جمعہ, 29 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 48

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہے، جس کیلئے کل پولنگ ہوگی، حساس اضلاع میں امن و امان کیلئے فوج کو تعینات کیا گیا ہے تاہم پولنگ کی نگرانی پولیس کرے گی پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا میلہ کل سجے گا، پولیس کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے، سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں دو کروڑ سینتالیس لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، پولنگ پولیس کی نگرانی میں ہوگی۔سول انتظامیہ کی معاونت کیلئےحساس اضلاع میں فوج کوتعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ فوج کے دستے مقامی پولیس کو مدد فراہم کریں گے، پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز جوان بھی ڈیوٹی دیں گے۔پنجاب کے سولہ ہزار چھ سوباسٹھ پولنگ اسٹیشنز میں سے تین ہزار پانچ سو پچاس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، سندھ کے چھیالیس لاکھ ووٹرز کیلئے چار ہزار اکتیس پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، تین سو پچاس پولنگ اسٹشن انتہائی حساس ہیں جن اضلاع میں انتخابات ہورہے ہیں ،وہاں صوبائی حکومتوں نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

ایمز ٹی وی(لاہور ) عمران خان نےاپنے ریحام خان سے طلاق کو تکلیف دہ وقت قرار دے دیا، کہتے ہیں ریحام کے کردار کا احترام کرتا ہوں، مالی معاملات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا میں آنے والی مالی معاملات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے، ریحام کے سماجی کام کرنے کی لگن کی قدر کرتا ہوں۔پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور ٹی وی اینکر ریحام خان کا نکاح جنوری 2015 میں ہوا تھا، دونوں کی شادی صرف 10 ماہ تک چل سکی۔

ایمز ٹی وی(لاہور) عمران خان اور ریحام خان کے درمیان چپقلش کے بعد باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی جب کہ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے اور دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے تاہم عمران خان کہتے ہیں میڈیا اس خبر پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور میڈیا اس خبرکواسی حد تک چلائےجتنی بتائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اورریحام خان میں طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی اور طلاق دینے کا فیصلہ نہایت حساس اور سنجیدہ مسئلے پر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریحام کو طلاق کے بعد اٹھارہ کروڑ مالیت کے زیوارت اور اثاثے میلں گے، صلح کی تمام کوشیشں ناکام ہونے کے بعد طلاق پر رضا مندی دس روز پہلے ہوئی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے بہت پریشان تھیں اور انہوں نے اسد عمر کا داخلہ بھی بنی گالہ میں بند کردیا تھا اور گزشتہ 2 روز قبل ریحام عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئی تھیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مردم شماری اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ چیف شماریات آصف باجوہ نے کمیٹی کو مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کا کام فوج کی نگرانی میں مارچ میں شروع کیا جائے گا۔ فوج کی نگرانی میں خانہ و مردم شماری فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہو گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مردم شماری کے لیے پورے ملک کو ایک لاکھ 62 ہزار 921 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے وزارت داخلہ، آئی ٹی اور سروے آف پاکستان کو بھی تیاریوں میں شریک کرنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈجنرل پرویز مشرف کےخلاف ججز نظر بندی کیس فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردیا گیا آئندہ سماعت پر سابق صدر کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر بحث ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام کی رخصت کے باعث ججز نظر بندی کیس کی سماعت نہ ہو سکی ، پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر بحث ہونا تھی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے میڈیکل رپورٹ کے بغیر سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ جمع کروا کر وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ آنے تک وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد روک رکھا ہے ، آئندہ سماعت13نومبر کو ہوگی۔

کراچی..لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے سالانہ بجٹ لینے والے سندھ کے محکمہ تعلیم کی کارکردگی دیکھی جائے تو سب سے زیادہ مایوس کن ہے۔ غیر ملکی فنڈز، سماجی تنظیموں اورحکومتی توجہ کے باوجود صوبے کے آدھے سے زائد اسکول آج بھی بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں جبکہ محکمے میں گھوسٹ اساتذہ کی بھرمار اور کرپشن اپنی انتہا کو چھو رہی ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سندھ بھر میں42 ہزار 900 سے زائد سرکاری پرائمری اسکول ہیں جن میں سے مکسڈ پرائمری اسکولوں کی تعداد 27 ہزار 104ہے جبکہ 9 ہزار553 بوائز اور 6 ہزار264 گرلز اسکول ہیں۔سندھ میں 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں میں بجلی ، ساڑھے 23 ہزار سے زائد اسکولوں میں پینے کا پانی،ساڑھے 20 ہزار سے زائد اسکولوں میں بیت لخلاء جبکہ ساڑھے 18 ہزار سے پرائمری اسکولوں میں چاردیواری کی سہولت نہیں ہے۔
سندھ کے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں 29 لاکھ 63 ہزار 622طلبہ داخل ہیں جن میں سب سے زیادہ بچے مکسڈ اسکولوں میں پڑھتے ہیں جن کی تعداد 19 لاکھ سے زائد ہے۔بوائز پرائمری اسکولوں میں 5لاکھ91ہزار455 جبکہ گرلز پرائمری اسکولوں میں4لاکھ63ہزار692 بچیاں پڑھتی ہیں۔پرائمری سطح کے اسکولوں میں 96ہزار401 استاد پڑھاتے ہیں جن میں سے ساٹھ ہزار سے زائد مکسڈ اسکولوں میں، 19 ہزار سے زائد بوائز جبکہ 16 ہزار سے زائد استادگرلز اسکولوں میں پڑھاتے ہیں۔
سندھ میں مڈل سطح کی تعلیم دینے والے کل 2ہزار429اسکول ہیں جن میں سے 876اسکول مکسڈ ہیں۔بچیوں کے مڈل اسکولوں کی تعداد 561 ہے جبکہ بوائز اسکولوں کی تعداد486 ہے۔صوبے میں 281مکسڈ ایلمینٹری اسکول ہیں ، لڑکوں کے ایلمنٹری اسکولوں کی تعداد91 جبکہ لڑکیوں کے ایلمنٹری اسکولوں کی تعداد134 ہے۔ 
سندھ کے ایک ہزار سے زائد مڈل اسکولوں میں بجلی ،ایک ہزار سے زائد اسکولوں میں پینے کا پانی جبکہ 810 اسکولوں میں بیت الخلاء اور 593 اسکولوں کو چاردیواری ہی نہیں ہے۔ مڈل اسکولوں میں پڑھنے والے تمام طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار910 ہے جس میں سے81 ہزار سے زائد مکسڈ مڈل اسکولوں جبکہ 60 ہزار کے قریب مکسڈ ایلمنٹری اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ بوائز ایلمنٹری اور مڈل اسکولوں میں 48 ہزار سے زائد جبکہ 74 ہزار سے زائد طالبات گرلز مڈل اور ایلیمنٹری اسکولوں میں پڑھتی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے اعداد وشمار کے مطابق مڈل سطح کے تمام اسکولوں میں 10 ہزار 755 استاد پڑھاتے ہیں جن میں 37ہزار سے زائد مکسڈمڈل اسکولوں میں جبکہ مکسڈ ایلمنٹری اسکولوں میں 1890 استاد پڑھاتے ہیں۔ بوائز مڈل اور ایلمنٹری اسکولوں میں ڈھائی ہزار کے قریب جبکہ گرلز ایلمنٹری اور مڈل اسکولوں میں 3ہزار312 استاد پڑھاتے ہیں۔
سندھ میں ہائی اسکول سطح کی تعلیم دینے کے لئے کل 2ہزار65ادارے ہیں جن میں سے مکس سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی تعداد 716 ہے- بوائز سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی تعداد 716 اورگرلز سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی تعداد 633 ہیجن میں سے 262 سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں بجلی نہیں ہے- سندھ کے 314 اسکولوں میں پینے کا پانی اور 225 اسکولوں میں بیت الخلاء جبکہ 152 سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کوچار دیواری ہی نہیں ہے۔ 
سیکنڈری سطح کے کل طلبہ کی تعداد 10 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے جن میں سے مکسڈ سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری اسکولوں میں پڑھنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے۔ بوائز سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پڑھنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار سے زائدجبکہ گرلز سیکنڈری اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں پڑھنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔
سیکنڈری سطح کے تمام استادوں کی تعداد 35ہزار 4 83 ہے جس میں سے مکسڈ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پڑھانے والے استادوں کی تعداد دس ہزار سے زائد جبکہ بوائز سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پڑھانے والے استادوں کی تعداد ساڑھے 14 ہزار سے زائدہے۔ سندھ کے گرلز سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پڑھانے والے استادوں کی تعداادساڑھے دس ہزار سے زائد ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں ہر طرح کے 239 کالجز ہیں جس میں سب سے زیادہ کالجز کراچی ڈویژن میں ہیں جن کی تعداد 118 ہے ان میں سے 55 کالجز لڑکیوں کے ہیں۔ حیدرآباد ڈویژن میں 54 کالجز ہیں جن میں سے 21 کالج لڑکیوں کے ہیں۔سکھر ڈویژن کے 31 کالجز میں سے 9 کالجز لڑکیوں کے ہیں۔ لاڑکانہ ڈویژن کے 20 کالجز میں سے صرف پانچ کالجز لڑکیوں کے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن میں 16 کالجز ہیں جن میں سے 6 کالجز لڑکیوں کے ہیں۔ 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹیڈیز (سی آئی ایس ایس) اور انٹر نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی آئی ایس ایس) لندن کی جانب سے" ڈیٹرنس اینڈ اسٹیبلیٹی ان ساؤتھ ایشیا" پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سیکریٹری خآرجہ چوہدری اعزاز کاکہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے ان کا مزید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اس کے بنیادی سلامتی کے مفاد پر سمجھوتے کے لیے غیر حقیقی مطالبات کرنے کے بجائے بڑی طاقتوں کو اس کی کارروائیوں اور پالیسیوں کے متوقع نتائج پر غور کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ کا مذکورہ بیان میڈیا میں آنے والی اُن خبروں کے پس منظر میں تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر مخصوص حد بندیوں کے عوض امریکا نے اسے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی پیش کش کی تھی۔بھارتی جارحیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا سامنا ہے جس نے خطرناک، اشتعال انگیز اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن جیسی غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اور جس کی روایتی فوج پاکستان مخالف بنائی جارہی ہے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی تمام اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کی پالیسی خصوصیت کے ساتھ تحمل اور ذمہ دارانہ ہے۔ عالی برادری پر زور ڈالتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ہمارے جائز اور سنگین سیکیورٹی خدشات اور خطے کے لیے ایک غیر امتیازی جامع اور منصفانہ نقطہ نظر کو اپنانے کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لئے دوہرے میعار کی پالیسی خطے کے طویل امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

لندن: برطانوی یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے چھوٹے اجسام کو ہوا میں معلق کرنے اور حرکت دینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس سے قبل سائنس فکشن فلموں اورکہانیوں میں ہی آواز کے ذریعے اشیا کو متحرک کیا جاتا رہا ہے لیکن اب یونیورسٹی آف سسیکس کے پروفیسر سریرام سبرامینیم نے خاص اسپیکروں سے چھوٹی اشیا کو اٹھانے اور حرکت دینے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سے باریک ترین اشیا کو درست سمت میں حرکت دی جاسکتی ہے جس سے الیکٹرانک کے نازک پرزوں، باریک سرجری اور دوا کو جسم میں خاص مقامات تک پہنچانے میں بہت مدد ملے گی۔

اس عمل میں درجنوں چھوٹے چھوٹے اسپیکر الٹراسونک آواز سے ایک ’ہولوگرام‘ بناتے ہیں جو اسپیکروں کے عین اوپر بنتا ہے اور ایک طرح کی قوت پیدا کرکے اشیا کو دھکیلتا یا اٹھاتا ہے، 64 اسپیکرز مل کر کسی بھی چھوٹی شے کے اردگرد قوت کا ایک میدان بناتے ہیں جو نظر نہیں آتا اور اسپیکروں میں تبدیلی کرکے میدان کی سمت اور قوت تبدیل کردیتے ہیں جس سے شے کو اٹھایا، ہوا میں روکا اور حرکت دیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل چاروں طرف اسپیکر لگائے جاتے تھے لیکن اب  تمام اسپیکروں کو ایک ساتھ ایک ہی قطار میں رکھ کر چلایا گیا  جس سے آواز کا لہروں کا ایک جتھا یا ہولوگرام بن گیا اور اس کی قوت سے ہی چھوٹی اشیا کو حرکت دی جاسکتی ہے، اس عمل میں آواز سے بہت سی اشکال کے ہولوگرام بنائے جاسکتے ہیں اور انہیں مختلف امور کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آواز قوت رکھتی ہے اور بم دھماکوں کی آواز سے تو کھڑکی کے شیشے بھی ٹوٹ جاتے ہیں لیکن اسی قوت کو قابو کرکے صنعت، طب اور دیگر حساس کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً الیکٹرانکس میں بعض آلات اور پرزوں کو چھوئے بغیران کے مقام پر لگانا ہوتا ہے اور یہ کام آواز کی قوت سے کیا جاسکتا ہے

کراچی: گلستان جوہر میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایمز ٹی ویکے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت جائے وقوعہ پہنچ کردیگر جھونپڑیوں کو جلنے سے بچالیا۔

عینی شاہد کے مطابق ایک جھونپڑی میں کھانا پکاتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دوسری جھونپڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالتوں میں والدین کی نافرمانی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں کیونکہ سعودیہ میں شریعت کی تعلیمات کے مطابق قوانین رائج ہیں۔ سزائوں کا تعین والدین کی نافرمانی کے جرم کی سنگینی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت انصاف کے سالانہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران عدالتوں میں والدین کی نافرمانی کے 260 مقدمات درج ہوئے۔ والدین کی نافرمانی کے کیسز عموما والدین ہی کی جانب سے دائر کئے جاتے ہیں مگر کئی بار ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ عوام میں سے کسی نے بچوں کا طرز عمل دیکھ کر حکام سے شکایت کی ہو۔ والدین کی نافرمانی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے نافرمان اولاد کو بزرگوں کی تیمارداری، میتوں کو غسل دینے یا قبریں کھودنے کی لازمی سزائیں دی جاتی ہیں۔