والا شاہین ایئر لائن کا طیارہ تا حال رن وے پر موجود ہے جس کے باعث دیگر طیاروں کی آمد و رفت کے لیئے بڑا رن وے استعمال کیا جارہا ہے۔حادثے کا شکار ہونے کے بعد ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاہین ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے وقت صحیح پوزیشن میں نہیں تھا اس لیئے پائلٹ کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(چارسدہ)نوجوانوں میں ہیروئن کے استعمال کے بعد "آئس" کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ ذرائع کے مطابق "آئس‘‘ افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسزجنگی حکمت عملی کے تحت استعمال کرتی رہی ہیں۔ ’آئس‘‘ کے استعمال سے انسان میں 3 دن تک جنگجو صلاحیتیں اورغیر معمولی قوت پیدا ہوتی ہیں جب کہ 3 دن تک کھانے پینے اورنیند کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل مضر صحت ’’آئس‘ کا استعمال بہت تیزی سے کررہے ہیں جو کہ نہ صرف جنگی جنونیت بڑھانے، بھوک، پیاس اور نیند ختم کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے ۔آئس پاؤڈر جیسے مضر صحت ڈرگ انتہائی مہنگی ہے جس کے حصول کے لئے نوجوانوں میں اسٹریٹ کرائم کا اضافہ ہورہا ہے۔چارسدہ پولیس اوردیگر ذمہ دار اداروں نے آئس پاؤڈر کے روک تھام کے لئے مثبت اقدامات نہ کئے تواسٹریٹ کرائم، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں سمیت دیگرمعاشرتی برائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ ریحام خان کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی لیکن اس بارے میں کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔برطانیہ میں ہونے والی انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز ریحام خان کی اچانک آمد نے سکوت توڑ دیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میچ میں چھکا مارنا کامیا بی تو ہے لیکن اصل کامیابی تو اپنے پارٹنر کے ساتھ لمبی اننگز کھیلنا اور سینچری اسکور کرنا ہے۔خواتین کی عزت کرنا ہمارے معاشرے میں سکھایا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ ان باتوں پر عمل نہیں کرتے جبکہ معاشرے میں تبدیلی کے حصول کے لیئے خواتین کا احترام کرنا ضروری ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے زیادہ تر میڈیا کو درپیش مسائل اور صحافت میں خواتین کے کردار پر بات کی جبکہ اپنی طلاق کے بارے میں گفتگو کرنے سے پرہیز کیا ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لئے سعودیہ عرب پہنچ گئے۔ سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے اپنے سعودی ہم منصب جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البونیان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔جنرل راحیل شریف کے استقبال کے لئے سعودی وزارت دفاع کے نائب وزیر اور سعودی عرب کی زمینی افواج کے کمانڈر موجود تھے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کرکٹرآل راؤنڈرشعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2019 کھیلناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کے اب وہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہتے ہیں انھوں نے 2001 میں اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کیا،اور 34 ٹیسٹ میچ کھیل کر 35.76 کی اوسط سے 1860 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں اور 8 نصف سینچریاں شامل ہیں اور اب تک 8 سینچریوں اور 34 نصف سینچریوں کی مدد سے 5990 رنز بنا چکے ہیں جبکہ شعیب ملک نے ٹیسٹ میچز میں 25 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور ایک روزہ میچز میں وہ 147 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ شعیب ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ صرف 25 سال کی عمر میں 2007 میں گرین شرٹس کی قیادت سونپی گئی اور انہوں نے اپنی پہلی ہی سیریز میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

ایمز ٹی وی (مانٹرنگ ڈیسک )خواب آور ادویات استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے ماہرین نے ایک آسان حل پیش کردیا ،بر طانیہ آکسفورڈیو نیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ رات کو اندھیرے میں دانت برش کرکے سونے سے پر سکون اور میٹھی نیند آتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل دانتوں کو با تھ روم کی سفید روشنی میں برش کرنے سے یہ مصنوئی روشنی عین ا س وقت ہمیں جگانہ شروع کردیتی ہے جب سونے کے لیے بستر پر لیٹ رہے ہوتے ہیں ،اس لیے اگر دانتوں کو برش باتھ روم کی روشنی بند کرکے کیا جائے تو اس عمل سے بہتر نیند آسکتی ہے ،

ایمز ٹی وی (سکھر)گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر عبدالرزاق بلوچ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کالج میںBSCS (کمپیوٹرسائنس)میں چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر مقرر کی گئی ہے ،وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے 2008یا اسکے بعد کم ازکم C گریڈ کے ساتھ انٹر پاس کیا ہو داخلہ لینے کے اہل ہونگے داخلہ فارم گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر سےحاصل کیے جاسکتے ہیں ،جبکہ داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 30 نومبر 2015 کو ہوگا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):بھارت میں کانگریس مسلمانوں کے خلاف مودی سرکاری کی پُرتشدد پالیسیوں کیخلاف میدان میں آگئی۔ اپوزیشن آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دانشوروں، ادیبوں اور مورخین کے بعد سیاستدان بھی میدان میں آگئے ہیں۔ کانگریس آج پارلیمنٹ ہاوٴس سے ایوان صدر تک مارچ کرے گی۔ مارچ کی قیادت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سیکریٹری جنرل راہول گاندھی کریں گے۔سونیا گاندھی نے صدر پرناب مکھرجی کو مودی سرکار کی پرتشدد پالیسیوں کے خلاف اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے 1984 میں سکھوں کاقتل عام کرنیوالی کانگریس کس منہ سے انہیں لیکچر دے رہی ہے۔

ایمز ٹی وی(لاہور ) کراچی سے لاہور جانے والی پرواز این ایل 142کی لاہور ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ طیارے کے گیئر میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے ۔ اس طیارے میں 100سے زائد مسافر سوار تھے جس میں سے 10مسافر زخمی ہوگئے۔ مسافروں کو ایمر جنسی گیٹ کے ذریعے باہر نکالا گیا جبکہ زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

ایمز ٹی وی (کشمیر):بھارتی فورسز نے مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے ملین مارچ کے اعلان کے بعد بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند جب کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کی آڑ میں نہتے اور بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 7 نومبر کو سری نگر کا دورہ کرنا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔