ایمز ٹی وی (ملتان) ملتان کی رہنے والی ایک 20لڑکی سونیا نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ 23اکتوبر کو لطیف نامی نوجوان نے سونیا سے زیادتی کی کوشش کی جس میں ناکام ہونے پر سونیا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے اس لڑکی کا 50فیصد جسم جھلس گیا۔ بارہ روز نشتر اسپتال میں موت سے لڑتے لڑتے بالآخر سونیا نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ ملتان کی نواحی بستی ملوک میں پیش آیا اور ملزم لطیف کو گرفتار تو کر لیا گیا تھا تاہم اتنے دن گزرنے کے بعد بھی تفتیش مکمل نہ ہو سکی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے جو 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 2 ہزار 958 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ امیدوار پارٹی ٹکٹس 9نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف 5اور 6 نومبر کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 7 سے 9 نومبر تک ان اپیلوں کی سماعتیں ہوں گی، 10 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ 30 نومبر کوپولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز کو کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ڈی جی رینجرز سندھ نے ٹیلی فون کیا جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بھی بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار علی نے ڈی جی رینجز کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے شہر کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے تاہم حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر اندرون سندھ حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) ڈالر گرل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج ہونے والی سماعت تاخیر کا شکار ہوگئی۔اور اب یہ سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔آج کی سماعت راولپنڈی کچہری میں ہوگی اور کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کیس کی سماعت کریں گے۔ وکیل لطیف کھوسہ بریت کی درخواست پر دلائل جاری رکھیں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) ماضی کے بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ ایشیائی بولرز کو گوروں کے مشوروں کی ضرورت نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے میڈیا کی چکاچوند اور شہرت حاصل کرنے کے لیے یاسر شاہ کو کوچنگ کرنے کا ڈرامہ رچایا تھا ،اگر وہ اتنے ہی اچھے کوچ اور استاد ہیں تو آج تک انہوں نے اپنے ملک میں کتنے اسپنرز کو کوچ کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس اس وقت کوئی لیگ اسپنر ہی نہیں ہے ،ایشیا ئی بولرز نے دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے انہیں کسی گورے کی کوچنگ کی ضرورت نہیں ہے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےامریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز چوہدری نے پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''الیکشن ایک فراڈ تھا'' کیونکہ پولیس اور پولنگ اسٹیشن کے اسٹاف نے (ن) لیگ کے امیدواروں کی مدد کی تا کہ پی ٹی آئی کو شکست ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سیکڑوں لوگوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیئے گئے اسکے علاوہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہراساں کیا گیا اور انہیں کئی گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں بند رکھا گیا۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے شعبہ ویژل اسٹڈیز کے ٹیسٹ سے قبل اچانک فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ،جبکہ داخلہ ٹیسٹ میں جو فیس درج کی گئی تھی اس میں11 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے ایکڈمک کانسل کے اجلاس میں فیسوں کے اضافہ کی منظوری نہیں دی گئی تھی بلکہ اس کا اختیار وائس چانسلر کو دے دیا گیا تھا ۔
ایمزٹی وی (کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انور احمد زئی کے مطابق نویں جماعت ریگولر و پرائیویٹ سائنس اور جنرل گروپ 2015 کے نتائج کا اعلان 3 نومبر کو کیا جارہا ہے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):شیوسیناکے حملے کا نشانہ بننے والے سریندرکلکرنی کراچی پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ سریندرکلکرنی کو سابق پاکستانی وزیرخارجہ کی کتاب کی ممبئی میں تقریب منعقد کرنا تھی۔ جب انتہا پسند ہندوؤں نےان پرسیاہ رنگ پھینک دیا لیکن کلکرنی نے ہار نہ مانی، کتاب کی تقریب بھی کی اور اب کراچی بھی آپہنچے . انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلیں۔ کلکرنی نے پاکستان میں ہندوؤں کے ساتھ خوش آمد سلوک کرنے پر خوشی کا اظہارکیا. کلکرنی نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کے خلاف ہیں.
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ اکیلے کلکرنی نہیں بنے، بلکہ مقبوضہ کشمیر کے ایک رکن اسمبلی پر بھی ہندو انتہا پسندوں نے کالا رنگ پھینک دیا تھا