ایمز ٹی وی(لاہور) محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور حافظ سعید سمیت اہم شخصیات بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نشانے پر ہیں. محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے وزیر اعظم نواز شریف اور امیرجماعت الدعوة حافظ سیعد سمیت اہم شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے لہٰذا ان تمام شخصیات کی سیکیورٹی فوراً ہائی الرٹ کردی جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان اہم شخصیات پرحملے کے لئے کالعدم تنظیموں کا سہارالیا جارہا ہے جن میں دہشت گرد وزیراعظم کی جانب سے مختلف پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کارروائی کرسکتے ہیں جب کہ حافظ سعید پر بھی جلسوں کے دوران حملہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلے کی نقل تمام آئی جیز، سی ٹی ڈی اور وی آئی پی سیکیورٹی اداروں کو بھی بھجوادی ہے جب کہ مراسلے کے بعد وزیراعظم کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور حافظ سعید کی بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور اشتعال انگیز کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں جو کہ نہ صرف رویوں میں شدت کا باعث بنتی ہیں بلکہ اس سے مغرب اور اسلامی دنیا کے مابین غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔
’بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اقدام‘ کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشتگردی کی ان بنیادی وجوہ کو دور کرنا ضروری ہے جن سے دہشتگردی فروغ پاتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کی بنیادی وجوہ سمیت طویل عرصے سے حل طلب تنازعات کے حل، طاقت کے غیر قانونی استعمال ، جارحیت کی روک تھام جیسے امور پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ۔
پاکستان کی سفارتی نمائندہ نے آرگنائزیشن فار اسلامک کوآپریشن انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قانون سے مطابقت رکھنے والے متفقہ جامع موقف کی حمایت کا اظہار بھی کیا اورکہاکہ دہشتگردی اور غیر ملکی قبضے کے زیر تسلط رہنے والوں کی جائز اور قانونی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں امتیاز کیاجانا چاہیے۔
ایمزٹی وی ( اسلام آباد) وفاقی کابینہ میں توسیع اور قلم دان تبدیل کرنے کا اعلان وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی پر متوقع ہے، وفاقی کابینہ میں مزید ایک وفاقی وزیراور7 وزرائے مملکت کوشامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے حوالے سے پہلے بھی متعدد مرتبہ غور وغوض ہوچکا ہے اور اصولی فیصلہ بھی ہوا مگراس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا وفاقی کابینہ میں توسیع کے پروگرام ملتوی ہوتے رہے ہیں اور اس مرتبہ پھرکابینہ میں توسیع اور عہدوں میں ردو بدل کرنے کا جائزہ لیاجارہا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کی صورت میں پارٹی کے لیے زیادہ کام کرنے والے لوگوں کوکابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی ( اسلام آباد) وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے شکایت ازالہ کمیٹی قائم کردی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ازالہ کمیٹی کے لیے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) خلیل الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں اور فروغ نسیم کمیٹی کے رکن ہوں گے جب کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ سیکریٹری بھی ہوں گے۔
کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق شکایت ازالہ کمیٹی آزادی سے شکایت آئین وقانون کے مطابق جائزہ لے گی اور اپنا طریقہ کار اور رولز آف بزنس خود طے کرے گی جب کہ کمیٹی 90 دن کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی اور کیس ٹوکیس کی بنیاد پر فائنڈنگ وفاق کوجمع کرائے گی۔

ایمزٹی وی (لاہور) وڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہورہائی کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مختلف اقسام کے سرچارجز بل شامل کردیئے جاتے ہیں، بجلی کا بل جمع کرانے کے 1 سے 3 دنوں مہلت دی جاتی جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ بھاری بلوں سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد معلوم کرے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
واضح رہے کہ 3 روزقبل فیصل آباد میں ایک حاملہ خاتون نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔