ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (خیبرایجنسی) خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا خیبرون آپریشن جاری ہے۔ آٹھ دن کی کاروائی میں 60 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کالعدم لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ کا بیٹا اسرافیل اور اہم کمانڈر حنیف بھی شامل ہے۔ سو تک شدت پسندوں نے ہھتیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ خیبرون آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق جبکہ بارہ زحمی ہوئے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث 6 ہزار خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ راستوں میں مشکلات کے باعث متعدد خاندان افغانستان کے صوبے ننگرہار بھی جا چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن سرفرازاحمد اور یونس خان کی سنچری نے پاکستان ٹیم کو سنبھال لیا، قومی ٹیم نے 445 رنز بنالئے ہیں۔

سرفرازاحمد نے 80 گیندوں پر سنچری بنائ انہوں نے پاکستان کی جانب سے تیزترین سنچری اسکور کی۔ یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106رنز بنائے، جبکے اسد شفیق 89 اور مصباح الحق نے 69 رنز بنائے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ایل او سی پر صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، ایل او سی کی دوسری جانب رہنے والے کشمیری ہمارے بھائی ہیں۔ ہم جوابی کارروائی کرتے ہوئے خیال رکھتے ہیں کہ کشمیریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا طالبان کے خلاف بلاامتیاز بھرپور آپریشن کیاجارہاہے، افغان طالبان کواسلحہ فراہم کرنے کا افغانستان کا الزام بےبنیاد ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کر رہا ، تسنیم اسلم نے سارک سربراہ کانفرنس کے حوالے سے بتایا کانفرنس 26 اور27 نومبرکو کھٹمنڈو میں ہوگی جس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا امکان ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب کا گورنر بننے سے معذرت کرلی۔ حکومت کی طرف سے انہیں پنجاب کی گورنری کیلئے پیشکش کی گئی جبکہ پنجاب کے موجودہ گورنر چوہدری محمد سرور کو وفاقی حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور دیگر معاملات کو حل کرنے کیلئے عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جاوید ہاشمی کے انکار پر حکومت نے فیصلہ ملتوی کردیا اور رانا ثناءاللہ کے نام پر غور کیاجارہاہے۔ رانا ثناءاللہ کو عدالتی مسائل کا سامنا ہے اور اُنہیں گورنر پنجاب بنایاجاسکتاہے کیونکہ ایسی صورت میں اُنہیں استثنیٰ مل جائے گا۔ جبکہ مخدوم ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک اور جمہوریت کو بچایا ہے انہیں اپنی نشست کھوجانے یا ہارجانے سے کوئی دکھ نہیں ہوا اور اب وہ اپنا علاج کرانے کیلئے چین جائیں گے، چین سے واپسی پر اور مکمل صحت یابی کے بعد وہ آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان میں قرارداد پیش کی ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے 13ستمبر سےجاری خلاف ورزیوں میں 14افرادشہید ہوئے، ایوان شہداء کے خاندانوں سےاظہار یکجہتی اورپاک افواج کوخراج تحسین پیش کرتا ہے جبکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی نےبھی پاکستان کی سلامتی کویقینی بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کا مسئلہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہےلہٰذاعالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، فوجی مبصر گروپ سرحدوں کی مانیٹرنگ کے لیے مؤثر نظام قائم کرے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری صلح اور امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال خراب ہو مگر خدانخواستہ برا وقت آیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف تاریخی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں اس لیے دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا رتھا کہ ہمارے اندرونی خلفشار سے بھارت کو پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کے لیے شہ مل رہی ہے اور اگر بھارت ہماری اندرونی صورتحال سے کوئی فائدہ اٹھالےگا تو یہ اس کی بھول ہے، ہماری مسلح افواج جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) لالی وڈ اسٹار شان نے جو ان دنوں ابوظہبی میں انٹرنیشنل شوبز ایکسپو میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہی ہے کہ ’’ہیپی نیو ائیر‘‘ انگلش فلم ’’اوشین 12‘‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ بالی ووڈ والوں کے پاس اب اسکرپٹ نہیں رہے اور جو ہیں ان پر آرٹ فلمیں بن جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو چا ہئے کہ مل کر اعلیٰ درجے کی فلمیں بنائے ، ہم فنکاروں کو ووٹ نہیں دل جیتنے ہوتے ہیں لہذا ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں۔ خیال رہے عیدالاضحیٰ پر شان کی فلم ’’آپریشن 021‘‘ ریلیز ہوئی جب کہ ان کی دو فلمیں ’’یلغار‘‘ اور ’’گدھ‘‘ آنے والی ہیں۔ لالی ووڈ اسٹار مذکورہ انٹرنیشنل شوبز ایکسپو کی آج افتتاحی تقریب میں ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کےنے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے قریب متعدد مقامات پر مورچے تعمیر کرنے کے لیے پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی، جسے پاکستانی افواج کی جانب سے جوابی فائرنگ کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ورکنگ باؤنڈری کے پانچ سو میٹر کی حدود میں نئے مورچے تعمیر نہیں کیے جا سکتے: ’اسی لیے پاکستانی افواج نے بھی جوابی کار وائی کی اور بھارتی فوجوں کو نئے مورچے تعمیر کرنے سے روک دیاگیا۔‘ ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج کے برعکس پاکستان کو سرحد کے اس پار رہنے والے کشمیروں کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے اس لیے پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بہت محتاط جواب دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر گذشتہ چند ہفتوں سے گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے اس کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے اس مسئلے پر مختلف ممالک کے سفیروں کو اسلام آباد میں بریفنگز دی ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط بھی لکھا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) ٹی وی پر کَئی برس سے راج کرنیوالے ایوب کھوسہ کو ’’021 ‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے کے بعد متعدد نئی فلموں میں اہم کرداروں میں سائن کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ ’’O21 ‘‘ نے سینما گھروں میں زبردست بزنس کیا ہے، پاکستان میں جدید فلمسازی کاعمل جاری ہے ، فلم بینوں کی کثیر تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔ جہاں تک میری بات ہے تومیں اس وقت دوفلموں’’یلغار‘‘ اور’’ ریوینج آف ورتھلیس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں‘ ایک فلم جمال شاہ بنارہے ہیں جب کہ دوسری فلم ڈاکٹرحسن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فلمیں موضوع اور معیارکے اعتبارسے جدید سینما اوربین الاقوامی مارکیٹ کومدنظررکھتے ہوئے بنائی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں باصلاحیت نواجوان فلم میکنگ کررہے ہیں جو نہا یت خوش آئند ہے۔ دنیا میں وہی شعبے ترقی کرپاتے ہیں جہاں نوجوانوں کوکام کرنے کے بہترمواقع میسر آتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ دھرنا ختم ہونا کسی کی جیت نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی جیت ہے اور حکومت اس خوش فہمی میں رہے کہ طاہرالقادری چلے گئے تو بات ختم ہوگئی۔حکومت کو اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیئے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے کئی برس بعد سیاسی پختگی دکھائی تاہم اسلام آباد میں جو ہوا اچھے کے لئے تھا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سب سے مضبوط فورم ہے اور یہی مسائل حل کرسکتا ہے تاہم اب بھی پارلیمنٹ کا ایک گروپ باہر بیٹھا ہے اور میری خواہش ہے کہ طاہرالقادری کی طرح عمران خان بھی دھرنا ختم کردیں۔