ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک کے معتبر تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارکانفلکٹ اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز نے اپنی حالیہ رپورٹ پیش کردی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارکانفلکٹ اینڈسیکیورٹی اسٹڈیزکی ماہانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق آپریشن ضرب عضب،انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن اوردیگر کارروائیاں اپنے اہداف کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ پکس (PICSS) کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2015 میں ملک بھر میں دہشت گردی کے55 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ اگست میں یہ تعداد 53تھی، ان حملوں میں ہلاکتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ ستمبر میں ان حملوں میں 125 افراد مارے گئے جبکہ اگست میں یہ تعداد 110 تھی۔ ستمبر میں ہونے والے 55 جنگجو حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے40 جوان، امن لشکروں کے 13 ارکان اور 38 عام شہری جاں بحق گئے جب کہ جوابی کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ رپورٹ کےمطابق خیبر پختونخوا میں 2015 میں 55 جنگجوحملے اورسیکیورٹی فورسز کی 90 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ فاٹا،سندھ اوربلوچستان میں کمی کارجحان دیکھنے میں آیاہے، اہم ترین حملہ پشاورمیں پاک فضائیہ کے رہائشی کیمپ پر کیا گیا جہاں ایئرفورس اور فوج کے جوانوں سمیت 29افراد شہید ہوئے جب کہ13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیاجبکہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ 12بم دھماکے ہوئے جن میں سے فاٹا میں ،5خیبر پختونخوا میں 5 اور پنجاب میں ایک ہوا۔ گزشتہ ماہ 19 فزیکل اسالٹ (ایسے حملے جن میں جنگجو ہتھیار بند ہوکر کسی ہدف پر حملے کرتے ہیں) ہوئے جن میں سے7 خیبر پختونخوا، فاٹا، پنجاب اور بلوچستان میں 3،3، سندھ میں 2اور گلگت بلتستان میں ایک حملہ کیاگیا۔ حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے تناظرمیں سلامتی کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کے لیے دیگراقدام بھی کرنے ہوں گے، ستمبرمیں مزید 154 جنگجوسیکیورٹی فورسزنے ہلاک کردیے تاہم بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانے اورمحفوظ ٹھکانوں سے محروم ہونے کے باوجود دہشت گردوں کی ہائی پروفائل حملہ کرنے کی صلاحیت مکمل طورپرختم نہیں ہوسکی۔
ایمزٹی وی(کراچی) سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف نے مار سیگل کے بیان کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بے نظیر بھٹو سے فون پر بات نہیں کی اور اپریل 2009 میں موبائل فون استعمال کرنا شروع کیا جب کہ مارک سیگل کے بیان پر افسوس ہے جس کے پیچھے جھوٹ، فریب اور سازش دکھائی دیتی ہے اور اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں تو اپنی زیر ادارت چھپنے والی بے نظیر کی کتاب میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بے نظير بھٹو دبئی آئيں تو انہيں صرف تين حملہ آوروں كے حوالے سے بتايا تھا جب کہ امریکی صحافی مارک سيگل پہلے بے نظير اور اب آصف علی زرداری کے لئے لابنگ كرتاہے۔
ایمزٹی وی(لاہور)شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کرگئے۔جسٹس جاوید اقبال گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور شوکت خانم اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نماز جنازہ شام 4 بجے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ 5 اکتوبر 1924 کو پیدا ہونے والے جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1954 میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے پی ۔ ایچ ۔ ڈی اور 1956 میں بارایٹ لاء ہوئے۔ 1961 میں امریکی حکومت کی دعوت پر وہاں کی اعلٰی ترین درس گاہوں میں ’’اقوام متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیے۔1965 میں جاوید اقبال لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشین کے نائب صدر اور 1971میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ 8 مارچ 1982 سے 5 اکتوبر 1986 تک انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سر انجام دیں، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور 4 اکتوبر 1989 کو ریٹائرڈ ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دانشور کی حیثیت سے آج بھی سرگرم عمل رہے، ڈاکٹر جاوید اقبال انگریزی اور اردو میں 12 کتابوں کے مصنف ہیں جب کہ 3 جلدوں پر مشتمل علامہ اقبال کی سوانح حیات بھی شامل ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بطور سینیٹر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایمزٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات عامر جمیل کو جعلی ڈگری کے باعث ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے مطابق اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات عامرجمیل نے جامعہ کراچی میں ملازمت کے لیے بی ایس سی کی جعلی ڈگری جمع کرائی تھی جب کہ اسسٹنٹ کنٹرولرکو ڈگری کی مکمل تحقیقات کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ رجسٹرارکا کہنا ہے کہ انکوائری افسرنے رپورٹ میں ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی تھی جس کے بعد اسسٹنٹ کنٹرولر کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جب کہ یونیورسٹی کے دیگر ملازمین کی ڈگریوں سے متعلق بھی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیب کی ٹیم نے جامعہ کراچی سے 2009 سے 2015 تک کی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
ایمزٹی وی(لاہور)پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان تنازعہ تیسرے دن بھی جاری ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے والی تین پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد ، لاہور اور ملتان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ کراچی سے ساڑھے گیارہ بجے پشاور جانے والی پرواز پی کے 502 تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ اب یہ پرواز دوپہر دو بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوگی۔
ایمز ٹی وی(روندو)اسکردوروڈپرجگہ جگہ لینڈسلائیڈنگ اورملبے کے ڈھیرسے شاہراہ ٹریفک کےلئے خطرناک ہوگئی۔حالیہ بارشوں سے اکثرمقامات پر روڈکانام ونشان مٹنے والا ہے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے روڈتنگ پڑچکا ہے مسافراورٹرک ڈرائیورحضرات جگہ جگہ سے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹاکرٹریفک کی آمدورفت کوبہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مسافروں اورڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ روڈپرسفراب کسی خطرے سے کم نہیں حکومت نے روڈکی تعمیر میں مزیدغفلت برتی توشاہراہ پربہت بڑاحادثہ رونماہوگا جس کے بعداقدامات کاکوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کے پاس علاقے میں اپنی ساکھ میں اضافے کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ اسکردوروڈکی تعمیرومرمت کاوعدہ فوری پوراکرے ورنہ علاقے میں ن لیگ کانام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسکردوروڈکی تعمیر و مرمت کے واعدہ میں تاخیر سے گلگت بلتستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔روڈکی خراب حالت سے سفربھی طویل ہوگیاجس کی وجہ سے روڈپرسفرکرنے والے ہزاروں مسافرذہنی اذیت میں مبتلاہیں۔