جمعہ, 29 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد نہ صرف مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے بلکہ ان کی بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا اور ان کی معا شرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے ،ماہرین کے مطابق دیہی خواتین زراعت کے فروغ ،دیہی ترقی ،خواراک دستیابی کو یقینی بنانے اور دیہی علاقوں سے غربت ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن ترقی پذیر ممالک میںدیہی خواتین آج بھی نہ صرف اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں بلکہ وہ ذہنی و جسمانی تشدد اور دباﺅ کا شکار بھی ہیں

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔اورنگی ٹاﺅن گلشن ضیاءمیں2 ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے دا خل ہوئے جس پر گھر کے افراد نے ان سے مزاحمت کی جس پر زاہد قمر بندوق کا بٹ لگنے سے جبکہ انکا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔

ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھپن مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہٰ برآمد کرلیا ،پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان باشندوں سمیت چھپن مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان سےدو کلاشنکوف تین پستول اور دوروپیٹرزبھی برآمد کئے گئے ہیں .

ایمزٹی وی (کراچی ) ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق پولیس مقابلے میں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور کلا کوٹ میں عزیر بلوچ گروپ کے دو کارندے مارے گئے ،ہلاک ملزمان کی شناخت بلاول عرف شاہ جی اور مومد کے ناموں سے ہوئی ہے جو ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور کریکر حملوں میں مطلوب تھے ،ملزمان کے قبضzے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے ڈی ای پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحان کے مطالعہ پاکستان کا پرچہ آوٹ ہو گیا ٹیکنیکل بورڈ کے عملے نے 500 روپے میں پرچہ فرخت کیا،سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ڈھائی بجے دن ڈی ای پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے تین گھنٹے قبل ہی پرچہ آوٹ ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل بورڈ کے عملے نے 500 روپے فی پر پرچہ فروخت کیا۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں گزشتہ ایک سال سے مستقل ناظم امتحانات تعینات نہیں کیا گیا ہے،ٹیکنیکل بورڈ کے پرچیز افسر قائم مقام ناظم امتحانات کے فرائض ادا کررہے ہیں ،مستقل ناظم امتحانات کی تقرری نہ ہونے کے باعث اس طرح کے مسائل پیش آرہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) آ ئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے داعش کے 53 دہشت گردوں کی فہرست سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی تر وید کردی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ،پو لیس نے داعش کے دہشت گردوں سے متعلق کائی فہرست جاری نہیں کی،واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی جانب سے داعش کے 53 دہشت گردوں کی فہرست جاری کی گئی تھی ۔

ایمز ٹی وی(کراچی) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے پاکستان کے دوست معروف جرمن سائنسدان پروفیسر وولف گینگ فولٹر کے نام سے ایک کیمیکل اور بائیو کیمیکل کا نو تعمیر تحقیقی ادارہ منسوب کردیا، تحقیقی اداراہ 6 کروڑ33 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے، ان دنوں اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن جرمنی میں موجود ہیں جہاں وہ پروفیسر وولف گینگ فولٹر کو ایک خصوصی تقریب میں خراجِ عقیدت پیش کرینگے۔ یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے منگل کو سائنسدانوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا پروفیسر وولف گینگ فولٹر نے صرف ایچ ای جے کی تعمیر و ترقی میں کثیر جرمن امداد (5.8million DM) کا حصول ممکن نہیں بنایا تھا بلکہ ملک بھر کے اساتذہ، طالب علموں اور اداروں میں اپنی علم دوستی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جرمن پروفیسر نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جرمنی کی ٹیوبنجن یونیورسٹی پروفیسر وولف گینگ فولٹر کو ایک خصوصی ایوارڈ دینے جارہی ہے اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کومدعو کیا گیا جہاں وہ پروفیسر وولف گینگ فولٹر کو ان کی سائنسی خدمات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کرینگے۔ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پروفیسر وولف گینگ فولٹر نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین، اُردن، ترکی، بلغاریہ، یونان اور دیگر ممالک کی سائنس نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں ، ان کے ساتھ جس طالب علم نے بھی کام کیا انھوں نے اس کی معجزاتی انداز میں تقدیر بدل دی

ایمز ٹی وی (کشمیر): مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ گائے ذبح نہ کریں اور نہ ہی بڑا گوشت کھائیں ورنہ سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وشواہندو پریشد مقبوضہ کشمیر کے سرپرست راماکانت دوبے نے جموں میں جاری بیان میں کہا کہ گائے کے ذبح یا بڑا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بھی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے گائے کے ذبح کرنے کی حمایت پر ایک مسلم رکن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

ایمز ٹی وی (کراچی )گور نر سندھ نے ڈاکٹر سعید قریشی کو کو ڈاﺅ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری واپس کردی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے سعید قریشی کے نام پر نظر ثانی کرنے اور تلاش کمیٹی کے قوائد کے مطابق نئی سمری بھیجنے کیلئے کہا ہے ،زرائع کے مطابق گورنر سندھ کے اس اقدام کا مقصد تلاش کمیٹی کی جانب سے صرف ایک نام بھیجا جانا ہے وہ چاہتے ہیں کے تین تلاش کمیٹی کے مطابق تین نام ہی بھیجے جائیں واضح رہے کہ تلاش کمیٹی نے صرف سعید قریشی کا نام وزیر اعلیٰ سند ھ کو بھیجا تھا اور اسی نام پر اتفاق کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے اسے گورنر ہاﺅ س بھیج دیا تھا تاہم گورنر نے وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس کے برعکس سعید قریشی کے بجائے نوشاد شیخ کو وائس چانسلر مقرر کردیا تھا لیکن اب نو شاد شیخ کا نام واپس لے کر ڈاکٹر سعید قریشی کو ڈاﺅ یونیو ورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری واپس کردی ہے واضح رہے کے ڈاﺅ میڈیکل میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث ڈاﺅ کے بحران میں اضافہ ہو گیا ہے عملہ اساتذہ اور طلبہ بے یقینی کا شکار ہیں،دفتری امور متا ثر ہو رہے ہیں ۔