جمعہ, 29 نومبر 2024

ایمزٹی وی(بزنس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میڈیا میں جعلی نوٹوں کی بڑے پیمانے میں ترسیل کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حال ہی میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات کو دی گئی بریفنگ میں جعلی زیر گردش نوٹوں کا مسئلہ زیر بحث آیاجسے میڈیا نے غلط طریقے سے پیش کیا جس سے تاثر ابھرا کہ بینک منظم طور پر جعلی کرنسی کو گردش میں لانے میں ملوث ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جعلی نوٹوں کی گردش سے نمٹنا بنیادی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے اس خطرے کے سد باب کے لیے ایک سہ رخی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ عوام کو بینکوں کی جانب سے اصلی اور مصدقہ نوٹوں کے اجراء کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں پر لازم ہے کہ اپنے کیش کاؤنٹرز اور اے ٹی ایمز سے جانچ کے بعد رقم جاری کریں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد): پاکستانی فوج نے افغانستان کے اہم شہر قندوز پر طالبان حملے میں ملوث ہونے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ منگل کو فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے افغان میڈیا کے کچھ حصوں میں رپورٹ ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، افغان حکام کی جانب سےلگائے گئے الزامات مکمل طور پر غیر ضروری، بے بنیاد اور شر پسندانہ ہیں۔ پاکستان پہلے ہی قندوز پر طالبان حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ وہ افغان قیادت میں امن مذاکرات کا حامی ہے۔ ایسے میں الزام تراشی ناقابل فہم ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ) اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ اگر کسی کو آئٹم سانگ پسند نہیں نہ دیکھے مگر کوئی کسی کو کام کرنے سے نہیں روک سکتا ۔سوہائے علی ابڑو کا اداکار حمزہ علی عباسی کے آئٹم سانگ کی مخالفت پر کہنا تھا کہ حمزہ نہایت سادہ انسان ہیں تاہم وہ کسی کو کوئی کام کرنے سے روک نہیں سکتے ۔انھوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی کام پسند نہیں آئیگا تو میں اسے نہیں دیکھوں گی یا وہ نہیں کرونگی مگر میں کسی کو اسے کرنے سے روک نہیں سکتی ۔انھو ں نے مزید کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت نئی ہے اسی لیے دیکھنے والوں کو ہر بات کافی بڑی لگتی ہے ،جبکہ کوئی بھی انڈسڑی اچھے برے کام سے مل کر بنتی ہے ۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹینیسی میں 11سالہ بچے نے پالتو جانور دکھانے پر آٹھ سالہ بچی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔گولی شارٹ گن سے چلائی گئی تھی جو کہ اس بچے کے والد کی تھی۔پولیس نے تحقیقات کے بعد بچے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بچی اپنے گھر میں دو پالتو جانوروں کے ساتھ کھیل رہی تھی جب بچے نے کھڑکی سے اس بچے کو جانور دکھانے کا کہا جبکہ بچی نے انکار کیا تو وہ بچہ والد کی شارٹ گن لے آیا اور کھڑکی سے ہی بچی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ گولیاں بچی کو سینے میں لگی اور ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی وہ ہلا ک ہو چکی تھی جبکہ بچہ فائرنگ کر کے اسلحہ وہیں پر پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ بچی کا نام میکائیل ڈایئر تھا اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی جبکہ بچہ بھی اسی اسکول میں پانچویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن):جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال دوئم ،سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی طالبہ ہادیہ بنت عتیق دختر محمد عتیق روسی سیٹ نمبر 593615 نے 1324 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،جبکہ سینٹ جوزف کالج فارویمن کی طالبہ عمامہ عبدالواحد بنت عبدالواحد سیٹ نمبر594136 نے 1281 نمبرکے ساتھ دوسری پوزیشن اور خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن کی طالبہ ماریہ عارف بنت میر محمدعارف یعقوب ن سیٹ نمبر593952 نے 1272 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 3096 طلباوطالبات شریک ہوئے ،349 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 344 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 22.42% رہا۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت محرم ا لحرام کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور زونل ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی۔ترجمان کے مطابق شہر میں رینجرز کی بھاری نفری یوم اشور کے مر کزی جلو سوں کی نگرانی کرے گی ،جلوسوں کے راستوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپو زل اسکواڈ سے سرچنگ بھی کی جائے گی جب کہ جلو س کی گزر گاہ میں آنے والی دوکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا ۔تر جمان رینجرز کے مطابق جلوسوں کی فضا ئی نگرانی کی جائے گی جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی او نچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے ۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی سیکیو رٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس کے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے جبکہ شہر میں ہا ئی ویز پر پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کیا جا ئے گا تاہم علما ئے کرام بھی شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

ایمزٹی وی (کراچی ) کراچی میں کلعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد سے اینکر پرسن سمیت شوبز کی 18اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ،بلال کالونی سے القائدہ برصغیر کا سربراہ پکڑا گیا ،انجکشن لگا کر خودکش حملہ آوروں کی برین واشنگ کا اعتراف ، کراچی میں کلعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد سے شوبز کی 18اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی جسکے بعد پولیس نے تمام افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں ،دہشتگرد سے برآمد ہونے والی لسٹ میں خاور ریاض ،طارق امین ،ایچ ایس وائے ،نوید راشد ،علی سلیم ،احمد بٹ ،ہما خواجہ اور این جی او ورکر جبران ناصر کے نام شامل ہیں ،پکڑے جانے والے دہشتگرد کا کہنا ہے ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں ،وہ معاشرے کی خرا بی کا سبب بن رہے ہیں ،ڈی آئی جی ساﺅتھ نے ہٹ لسٹ میں شامل افراد کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت بھی کی جا ری کردی ہے ،

ایمز ٹی وی (گوجرانوالہ) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک بس نے رکشے کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوبچے زخمی ہو گئے۔ اس حادثے پر لواحقین نے سڑک پر بچے کی لاش رکھ کر احتجاج کیا ۔ یہ حادثہ گوجرانولہ میں اسٹیٹ نمبر دو کے قریب پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس نے یو ٹرن لیتے ہوئے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سات سالہ فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی ہونے والے دو بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ انکی عمریں بھی چھ سے سات سال کے درمیان ہیں ۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع پر فرار ہو گیا ، جس کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور سے اسلام آباد جانے والی سڑک بلاک کر دی ہے اور ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔