جمعہ, 29 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک)روس نے شدت پسند تنظیم داعش کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ روسی حکام نے داعش کی جانب سے مسافر بردار طیارہ مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو نشانہ بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے صدر پیوٹن کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن حادثے کی تحقیقات کے لیے مصر پہنچ رہے ہیں ۔ دوسری طرف مصری حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے تک طیارے میں کسی خرابی کا علم تھا اور نہ ہی ہمیں کسی ہنگامی مدد کی کال ملی تھی، ایک روز پہلے مصری شہر شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ جانے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما سینا میں گر تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے سمیت دو سو چوبیس افراد ہلاک ہوئے تھے. 

ایمز ٹی وی (مستونگ)بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی تو مستونگ کے قریب دشت کے علاقے میں دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا جو پھٹ گیا جس کے تیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دہشت گرد بھی زخمی ہوا تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی میں طالبات کے کرکٹ کھیلنے کے دوران مذہبی طلبہ تنظیم کی جانب سے طالبات پر تشدد کئے جانے کے افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں ایک مذہبی طلبہ تنظیم نے جامعہ میں پوائنٹ ٹرمینل پرکرکٹ کھیلنے والی نوجوان طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جامعہ کراچی کے ایک عملے کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا کہ جب چند طالبعلم طالبات کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے اس دوران مذہبی طلبہ تنظیم کے کارکنان ان کو روکنے کے لئے آئے تھے۔ جس پر تلخ کلامی شروع ہوگئی، بعد ازاں مذہبی طلبہ تنظیم اور طالب علموں کے درمیان تصادم ہوا جس مین طالبات نے اپنے ساتھی طالب علموں کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طلبہ و طالبات گھر جانے کے لئے بسوں کا انتظار کرتے ہوئے کرکٹ کھیل رہے تھے۔دوسری جانب طلبہ تنظیم کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا۔اس افسوس ناک واقعہ کے خلاف آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیاگیا جس میں متاثرہ طالبات کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)یونان کے ساحل پر ترکی سے آنے والے پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ کیلیمنوس جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں کشتی ڈوبنے سے 19 افراد ہلاک ہوئے جب کہ روڈز جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے دوسرے واقعے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کشتیاں ڈوبنے کے واقعات کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری اپنی کاررائیوں کا آغاز کردیا جس میں 138 کے قریب افراد کو بچالیا۔واضح رہے رواں برس تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سخت سردی کے موسم کے آغاز سے قبل زلزلہ زدگان کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل (ر) اصغر نواز کا کہنا تھا کہ متاثرین کو رقم کی ادائیگی کا عمل پیر سے شروع ہوگا جبکہ ریسکیو کا مرحلہ ختم ہوچکا، اب حکام کا مرکز ریلیف آپریشنز کی جانب ہوگا۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا عمل شروع ہوچکا ہے، کے پی کے حکومت نے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے دو ارب 83 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔پاکستان نے اب تک زلزلے کے نتیجے میں 272 افراد کی ہلاکت اور 2227 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔جبکہ زلزلے سے سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا جہاں ابھی سے ہی کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے جانا شروع ہوگیا ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا کہنا تھا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں یکم نومبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے ناصرف زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا بلکہ امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلاآباد)اسلامی دنیا کے تھنک ٹینک کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق اسلامی ممالک کی ایک بھی یونیورسٹی دنیا کی 100 اعلیٰ ترین جامعات میں شامل نہیں تاہم چند ممالک کی جامعات دنیا کی 400 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ اسلامی دنیا میں سائنسی تحقیق کے مسائل کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے جامعات کے منتظمین ، حکومتوں اور متعلقہ وزارتوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں سائنسدان وزارتوں اور بیوروکریسی کے سرخ فیتے میں جکڑے ہوئے ہیں جب کہ علمی سوچ آزادی اورمداخلت سے پاک ماحول میں ہی پروان چڑھتی ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ او آئی سی سے وابستہ 57 اسلامی ممالک میں سے 20 ملکوں نے 90 فیصد سائنسی مقالہ جات (ریسرچ پیپرز) تحریر کیے ہیں، 1996 سے 2005 میں سب سے زیادہ مقالے بالترتیب ترکی، ایران، مصر، سعودی عرب ، ملائیشیا میں تحریر کیے گئے ہیں جب کہ پاکستان اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹاسک فورس میں بارآور تحقیق کرنے والے اسکالروں کو انعامات دینے، بنیادی نصاب میں تبدیلی اوراساتذہ کی تقرری کو سائنسی بنیادوں پر جانچنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترویج کےلیے سیاسی عزم کی شدید کمی ہے اور جامعات کو جائز اختیارات اور آزادی ملنی چاہیے تاکہ وہ اختیارات اور دریافتوں کا سفر جاری رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ میرٹ، شفافیت، اور معیار کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سائنس کے نام پر نیم سائنسی تحقیقی مقالہ جات شائع کرنے سے بچا جاسکے۔

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو کہ بلاتعطل شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 کروڑ 85 ہزار سے زائد اور سندھ کے 8 اضلاع میں 46 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 16 ہزار 266 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 ہزار 551 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 8 ہزار 300 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے،پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیوریٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، پولیس، رینجرز کے دستے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیاہے۔ دونوں صوبوں کے انتخابی اضلاع میں پولنگ کے روز مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) حکومتِ ایران نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ایرانی مصطفیٰ پرائز کی چھ رکنی جیوری میں شامل کرلیا ہے، جیوری میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے جو پرائز کے لئے کامیاب اُمیدواروں کے نام کا تعین کرینگے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل کے مطابق مصطفیٰ پرائز کی پالیسی ساز کونسل نے پروفیسر اقبال چوہدری کو علم کیمیاء کے شعبے میں ان کی بین الاقوامی شہرت کی بناء پر جیوری کا رکن نامزد کیا گیا ہے، مصطفیٰ پرائزمسلم دنیا (اوآئی سی رکن ممالک) میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے، اس پرائز کے تحت ہر شعبے میں کامیاب امیداروں کو 5 لاکھ ڈالر سمیت میڈل اور ڈپلومہ بھی دیا جائے گا، مصطفیٰ پرائز کی تقریبِ تقسیمِ اعزازت 25 دسمبر 2015 ء کو منعقد ہوگی۔