ایمزٹی وی(اسلام آباد)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا میں 25 رکنی گینگ ملوث تھاجن میں سے 14 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔سانحہ صفورا گوٹھ سمیت 37 اہم وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے کراچی میں پکڑے جانے والے گروہ سے اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنا پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ غلام حیدر جمالی نے سینیٹر رحمن ملک کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے روبرو مؤقف اپنایا کہ گروہ کا سربراہ کوٹری حیدر آباد کا عبدالعزیزنامی دہشتگرد ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے جبکہ گزشتہ ایک سال سے داعش کیلئے کام کررہا ہے۔دہشتگرد نے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو گروہ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر شاہی سیداورسینیٹر مختار عاجز دھامرابھی شامل ہیں۔
ایمز ٹٰی وی (انٹرنیشنل): مالدیپ بھی اپنے پڑوسی بھارت کی مداخلت کا شکار نکلا، مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے بھارت سے نہ صرف اس کی شکایت کی ہے بلکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پرسخت انتباہ بھی کیا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج گزشتہ روز سرکاری دورے پرمالے پہنچیں اورصدرعبداللہ یامین سے ملاقات کی۔مالدیپی صدرنے بھارتی وزیرخارجہ سے کہاکہ تمام اقوام کومالدیپ کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدریامین نے کہاکہ انکی حکومت اپنے معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریگی۔
ایمز ٹی وی (سرگودھا) تین روز قبل سرگودھا میں ایک شخص نے ماں اور اسکی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا ۔ قتل کرنے والا شخص ان لڑکیوں کا چچا نکلا جسے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون کی عمر 45سال تھی۔ قتل کلہاڑیوں کے وار کر کے کیا گیا تھا ۔ قتل کی وجہ آپسی رشتوں کے تنازعات تھے ۔ قاتل کے پاس سے آلہء قتل بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (افغانستان):افغانستان میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کابل میں نیٹو افواج کے ہیڈ کوارٹر میں لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا گیا ہے ۔ حادثہ میں 2برطانوی فوجیوں سمیت 5اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوگئے تھے اور ہلاک ہونے والے دیگر 3فوجیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ رواں ماہ افغانستان میں نیٹو کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے .اس سے قبل اتحادی افواج کا سی ون تھرٹی طیارہ بھی افغان طالبان نے مار گرایا تھا
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) ایران میں موجود انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے رواں سال ایرانی حکومت کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر دی جانے والی پھانسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال سزائے موت دینے کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے دی جانے والی پھانسیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جنوری 2015ءسے آٹھ اکتوبر تک تقریباً آٹھ سو افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔پھانسی پانے والے افراد میں سے پانچ سو افراد منشیات کے دھندے میں ملوث تھے۔
ایمزٹی وی(بزنس)مالی سال 15-2014 میں کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں سولہ فیصد کے اضافے کے ساتھ بہتر پر فارم کرنے والی دوسری ایشیائی اسٹاک مارکیٹ رہی۔ مالی سال 15-2014 کے اختتام پر کراچی اسٹاک مارکیٹ کا سالانہ منافع 77فیصد اضافے کے ساتھ 31کروڑ 74 لاکھ روپے رہا، کراچی اسٹاک مارکیٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سالانہ منافع میں مزید اضافہ ہوسکتا تھا مگر ریگیولیٹری فیس اور رجسٹریشن کی مد میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے۔ نئی کمپنیوں کے انداراج سے ہونے والی آمدنی کا حجم آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ 25 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا، مالی سال 15-2014میں نو کمپنیوں کے حصص اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے گیے، جن سے 11ارب روپے حاصل ہوئے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ڈیلی ٹریڈنگ والیوم گیارہ ارب روپے رہا، گزشتہ مالی سال میں کراچی اسٹاک مارکیٹ نے شیئر ہولڈز کو سینتیس پیسے فی شیئر کے حساب سے کیش ڈیویڈنڈ دیا۔
ایمزٹی وی (گلگت بلدتستان )گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو دو بار عمر قید اور 24لاکھ جرمانے کی سزا سنادی.
تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فوج کیخلاف نفرت انگیز تقرریں کرنے اور بیانات دینے پر عمر قید کی سزا سنائی، گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الطاف حسین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ الطاف حسین کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا، الطاف حسین کو دو مرتبہ عمر قید کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 81سال کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے الطاف حسین کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ الطاف حسین کی جائیداد ضبط کرنے اور 24لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تھیں، جس پر ان کے خلاف پورے ملک میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی الطاف حسین کے بیانات اور ان کی تصاویر نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان نے NA122 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان اور PP147 کا معرکہ جیتنے والے شعیب صدیقی کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ علیم خان نے پنجاب اور وفاقی حکومت کےخلاف بہترین مقابلہ کیا۔ وہ شعیب صدیقی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ این اے 122 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے۔ عمران خان نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
#ImranKhan #NA122 #PP147 #ShoaibSiddique #AleemKhan #PTI #election
این اے 122 میں سے تحریک انصاف کے نکالے گئے ووٹوں کی تحقیق کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے
ایمز ٹی وی ( لاہور) بارہ اکتوبر 1999ءکو پرویز مشرف نے نواز حکومت کا تختہ الٹ دیا تھااور ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی،اسی دن کی یاد میں آج بارہ اکتوبر کو( ن) لیگی ایمر جنسی کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور کارکن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
ایمز ٹی وی (کشمیر):وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائ کمشنر عبدالاباسط نے نئی دہلی میں ایک ڈنر کے موقع پرسید علی گیلانی کو نواز شریف کا تحریری مراسلہ پہنچایا تھا جس میں انہوں نے دورے کی دعوت دی ہے۔مراسلے میں وزیراعظم نے کشمیر کو قیام پاکستان کا نامکمل ایجنڈا قراردیا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر بھارت سے دوستانہ تعلق برقرار رکھنا خود کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہوگا۔