ایمزٹی وی(لاہور) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور حلقے میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے۔زرائع کے مطابق این اے 122 کے بڑے معرکے کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی جب کہ انتخابات میں حصہ لینے والی دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حلقے میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے حریف علیم خان کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے گلیوں، چوراہوں، بازاروں اور کوچوں میں سیاسی پرچم لگائے گئے ہیں اور ساتھ ہی دونوں جماعتوں کے ترانے بھی لاؤڈ اسپیکر پر بجائے جارہے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر کو نوے روز کیلئے معطل کردیا. تفصیلات کے مطابق فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر سمیت سیکرٹری جنرل جیروم والک اور نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو بھی نوے روز کے لئے معطل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں آفیشلز انکوائری مکمل ہونے تک فٹبال کی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیفا کے سابق نائب صدر چنگ مونگ جون کو چھ سال کیلئے معطل اور جرمانہ عائد کردیا ہے۔واضح رہےسیپ بلاٹر پر یوئیفا کے صدر کو غیر قانونی طور پر فنڈز مہیا کرنے اور دیگر الزامات ہیں، بلیٹر کی معطلی کی سفارش ان کے خلاف سوئس اہلکاروں کی جانب سے گذشتہ ماہ سے جاری فوجداری تحقیقات کے آغاز کے تناظر میں کی گئی تھی۔جبکہ دوسری جانب سیپ بلاٹر نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث نہیں اور ان پر لگنے والےالزامات بے بنیاد ہیں.
ایمزٹی وی(سائنس)یونیورسٹی آف مونٹریال کے وکٹر باؤچھر کے مطابق بار بار کسی بھی بات کو دہرانے سے یادداشت تیز ہوتی ہے خاص کر تب جب یہ کسی دوسرے شخص کو بتائی جارہی ہے۔ریسرچ میں بتایا گیا کہ صرف اپنے ذہن میں ہی بات کو دہرانا کسی چیز کا یاد رکھنے کا سب سے کم مؤثر طریقہ تھا۔اس تحقیق کے حوالے سے باؤچھر نے بتایا کہ کسی بات کو بلند آواز میں دہرانے سے باتوں کو یاد رکھنے والے دماغ کے حصے حرکت میں آجاتے ہیں اور یہ عمل اس وقت مزید موثر ہوجاتا ہے جب یہ عمل کسی دوسرے شخص کی موجودگی میں کیا جائے۔ باؤچھر کا کہنا تھا کہ یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ وہ دوسرا شخص اس بات کو سنے یا اس پر دھیان دے۔اس ریسرچ کو کونشیئسنیس اور کوگنیشن کے اگلے ایڈیشن میں شائع کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل شریف اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم کے آئندہ ہفتے دورہ امریکہ کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف 64 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ پرویز القادرمیمن نے ایک شہری اور بزنس مین پرویز حسن کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف مقدمہ کےاندراج کے لیے دائر 22A کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے 64 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے پر ایف آئی اے کوسابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کرنے کی درخواست دی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی لہذا عدالت وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایف آئی آر کے اندراج کے احکامات جاری کرے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرِاطلاعات پرویزرشید نےعمران خان پرملک دشمنوں سےپیسےلینے کاالزام لگادیااس کے ساتھ انہوں نے الیکشن کمیشن پربھی پی ٹی آئی سےگٹھ جوڑ کا الزام بھی لگایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گناہوں پرپردہ ڈال رکھا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پراکاوئنٹس اورغیرملکی فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی ہے پھر عمران خان کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت کیوں دی گئی اور بغیر اکاؤئنٹس جمع کرائے انہیں انتخابی نشان کس طرح الاٹ کیا گیا؟ عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک سے امداد لینے پر پابندی ہے لیکن عمران خان نے ملک دشمن عناصرسے کروڑوں ڈالر حاصل کئے۔ انہوں نےمزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکبربابراحمد نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف درخواست دائر کی جس پرعمران خان تیرہ ماہ تک بہانوں سے تاریخیں لیتے رہے اور جب کوئی جائے فرار نہ ملی تو وکیل بدل دیا پرویزرشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے2013کےالیکشن میں دھاندلی سے حصہ لیا تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف كی زیرصدارت دورہ امریکا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحا ق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی نے شركت كی .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دورہِ امریكا میں دہشتگردی كے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں سے آگاہ كیا جائے گا اوریہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 18 ارکان پر مشتمل اعلٰی وفد کے ساتھ امریکا جائیں گے۔
ایمزٹی وی(کراچی) ایف آئی اے نے گذشتہ چند برسوں کے دوران کالے دھن کے ذریعے بیرون ملک جائیدادیں بنانیوالے سیکڑوںصنعتکاروں، سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون کوقومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے صنعتکاروں، سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کی ایک طویل فہرست فراہم کی گئی تھی جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں اہم شخصیات شامل ہیں۔زرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کو ذمے داری تفویض کی گئی تھی کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کریں اور یہ پتہ چلائیں کہ متعلقہ افراد اپنی جائز آمدنی سے بیرون ملک جائیداد خریدنے کے اہل تھے یا نہیں اور جائیداد کی خریداری کیلئے منتقل کیا جانے والا خطیر زرمبادلہ قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا گیا یا اس کیلئے حوالہ اور ہنڈی یا دیگر غیرقانونی ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی ہدایت پر اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ایف آئی اے کے سینئر اور انتہائی قابل تفتیشی افسران نے بڑے پیمانے پر تحیقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد تفتیشی افسران کو ابتدائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور 2 صنعتکاروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں جائیداد کی خریداری کیلئے خطیر رقوم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے جانے کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں بعد ازاں مذکورہ 2 صنعتکاروں کے خلاف قانونی کارروائی اگلے مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ فہرست کے مطابق دیگر افراد کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر ریکارڈ کے ذریعے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق ملک کی سیکڑوں اہم شخصیات پر مشتمل فہرست میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعدد اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)8اکتوبر 2005ءکے زلزلے میں زمین بوس ہونے والے اسلام آباد کا مارگلہ ٹاوردس سال کے بعد بھی تعمیراتی کام تاحال جاری ۔ تفصیلات کے مطابق 8اکتوبر 2005ءکی صبح 8 بج کر 53 منٹ پر زلزلے کے نتیجے میں مارگلہ ٹاور زمین بوس ہوگیاتھااس المناک حادثے میں 73 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تحقیقات کے مطابق مارگلہ ٹاور کی تعمیر میں استعمال ہونے والا ناقص میٹریل حادثے کی بڑی وجہ تھی۔ گزرے دس برسوں میں یہ پلاٹ خالی رہا لیکن اب اندھیرے سے روشنی کا سفر شروع ہوچکاہے۔ مارگلہ ٹاور کی جگہ اب یہاں پارک ون کے نام سے ایک جدید ترین 18 منزلہ ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی کمپنی کے حکام کے مطابق نیا ٹاور مکمل طور پر زلزلہ پروف ہو گا۔