ایمز ٹی وی(اسلام آباد)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اصلی شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنائے جانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے معروف اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا اور شیر کے گلے میں پٹا ڈال کر اسے سڑکوں پر گھمایا گیا جو وائلڈ لائف قوانین کے علاوہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے جب کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود مالم لیگ کے امیدواروں نے اصلی شیر کو انتخابی مہم میں استعمال کیا اس لئے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے منع کرنے کے باوجود انتخابی مہم میں شیر لانے پر کیا کارروائی کی گئی جب کہ عدالت نے مزید کارروائی 20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
ایمز ٹی وی (پنجاب) پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات سامنے آئے جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوئے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جیتنے والے امیدواروں کے جلسے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) انتخابات کی نگرانی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ''فیئر اینڈ فری الیکشن'' (فافن) کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں انتخابات کے دوران بے قائدگیاں اور بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں جس کی وجہ الیکشن کمیشن کی انتخابی نظام پر کمزور گرفت ہے۔فافن کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے آٹھ اضلاع میں بھی بے قائدگیاں سامنے آئی ہیں۔ان بے قائدگیوں میں من پسند افراد کا پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دینا ، ووٹنگ کے دوران رازداری کا نہ ہونا اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ووٹنگ کے عمل میں دخل اندازی کرنا شامل ہے۔ اسکے علاوہ لاہور ، لودھراں ، قصور اور بہاولنگر اضلاع کے دس پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی اور ان پولنگ اسٹیشنز میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا تشہیری سامان بھی پایا گیا۔تاہم سکھر لاڑکانہ ، گھوٹکی اور جیکب آباد کے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ رکوائے جانے اور ووٹوں کی گنتی دیر سے شروع کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل): سپریم لیڈر ایران، آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مشرق وسطی میں بحران کی بنیادی وجہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں مسائل کے حل کے بجائےخود مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ایران میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب میں ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں امریکہ کومشرق وسطٰی میں بدامنی پھیلانے کا سب سے بڑا ذمہ دار ٹہرا دیا ہے. اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جب تک شام اور عراق میں دہشت گردی پھیلانے والوں کو امریکہ اور مغرب ہتھیار دینا بند نہیں کریں گے ، اس وقت تک خطے میں دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ شام میں عوام کو اس کا حق ملنا چاہیئے ۔انہوں نے شامی حکومت ہٹانے کے امریکی اتحادی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعوؤں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے واضح رہے وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے ایم ڈی نندی پور کیپٹن (رٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ پر آ گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا جس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ سینیٹ نے باظابطہ طور پر استعفےواپس لینے کافیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد توقع ہے کہ وہ آج ایوان بالا کے سینٹ میں حصہ لیں گے۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کےسینیٹر طاہر حسین مشھدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کےساتھی ارکان استعفی واپس لینے کیلئے آج سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع ہوں گے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سینیٹرآج ایوان بالا جبکہ ارکان قومی اسمبلی چھ نومبر سے شروع ہونے والے سیشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے ایم کیو ایم سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ہاتھوں اپنے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور’ لاپتہ‘ ہونے کے خلاف احتجاجاً استعفے دے دیے تھے۔
ایمز ٹی وی (کراچی )ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ لا ئسنس نہ ہونے پرگرفتاری کے خوف کے شکار شہریوں کے لیے دو ہفتے میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے نرمی کا اعلان کردیا ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک نے کاراور مو ٹرسائیکل سواروں کو 15 دن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہلت دیدی ہے ،
ایمزٹی وی (کراچی ) کراچی میں گاڑیاں چلانے والے اب ہوجائیں ہوشیار ،لائسنس نہ ہونے کی صورت میں اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی،ٹریفک پولیس اہلکار آج سے شہر بھر میں لائسنس کی تصدیق کے لیے کارروائی شروع کررہے ہیں ،گاڑیوں کے لائسنس کی جانچ پڑتال کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 600 سے زیادہ موبائل فون سمز فراہم کردی گئی ہیں ،موبائل سم سے ڈرائیونگ لائسنس کے اصل یا جعلی ہونے کی تصدیق ہوسکے گی،