جمعہ, 29 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل):فرانس سمیت یورپ بھر میں سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں ہیں۔ 

25اکتوبر بروز اتوار کی صبح 4بجے سے یورپ بھر میں موسم سرما کے اوقات میں ایک گھنٹے کا فرق ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی گھڑیاں اپنے معیاری وقت سے ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئی ہیں۔

گھڑیوں کے اوقات کار میں فرق سے مغربی یورپی ممالک میں یہ فرق چار گھنٹے کا ہوگیا ہے جبکہ مشرقی یورپی ممالک جن میں یونان ،بالکان ریاستیں اور ترکی شامل ہیں ، ان میں فرق اب تین گھنٹے رہ جائے گا۔

موسم سرما میں گھڑیوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصدسورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کرنا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) محکمہ تعلیم کی جانب سے لاہور کے سرکاری کالجز میں فوری طور پر پرنسپلز کی خالی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس وقت صوبہ بھر کے 150سے زائدکالجز میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی ہیں جسکے لیئے 19گریڈ کے 75اساتذہ کو گریڈ 20میں ترقی دے کر بطور سربراہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ان 75اساتذہ میں سے 59خواتین اساتذہ جبکہ 16مرد اساتذہ شامل ہیں۔تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آئندہ دو تین روز میں جاری کیا جائیگا۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم گزشتہ2روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ،اسپتال زرائع کے مطابق امین فہیم کو شدید کمزوری کا سامنا ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق امین فہیم خون کے سرطان میں مبتلا ہیںاور شدید کمزوری کے باعث ان کی صحت میں بہتری سست روی کا شکار ہے ۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی شہزادہ عبدالا محسن بن ولید بن عبدلعزیز کو اپنے ہمراہ ذاتی جہاز میں 2 ٹن منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم میں لبنان کے رفیق ہریری ایئر پورٹ پرگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے کو بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے میں پیر کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد شہزادے سے تحقیقات جاری ہیں.2 ٹن وزنی منشیات ، 40 پیکٹوں میں سمگل کی جا رہی تھی جنہیں لبنانی سکیوٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور شہزادے سمیت چار افراد سے تحقیات کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمگل کرنے والی منشیات میں ایمفیٹآمین کے کیپسول بھی بھاری مقدار میں برآمد کیے گئے ہیں جو مبینہ طور پر مشرق وسطیِ لڑنے والی فوجیں استعمال کرتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں شدید زلزلہ کے باعث سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے حکومتی ادارے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیوکے کام میں مصروف ہیں وہی گوگل نے اپنے پیاروں سے ملانے کے لیے پرسن فائنڈر کے نام سروس شروع کردی ہے ،گوگل نے بیان جاری کیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ لاپتہ ہوا ہو اپنے بارے میں تمام معلومات پرسن فائنڈر میں فل کرکے اپنے بارے میں گوگل کو اطلاع دے سکتا ہے ،اس طرح تمام ڈیٹا دنیا میں ہر کسی کی رسائی میں ہو گا اور لاپتہ ہونیوالوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا زریعہ بنے گا ،گوگل نے یہ سروس اس سے پہلے دو ہزار دس میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد بھی شروع کی تھی

ایمز ٹی وی (کراچی ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاﺅ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے ڈاکٹر نو شاد شیخ کی 4 سال کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،ڈاکٹر مسعود احمد کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ خالی تھا تاہم ڈاکٹر نوشاد شیخ نے نے آج سے ڈاﺅیونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

ایمز ٹی وی( لاہور) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم ''سانگ آف لاہور'' اگلے ماہ تین نومبر کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ،سان فرانسسکو میں چھ نومبر جبکہ لاس اینجلس میں نو نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔یہ فلم پاکستانی موسیقی کی تاریخ پر بنائی گئی ہے جس میں 1970ءکی دہائی کے چند موسیقاروں کے انٹرویوز بھی شامل کیئے گئے ہیں ۔فلم کا موضوع لاہور میں بسنے والی ایک موسیقی کے فن سے منسلک برادری ہے جو کہ 1970ءمیں اپنے فن اور موسیقی کی وجہ سے مشہور تھی۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) باڑے والوں نے اینجیکشن پر پابندی اور دودھ کی پابندی کا توڑ نکال لیا کراچی کے 50 فیصد باڑے والے دودھ میں پہلے سے زیادہ پانی ملانا شروع ہو گئے ،ڈیری فارم ذرائع کے مطابق اینجیکشن پر پابندی کے بعد دودھ کی پیداوارمیں30 فیصد تک کمی آئی ،جبکہ کم دودھ پر میڈل مین کا 1300 سو روپے فی من جرمانہ لے رہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ 50 سے55 فیصد باڑے والوں نے دودھ میں پہلے کی نسبت زیادہ پانی ملانا شروع کردیا ہے ۔

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) مشہور انٹرپرینور اور ایپل کمپنی کے سی ای او اسٹیو جابز پر بننے والی فلم''اسٹیو جابز '' باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔اس فلم پر 30ملین ڈالرز لگائے گئے تھے لیکن اپنی ریلیز کے دو ہفتے بعد بھی یہ فلم صرف 9.98ملین ڈالرز کا ہی بزنس کر سکی۔یہ فلم گزشتہ ہفتے ساتویں نمبر پر رہی۔فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلٹ ، مائیکل فیسبینڈر اور سیتھ روجن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2011میں اسٹیو جابز کے انتقال کے بعد ان کی زندگی پر اب تک کئی فلمیں بن چکی ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):ترکی میں پولیس کی کاروائیوں سے داعش سے تعلق رکھنے والے 7 افراد ہلاک جبکہ پولیس کے 2 افسران بھی شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِ بکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہوئے اور پولیس کے دو افسران بھی شہید ہوۓ۔دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔