ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، ، لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں چترال ، دیامر اور غذر ، استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جسکی وجہ سردی بڑھتی جارہی ہے۔ کشمیر اور ملکہ کوہسار مری میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔کوہاٹ شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز کی بارش اور ڑالہ باری سے سڑکوں اور مکانات کو کافی نقصان پہنچااور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سندھ اور بلوچستان کےشہروں کا موسم خشک ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان برینن کا ذاتی ای میل اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا ہے اور ہیک کرنے والا ایک ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔ہیکر نے اکاﺅنٹ ہیک کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جان برینن کی فائلوں کے لنک بھی ڈال دئیے ہیں ۔ ان لنکس میں جان برینن کے روابط کی فہرست ۔ سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی فون کالز کی فہرست اور دیگر دستاویز ہیں۔ ہیکر نے مزید ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری جے جانسن کے ای میل اکاﺅنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما کی خصوصی دعوت پر اپنے والد کے ہمراہ آج امریکا پہنچ رہی ہیں، جہاں مریم نواز اور مشعل اوباما کے درمیان الگ ملاقات ہوگی۔اس موقع پر امریکی صدر کی اہلیہ وزیر اعظم کی صاحبزادی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گی۔بارک اوباما کی اہلیہ پاکستان خواتین کی تعلیم اوران کے حقوق کیلئے آوازاٹھانے پر مریم نواز کوخصوصی ایوارڈ بھی نوازیں گی۔
ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور، اٹک ، فیصل آباد ، بہاولپوراور سرگودھا میں قتل کے الزام میں نو مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید نو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے دو مجرم ندیم اور خلیل کو ، جبکہ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے قاتل محمد فاروق کو منطقی انجام تک پہنچادیا گیا۔ فیصل آباد سینٹرل جیل سے قتل کے دو مجرموں سعید اور اکرم کو پھانسی دی گئی۔جبکہ اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں تین مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جن میں مجرم امجد علی، محمد بشیر اور لئیق شاہ شامل ہیں۔جبکہ بہاولپور کی نیو سینٹرل جیل سے قاتل مصطفیٰ کو پھانسی دی گئی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے سانحہ پشاور کے بعد سے ملک بھر میں سزائے موت پر لگی پابندی ہٹا دی گئی ہے اور تب سے لے کر اب تک تقریباً ڈھائی سو سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) شریعت میں خواتین کے لیے چہرے، ہاتھ اور پاؤں کا پردہ واجب نہیں تاہم اگر کسی طرح کے فتنے کا خطرہ ہو تو تب عورت پر پردہ واجب ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روزہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمان خواتین کے لیے چہرے، ہاتھوں اور پاؤں کا پردہ واجب نہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاسوں میں خواتین اور بچیوں کو درپیش مسائل کا معاملہ پہلے بھی کئی بار اٹھایا گیا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب کونسل میں خواتین کے شرعی پردے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک ممبر نے انکشاف کیا کہ کونسل میں خواتین کے پردے کا معاملہ وزارت داخلہ کی درخواست پر اٹھایا گیا کیونکہ کئی برادریاں اور علمائے کرام شناختی کارڈ کے لئے خواتین کے تصاویر کھینچوانے کی تاحال مخالفت کرتے ہیں۔ممبر کا کہنا تھا کہ کچھ خاندان کے لوگ تصویر کی وجہ سے اب تک اپنی خواتین کا شناختی کارڈ نہیں بنوا رہے جبکہ نادرا حکام کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کسی کی بھی شناخت کے لیے شناختی کارڈ پر اس کی تصویر ہونا ضروری ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں مخلوط نظام تعلیم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تاہم کونسل نے اس حوالے سے اپنے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے مخلوط نظام تعلیم کو معاشرے کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔کونسل نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ تعلیمی ادارے بنائے جانے چاہئیں۔اجلاس کے آخر میں مولانا محمد خان شیرانی نے محرم الحرام کے دوران ایک دوسرے کا احترام کرنے اور امن وامان برقرار رکھنے پر زور دیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پلڈاٹ نے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 75 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف 70 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ عمران خان کی ریٹنگ 49 فیصد اورآصف علی زرداری کی27 فیصد ہے۔آئی این پی کے مطابق سروے میں75فیصد لوگوں نے پاک فوج کو قابل بھروسہ ادارہ قرار دیا، جبکہ پولیس32فیصد ریٹنگ کیساتھ سب سے کم قابل اعتماد ادارہ ہے، سروے میں اکثریت نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بھی پہلے سے بہترقرار دیاجبکہ66فیصد لوگوں نے جمہوری معیار کو بہترین سمجھا، 44 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہارکیاجو گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے دو سال مکمل ہونے پرکوالٹی آف ڈیموکریسی اِن پاکستان کے بارے میں پاکستان بھر سے عوامی رائے عامہ سروے میں بتایا گیا ہے کارکردگی کے اعتبار سے مسلم لیگ (ن) عوام کی رائے کے مطابق70فیصد، پی ٹی آئی44 فیصد اور پی پی36 فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال انتخابات13ء کودھاندلی سمجھنے والوں کی تعداد میں7فیصد کی کمی ہو چکی ہے،کوالٹی آف ڈیموکریسی اِن پاکستان کے11 اعشاریے میں سے 6 اعشاریے واضح طور پر مثبت ہیں، مجموعی طور پر جمہوریت کی کوالٹی کے معیار میں پچھلے سال کی نسبت 10فیصد بہتری آئی ہے جبکہ حکومت کی کارکردگی، میڈیا کی آزادی، سپریم کورٹ کی اثر پذیری، کابینہ کی کارکردگی، سیکیورٹی سیکٹر، انسانی حقوق کے احترام اور ریاست کی خودمختاری کے اعشاریے مثبت بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر سے مسلم رکن اسمبلی انجینئر راشد دہشت گردوں کے ظلم کا نشانہ بننے والے دو افراد کے اہل خانہ سے نئی دہلی پریس کلب میں کانفرنس کے بعد واپس جارہے تھے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے رکن اسمبلی راشد کو زد و کوب کرنے کے بعد چہرے پر سیاہی مل دی اور سیاہ آئل پھینک دیا ۔ اس موقع پر انجینئر راشد کا کہنا تھا کہ'' پاکستان پر طالبانائزیشن کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن دنیا دیکھے کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ یہ گاندھی کا نہیں مودی کا بھارت ہے ، قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا مطالبہ درست تھا ۔ یہ لوگ ذہنی مریض ہیں ۔ کشمیر میں 80ہزار لوگ مارے جاچکے ہیں ، ایک انجینئر راشد پر سیاہی پھینک دینے سے کچھ نہیں ہوگا ۔'' واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجینئر راشد کو انتہاء پسند بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا
ایمزٹی وی () اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر علی اکبر بروہی اور انکو ائری آفیسرراﺅمر سلین اچانک محکمہ تعلیم کے آفس پر چھاپہ مارکر 1995سے2015 ءتک کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔اینٹی کرپشن اسسٹنٹ ڈائر ریکٹر علی اکبر بروہی کا کہناتھا کہ 1995 سے اب تک درجنوں بھرتیوں کی جعلی آرڈر رشوت کے عوض کیے گئے ہیں اور اس کی تحقیقات کے لیے ہم نے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی مکمل تحقیق ہوگی کہ جعلی بھرتیوں میں کون کون سے محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکار ملوث ہیں،اس کے بعد ہی ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔دوسری جانب محکمہ معتبر ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم شہدادپور میں جعلی آرڈر اور کرپشن کو چھپانے کے لیے محکمہ تعلیم شہدادپور کے کلرک کے کہنے پر چھاپہ مارا گیا ہے تاکہ 1995 سے لیکر 2015 کا ریکارڈ ایف آئی اے یا نیب کے ہاتھ نہ لگ سکے ۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کے سابق سپر اسٹار فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے 25اکتوبر کو ممبئی میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچویں ون ڈے میچ میں احتجاجاًکمنٹری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انکار کی وجہ ہے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو دی جانے والی دھمکیاں اور پی سی بی اور انڈین کرکٹ بورڈ کی ملاقات سبوتاژ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا ۔ نہ صرف یہ بلکہ امپائر علیم ڈار کو میچ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے انتہا پسند تنظیم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا۔جس پر شعیب اختر اور وسیم اکرم نے سیریز کے آخری میچ میں اپنی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے اور ساتھ ہی 22اکتوبر کو چنئی میں ہونے والے میچ کے بعد بھارت چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایف بی ار نے نجی کمپنی کے خلاف فراڈ کیس میں ایف آئی آر درج کرادی تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بتایا کہ ملزم کاشف ارشاد بلیک ڈائمنڈ کمپنی کا مالک ہے اور ملزم نے 3 کروڑ 27 لاکھ روپے کا ٹیکس فراڈکیا ہے ملزم نے ٹیکس فراڈ کے زریعے ملک کے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا تھا ملز ارشاد کول اور پیاز کی درآمد کرتا ہے۔