ایمز ٹی وی (کراچی) محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ اس وقت کراچی سے جنوب مغرب میں 1250 کلو میٹر، گوادر سے جنوب میں 1175 کلو میٹر اور عمان کے ساحلی شہر سلالہ سے 880 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے 24 گھنٹے میں شمال مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان ہے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور رخ تبدیل ہونے کے بعد طوفان پاکستان میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے اور بھارت میں گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے وسط میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ میں تبدیل ہوگیا ہے جو سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹرز کا دنیا پر راج کرنے کا احساس تفاخر اس وقت اپنی حقیقت کھونے لگتا ہے جب وہ سپنرز کے سامنے بے بسی کی تصویر بن جاتے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم نے آخری دن زبردست مزاحمت کی جو تیسرے سیشن میں 216 رنز پر دم توڑگئی۔ذوالفقار بابر نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میں کریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 74رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں پچاس رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے-میچ کے چوتھے دن کرس راجرز اور سٹیو سمتھ بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کے سامنے 379 رنز کا پہاڑ جیسا سکور تھا جسے پاکستانی سپنرز کے سامنے سر کرنا بہت مشکل دکھائی دے رہا تھا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی کے لیے اٹھارہویں اوور تک انتظار کرنا پڑا جب عمران خان نے کرس راجرز کے دفاع میں شگاف ڈالا۔ -ذوالفقار بابر نے پیٹرسڈل کو اظہرعلی کے ہاتھوں کیچ کرا کر پاکستان کی جیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کے بعد قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ جس میں سے 2 کی شناخت عبدالرحمان مری اور نجیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور قائدآباد مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی اسکیم تھری کے بلاک سی کے اہل علاقہ کی اطلاع پر ایک مکان سے میاں بیوی اور ان کے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جائے وقوعہ کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ گھریلو تنازع سے تنگ آکر بیوی نے پہلے اپنے شوہر اور بچوں کو زہر دیا اس کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی،پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہے۔
ایمز ٹی وی (تھر) صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکرمیں عوام شدیدغذائی قلت کا شکار ہیں ، ضلع مٹھی کے سول ہسپتال میں آج ایک اور بچہ غذائی قلت کے باعث دم توڑ گیا ہے جس کے بعد صرف پچھلے 25 دنوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ بچے کی ہلاکت کے بعد ڈپٹی کمشنر مٹھی آصف جمیل ہسپتال پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اتنا بڑا نہیں بلکہ صورتحال ہمارے مکمل کنٹرول میں ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی تھرپارکر میں غذائی قلت کے سبب کم عمر بچوں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں جا چکے ہے،ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل کے بعد سے 249 بچے غذائی قلت کا شکار بن چکے ہیں، مگر سندھ کے حکمران اب تک متاثرین کے لئے کوئی موثر اقدامات کرتے نظر نہیں آ تے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو متنازعہ نہیں ہونا چاہیئے لیکن خورشید شاہ ایم کیو ایم کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے متنازعہ ہوچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں اتنی عزت 8 مرتبہ وزیر بننے پر نہیں دی جتنی دھرنوں کے دوران ملی ہے۔اب وہ ہر روز پوری قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اکیلا کھڑا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک ساتھ ہو جائیں۔ پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریکوں میں لوگ شامل ہوتے ہیں اور چھوڑ بھی جاتے ہیں۔ یہ عوامی تحریک کا اپنا فیصلہ تھا اور انہوں نے جو کیا اس میں وہ خود مختار ہیں۔ اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والی جماعتوں کو ان کی پارٹی کے لوگ چندہ دیتے ہیں جبکہ ہماری پارٹی کو آج تک کسی نے 5 روپے بھی نہیں دیے۔ ہمارے پاس سیاست کے میں ریاضت ہے لیکن پیسہ نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے میری ولدیت کو چیلنج کیا جس کے جواب میں صرف یہی کہہ سکتا تھا کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یوکرین میں ایگزیٹ پولز کے مطابق نئی پارلیمان کے لیے ہونے والے ہنگامی انتخابات میں مغرب نواز جماعتیں کامیاب ہوئیں ہیں۔وٹنگ بند ہونے کے فوری بعد شائع ہونے والے دو ایگزیٹ پولز کے مطابق صدر پوروشینکو کی پوروشینکو بلاک جس میں ان کی اپنی اتحاد پارٹی اور ادار پارٹی شامل ہے-یوکرین کے مشرقی علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے تقربیاً 30 لاکھ لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔یہ انتخابات توانائی کے بحران کے دوران ہوئے کیونکہ روس نے جون میں بل کی عدم ادائیگی کے تنازعے میں گیس کی سپلائی معطل کر دی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والی اہم پارٹیوں میں پوروشینکو کا پوروشینکو بلاک، وزیر اعظم آرسینی یاتسین یکتا کی پارٹی پیپلز فرنٹ،اوہلے لیاشکو کی قوم پرست ریڈیکل پارٹی، اورسابق وزیر اعظم یولیا ٹومیشینکو کی فادرلینڈ پارٹی شامل تھیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) قطر میں سختی سے اس بات کی تردید کر دی گئی ہے کےان کا ملک شام میں دولت اسلامیہ جیسے کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔قطر نے مزید کہا کہ نھوں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور دوسری مغربی اور عرب انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر صرف معتدل جنگجوؤں کو امداد دی ہے۔اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ مالی تعاون پر سختی کے ساتھ کنٹرول جاری ہے-قطر کے بارے میں یہ خیال بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کے القاعدہ سے منسلک جماعت النصرت فرنٹ سے روابط ہیں۔
لیکن قطر کی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر سمیت دیگر حکام کا کہنا ہے کہ قطر کے پاس شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والی جماعتوں کی حمایت کے متعلق کچھ چھپانے کے لیے نہیں ہے-ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2012 میں شام کے متعلق پالیسی کی ذمہ داری جب قطر کی انٹیلیجنس نے لی تو اس کے بعد سے مالی کنٹرول لایا گیا - اور مالی امداد کرنے والے کئی مشتبہ افراد کو فرگتار کیا گیا۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)جنوبی افریقہ میں پولیس حکام کے مطابق ملک کے قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اور گول کیپر سینزو میوا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ستائیس سالہ سینزو اورلانڈو پائریٹس کلب کے لیے بھی کھیلتے تھے اور انھوں نے گذشتہ چار افریقہ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی۔جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے دو افراد گھر کے اندر داخل ہوئے جبکہ ایک باہر کھڑا رہا۔گولیاں چلنے کے بعد تینو افراد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ مقامی میڈیا نے اسے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
اس واقعے کے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے معلومات فراہم کرنے پر 14000 ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
سیزو میوا کو جب ہستپال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔