اتوار, 24 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور عبدالرشید گوڈیل پر مشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے 4 رکنی وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان بالخصوص کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی صورت حال، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان حالیہ خلیج اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے کراچی کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر فاروق ستار، آصف کرمانی اور سینئیر بیوروکریٹس پر مشتمل کمیٹی قائم کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل ہوں گے۔ سندھ کی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر کام کریں، ملکی ترقی اور عوامی بھلائی کے لئے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، آئین تمام جمہوری قوتوں کو مناسب پلیٹ فارم پر بحث و مباحثے کی گنجائش دیتا ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بات چیت سے ہی ختم کرنے چاہئیں، گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں جمہوریت کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی، جمہوری قوتوں نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

 ایمزٹی وی (فارن ڈیسک ) میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ نے کہا کہ ہم نے گذشتہ برس کے اواخر میں ٹوکیو اور بیجنگ میںٹائٹل فتوحات کے ساتھ اپنی شراکت داری قائم کی تھی،اس برس بھی ہم ٹرافی جیتنے کے ساتھ ہی ایک دوسرے سے رخصت ہورہے ہیں، ثانیہ نے سنگاپور میں منعقدہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کو گرینڈ سلم سے بھی مشکل قرار دیا، اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرینڈ سلم میں کوارٹر فائنل میں ٹاپ پلیئرز آپ کے مدمقابل آتے ہیں جبکہ یہاں آغاز ہی اس مرحلے سے ہوتا ہے

ثانیہ مرزا کیلیے یہ سیزن اچھا رہا ہے، جس میں انھوں نے یوایس اوپن کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ایشین گیمز میں گولڈ اور برانز میڈلز بھی اپنے قبضے میں کیے، جاپان میں بھی ٹائٹل ان کے حصے میں آیا، بیجنگ ایونٹ میں بھی وہ فائنل تک رسائی میں کامیاب رہی تھیں، ثانیہ نے کہا کہ میں سنگاپور ایونٹ میں پوری تیاری کے ساتھ شامل ہوئی تھی، سیزن کے اختتامی ایونٹ میں شرکت کا یہ میرے لیے پہلا موقع تھا۔ ثانیہ نے اپنی تاریخی فتح کو بھارت کے نام کیا، انھوں نے کہاکہ مجھے ہمیشہ اپنے خاندان خصوصاً والدین سے مکمل سپورٹ ملی، والدہ نسیمہ میرے لیے خوش قسمی کی علامت ہیں، میری ریاست تلنگانہ نے بھی ہمیشہ میری حمایت کی،چار دہائیوں میں ثانیہ مردوں اور خواتین میں سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بنی ہیں، ان سے قبل وجے امرت راج نے 1977 میں امریکی ڈک اسٹوکٹون کے ساتھ مینز ایونٹ جیتا تھا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) اپنی توڑ پھوڑ سے مشھور ہونے والے گلو بٹ کا کہنا ہے پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفرہوئی ہے،انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پوری دنیا میں وہ ہی ایک دہشت گرد ہے۔ گلو بٹ کا کہنا تھا کہ میڈیا اگر اس کی مونچھیں کاٹنا چاہتا ہے تو کاٹ دے ، پاکستان سمیت بیرون ملک سے فلموں کی آفر ہوئی ہے اگر وطن کے لئے کسی فلم میں کام کیا تو معاوضہ نہیں لیں گے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے حوالے سے گلوبٹ کے خلاف فائنل بحث 30 اکتوبرکو ہوگی۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) سرمد کھوسٹ نے بطورپروڈیوسراورڈائریکٹراپنی پہلی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے دیے گئے اداکار فواد خان کے بیان سے لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سرمد کا کہنا تھا کہ فوادخان اچھا اداکار ہے اورمیں نے کبھی اس کی فنکارانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا لیکن جہاں تک بات ہے ان کواپنی فلم میں سائن کرنے کی توایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ یہ بے بنیاد خبرہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ’’خیال رہے کہ فوادخان نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا تھا کہ سرمد کھوسٹ نے انھیں اپنی پہلی فلم میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا لیکن تاحال انھوں نے فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ‘‘۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کرے گے، امریکی ڈیفنس عہدیداروں کے ساتھ کلیدی سکیورٹی مذاکرات کیلئے دورہ کریں گے، جو گزشتہ سال چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد سے اُن ایسا پہلا سفر ہوگا۔

دفاع کے ذرائع نے کہا کہ جنرل راحیل کے ہفتہ طویل دورہ کا آغاز ممکنہ طور پر وسط نومبر سے ہوگی اور اس سفر کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انھیں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے دعوت دے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق 10 بہترین بیٹسمین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں جبکہ بولنگ اور بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کی حکمرانی بر قرار ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کامیابی کے بعد 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پرا جمان ہے اور پروٹیز پانچ سالوں بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا 114 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت تیسرے، سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان کا 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔ یٹنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی بلے باز 10 بہترین ناموں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، جنوبی افریقا کے ہی اے بی ڈیویلئرز پہلی اور ہاشم آملہ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، اسی طرح ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر، آسٹریلوی کپتان جارج بیلی چوتھے، کمار سنگاکارا پانچویں، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی چھٹے، دلشان ساتویں، کوائنٹم ڈی کوک آٹھویں ، شیکر دھاون نویں اور روس ٹیلر کا دسواں نمبر ہے۔ بولنگ کے شعبے میں بدستور پاکستان کی ٹاپ پوزیشن ہے اور پابندیوں کے شکار جادوگر اسپنر سعید اجمل کرکٹ گراؤنڈ سے حالیہ دوری کے باوجود 770 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، اسی طرح پابندیوں کی زد میں آنے والے ویسٹ انڈیز کے اسپن بولر سنیل نارائن 753 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے، جیمز اینڈریسن چوتھے، مچل جونسن پانچویں، روندا جدیجا چھٹے، بھونیشور کمار ساتویں، محمد حفیظ آٹھویں، اسٹیون فن نویں اور کلنٹ میکی دسویں نمبر پر پراجمان ہیں۔ تین بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان ٹاپ پر ہے ، محمد حفیظ کا 411 پوائنٹس کے ساتھ پہلا، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز کا 387 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا اور بنگلادیشن کے شکیب الحسن کا 361 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) بھارتی فلموں کے غیر مہذب اور فحش گانوں نے پاکستانی نوجوانوں نسل کو تباہ کرنے کے دھانے پر پہنچادیا ،ان بیہودہ بھارتی فلمی گانوں میں سکولوں اور کالجز کے ناپختہ ذہنوں والے نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کو گھروں سے والدین کو بتائے بغیر بھگانے کے طریقے اوروالدین سے نا فرمانی کی تعلیم دی جارہی ہے، معروف گلوکارہ صائمہ جہاں،

بھارتی گانوں میں انتہائی غیر مہذب لباس زیب تن کر کے بھارتی ماڈلز نے فحش اور بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے منشیات کا استعمال بھی دکھایا گیاہے ۔

گلوکار ہنی سنگھ کے گانے ”دیسی کلاکار “میں کالج کی لڑکیوں کو گھر سے بھگانے کے غیر مہذب مناظر شامل ہیں جن کو دیکھ کر پاکستان کی نوجوان لڑکیاں متاثر ہوکر ا ن کو اپنانے کی کوشش کرتی ہیں ۔جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان اور سونم کپور پر فلمایا گیا گانا ”ماں کا فون آیا “ بھی ایسی سلسلے کی کڑی ہے ،بھارتی گانے ”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے “ میں شراب کوکین اور دیگر منشیات کو بھی فلم بند کیا گیا ہے۔ صائمہ جہاں

ان گانوں سے متا ثر ہوکر پاکستانی نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو کر تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں جو پوری پاکستانی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ حکومت وقت کو ان گانوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنی چاہیے اچھا اور خاص میوزک انسان کی فلاح کرتا ہے اس حوالے سے حکومت کو مناسب اقدامات کرتے ہوئے ان کی ریلیزنگ پر فوری طور پر پابندی عائد کردینی چاہیے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پرقحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کے چار دستے تھرپارکر روانہ کر دیئے گئے ہیں ، نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کراچی سے 4 کمپنیاں چھاچھرو، ڈلی اور مٹھی اضلاع بھجوائی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 4 میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کیلئے 2 ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق صبح سے 900 متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)فلم انڈسٹری کے مستقبل سے کبھی مایوس نہیں ہوا، عارضی طور سے جو تعطل آیا وہ بلاشبہ مشکل وقت تھا لیکن فلم انڈسٹری سے وابستہ وہ لوگ جنھوں نے اس کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں وہ اس کوشش میں مصروف رہے کہ جلد از جلد اس کی بحالی ممکن ہو سکے۔اداکار سعود

سعود نے کہا ٹیلی ویڑن ڈرامہ انڈسٹری کی کامیابی کے بعد اب فلم انڈسٹری میں بھی کامیابی کا سفر شروع ہو چکا ہے' اچھے پروجیکٹ بنیں گے تو فلمیں ضرور کامیاب ہوں گی

' عید پر ریلیز ہونے والی دو پاکستانی فلموں ''آپریشن021'' اور ''نامعلوم افراد '' کی شاندار کامیابی نے ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کر دیا اور فلم انڈسٹری کی رونقین لوٹ آئیں ہمیں ایسے ہی موضوعات پر فلمین بنانی چاہیئں جو عوام کے مزاج اور ان کے معیار کے مطابق ہوں۔

فلم انڈسٹری کا اچھا وقت شروع ہو چکا ہے اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیئے معیاری اور اچھی فلمیں ہی عوام کو پاکستانی فلمیں دیکھنے پر مجبور کر دیں گی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پرپارلیمانی اتفاق رائے حاصل کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنوں سے ہونے والا نقصان نسلیں چکاتی رہیں گی، قوم کو چاہیے کہ وہ دھرنا دینے والوں کو معاف نہ کرے۔