جمعہ, 29 نومبر 2024

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف زلزلہ متاثرین کی امداد کا جائزہ لینے کےلئے پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں کورکمانڈر نے امدادی کاموں کے حوالے سےبریفنگ دی جس میں انہیں زلزلے کے نتیجے میں نقصانات کےابتدائی تخمینے سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ کوئیک رسپانس فورس مالاکنڈ، دیر، چترال اور باجوڑ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے جب کہ ایف ڈبلیو او موقع پر پہنچ کر سڑک کھولنے کے کام میں مصروف ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد جرنل راحیل شریف نے پاک فوج کےنوجوانوں کو ہدیات کی تھی کہ وہ کسی بھی احکامات کا انتظار کئے بغیر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔

ایمز ٹی وی (میرپورخاص)،ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص نے نویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا ،جاری کیے گئے بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سائنس گروپ میں 30512 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی،جن میں 27347 نے پانچ 1977 نے چار 500 نے تین 159نے دو اور 62 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی ،جنرل گروپ میں 812 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 648 نے پانچ،64 نے چار ،7 نے تین ,6 نے دو اور ایک امیدوار کامیابی حاصل کرسکا۔

ایمز ٹی وی (حیدرآباد)ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے رہنما سبحان علی ،ریحان علی ،امجد بلوچ اور دیگر نے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آکبر میمن کی جانب سے اساتذہ کو ہراساں اور پریشان کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ افسر بائیو میٹرک کرانے والے اساتذہ کو دھتکارتا ہے ،سیکڑوں اساتذہ کا بائیو میٹرک ڈیٹا غائب ہے ،اس پر ان کے تمام دستاویزات بمعہ ایفی ڈیوٹ منگواکر جمع کرانے کا حکم دیا ہے صرف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے مرد و خواتین اساتذہ کو بحرانی کیفیت میں مبتلا کرکے ان سے بھاری رشوت طلب کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، انھوں نے گورنر سندھ ،وزیر اعلی ٰ،صوبائی چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجوکیشن آفیسر کو فوری طور پر معطل کرکے اساتذہ کا بائیو میٹرک مکمل کرائیں۔

ایمزٹی وی(تحقیق )ساڑھے چار ہزار سال قدیم اہرامِ مصر کے راز جاننے کے لئے ایک پیمانے پر سائنسی تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس تحقیق میں فرانس ، جاپان، کینیڈا اور مصر کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چار مقبروں کی جانچ پڑتال کے لیے انتہائی طاقت ور انفرا ریڈ لہروں سمیت جدید آلات کا استعمال کر رہے ہیں علاوہ ازیں ماہرین یہ بھی پتہ لگائیں گے کہ اہراموں کو بنایا کیسے گیا تھا۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس دان چاروں اہراموں کی سکینگ کا آغاز اگلے ماہ سے کریں گے جس سے پتہ چلایا جائے گا کہ وہاں اہراموں کی سطح کے نتیجے کیا ہے۔تحقیق کے آغاز میں سب سے پہلے داشور میں بینٹ نامی اہرام کی سکینگ کی جائے گی اس کے بعد اس کے قریب ہی واقع اہرام جو سرخ رنگ سے موسوم ہے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بعد میں سطح مرتفع غزا میں موجود دو وسیع ترین اہراموں کیوپس اور کیفرین کی سکینگ کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (ہرنائی ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ہرنائی کے علاقے میں کی گئی ،کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

امیزٹی وی (انٹرٹینمنٹ ) ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ جسٹن بیبر نے جیت لیا ،رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ کے معروف سنگرز نے شاندار پرفارمنس سے چار چاند لگادیئے،اٹلی کے شہر میلان میں ایم ٹی وی کے ایوارڈکی رنگا رنگ شام میں میوزک انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم سے وابستہ افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ایم ٹی وی وڈیومیوزک ایوارڈ کا میلہ کینیڈین سنگر " جسٹن بیبر "نے لوٹ لیا ،جنہوں نے سال کے بہترین گلوکار کے ساتھ پانچ ایوارڈزجیتے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے کارکنوں کے نام خرم شہزاد اور ملک عارف ہیں ۔زخمی ہونے والے کارکنوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ سرکلر روڈ یکی دروازہ کے علاقے میں پیش آیا ۔اس واقعے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانہ یکی گیٹ کے باہر احتجاج کیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں انگریزی میں تقریر کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میاں زاہد غنی کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے انگریزی میں تقریر کر کے سپریم کورٹ کے 8 ستمبر کے فیصلے کی خلاف ورزی کی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اردو زبان کو بطور سرکاری زبان رائج کریں۔ درخواست گزار کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف انگریزی میں تقریر کے جرم کے مرتکب ہوئے لہٰذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت کے آرڈیننس 2003 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ وزیر اعظم نواز شریف عدالت عظمیٰ کے 8 ستمبر کے فیصلے سے آگاہ تھے، اس لیے آرٹیکل 62 اور 63 (ون جی) کے تحت انہیں بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے اقوام متحدہ کے اجلاس میں روسی صدر ولادمیر پوتن، چینی صدر شی چن پنگ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے اپنی قومی زبان میں تقریر کی تھی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لوگوں کو سینے کے سرطان

(Breast Cancer)کے مہینے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیئے اور انٹرنیشنل میموگرام ڈے کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب کے تعاون سے علامتی طور پر مینار پاکستان کو گلابی رنگ میں روشن کیا گیا۔اس عمل کا مقصد کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا مریضوں اور زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔