ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور کے ایک سکول میں پڑھنے والی  ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کی عمر 3 سال ہے-اسکول سے واپس آنے کے بعد متاثر بچی نے اپنے والدین سے ’سکول کے انکل‘ کی وجہ سے ہونے والے درد کی شکایت کی۔والدین نے جب بچی کے درد کی جگہ کو دیکھا تو اس کے جنسی اعضا کے ارد گرد نشانات دیکھے۔ اس کے بعد انھوں نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا کہ ہم نے سکول کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 76 روز بعداسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا انقلاب مارچ کے بعد دھرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا اب اگلے مرحلے میں ملک کے ہر شہر میں دو ،دو روز کے لئے دھرنا دیا جائے گا،انقلاب کا ایجنڈا تبدیل ہوا نہ ہی ایسا ہو گا، انتخابات مسلط کئے گئے تو میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،دھرنا انقلاب کے سفر میں تبدیل ہوگیا۔دھرنے کے خاتمے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے 2 ماہ سے زائد عرصے تک ساتھ رہنے والے کارکن ایک دوسرے سے گلے مل کر روتے رہے۔ خواتین کارکن بھی آنسو بہاتی رہیں۔حکومت کے خاتمے، قومی حکومت کے قیام اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کے لئے اسلام آباد میں دیے جانے والے دھرنے سے اختتامی خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا اسلام آباد میں دھرنا ختم کر رہے ہیں مگر ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا، قومی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں دھرنا ہو گا پھر محرم الحرام کا وقفہ ہو گا اور اس کے بعد 23 نومبر کو بھکر، 14دسمبر کو سیالکوٹ ،25 دسمبر کو مزار قائد کراچی پر دھرنا ہو گا۔ طاہر القادری نے دھرنے کے شرکا کو ہدایت کی کہ اپنا سامان سمیٹیں اور گھر جائیں اور جگہ کی صفائی کر کے جانا ہے۔طاہر القادری نے کہا انقلاب کاسفرختم نہیں ہواابھی جاری ہے ہم نے اگر اسٹیبلشمنٹ سےایک پیسہ بھی لیا ہو تو مجھےپھانسی دے دی جائے ۔ انہوں نے دبئی سمیت کسی بھی جگہ ڈیل کی بھی سختی سے تردید کی۔ طاہر القادری نے کہا نواز شریف نے آرمی چیف کو ضمانتی بننے کی درخواست کی تھی اور اگلے ہی دن اپنے بیان سے مکر گئے۔ ان کا کہنا تھا کبھی اپنے موقف سے ہٹے نہ ہٹیں گے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا بلکہ ویل کم کیا ہے، مذاکرات کو حکومت نے گنوا دیا ہم نے شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا فارمولا دیا تھا لیکن حکومت جے آئی ٹی میں اپنے لوگوں کا تعین چاہتی تھی، ہمارا فیصلہ آج بھی قائم ہے ہم چودہ شہدا کا خون نہیں بیچنا چاہتے، شفاف تحقیقات تک وزیر اعلیٰ پنجاب مستعفی ہوں ، شفاف تحقیقات کی 100 فیصد ضمانت ہونی چاہیے۔

طاہر القادری نے کہا انسان صرف تدبیر کر سکتا ہے باقی معاملات اللہ کے ہاتھ ہوتے ہیں بیشک ہمارے اندازے درست ثابت نہیں ہوئے لیکن ہمیں 18کروڑ عوام کے شعور بیداری کی صورت میں بڑا صلہ ملا ہے ہم اللہ تعالیٰ سے چھوٹی چیز طلب کر رہے تھے لیکن ہمیں اس سے بڑی چیز مل گئی ۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز اور دونوں 7 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔دونوں ٹیموں نے دو دو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف اور بیٹسمین مچل مارش کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ پے-پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہرعلی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، یاسرشاہ، عمران خان اور راحت علی۔

آسٹریلوی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: مائیکل کلارک (کپتان) کرس راجرز، ڈیوڈ وارنر، ایلکس ڈولن، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، بریڈ ہیڈن، مچل جانسن، پیٹر سڈل، اسٹیو اوکیف اور نیتھن لائن-جب کے اس میچ میں امپائرز جنوبی افریقہ کے ایراسمس اور انگلینڈ کےکیٹل برو ہیں-

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگیا یہ واقعہ بدھ کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں ڈبر کلے کے مقام پر پیش آیا۔یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور اور لیویز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں-دو روز پہلے تحریک طالبان باجوڑ ایجنسی کی جانب سے خار کے علاقے میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں سکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں یعنی این جی اوز اور نسداد پولیو ٹیم کے رضا کاروں پر حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔اس حملے کی کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے ذمداری قبول کر کی ہے-

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)کینیڈا کے صوبے مینیٹوبا کے دارالحکومت وینی پگ میں پولس کو ایک سٹوریج لاکر سے کم از کم چار بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کو اس سلسلے میں پیر کو سٹوریج کمپنی کے ایک ملازم نے فون کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے وہاں سے لاشوں کی باقیات برآمد کیں۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں ’بہت سے لوگوں‘ سے بات چیت کر رہے ہیں-پولیس کا کہنا ہے کےان لاشوں کا کسی ایسے گم شدہ بچے سے کوئی تعلق نہیں جس کی گمشدگی کی پولیس میں رپورٹ کی گئی ہو-ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ باقیات لاکر میں کب سے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق کینیڈا میں انسانی باقیات کا رکھنا یا چھپانا اپنے آپ میں جرم ہے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)دنیا کی سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امریکی شہر فلاڈیلفیا میں باوقار لبرٹی میڈل سے نوازا گيا ہے-اس میڈل کے ساتھ انھیں ایک لاکھ امریکی ڈالر کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ملالہ نے کہا کہ وہ یہ رقم کو اپنے آبائی ملک پاکستان کو تعلیم اور انسانی امدادی کاموں کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں۔کہونکہ ملالہ بچوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ’ملالہ فنڈ‘ چلاتی ہیں-ملالہ نے مزید کہا کہ نوبیل امن انعام سے بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے کی ترغیب اور حوصلہ ملا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کا ایک ایک بچہ سکول جائے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو کے اطراف سےمشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، مشکوک شخص ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کی ویڈیو بنارہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک شخص ازبک باشندہ کا ہے جو اردو نہیں جانتا جبکہ اس کے قبضے سے افغانستان کی یونیورسٹی کا کارڈ اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مشکوک شخص کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کسی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی اور آخری مرتبہ 1994 میں کراچی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت آسٹریلین ٹیم کے خلاف 1-0 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔ یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقاء کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ پہلے ٹیسٹ میں اسپن باؤلنگ کی قیادت محض دو ٹیسٹ کھیلنے والے ذوالفقار بابر کریں گے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے متوقع طور پر ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ موجود ہوں گے۔

بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔ ادھرٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے۔ وقاریونس

دوسری جانب دو ماہ قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے کپتان مائیکل کلارک کی واپسی سے تقویت ملے گی جو گزشتہ سال ایک ہزار 93 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے تھے۔

تاہم کلارک پاکستان اے خلاف چار روزہ میچ میں کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور دونوں اننگ میں باترتیب دس اور پانچ رنز بنا سکے، اس میچ میں آسٹریلیا کو 153 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت مچل جانسن کریں گے جو دو ایک روزہ میچوں میں چھ وکٹیں لے کر شاندار فارم کا ثبوت دے چکے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے پیٹر سڈل موجود ہوں گے۔

ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پرپہنچادے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعلیمی شعبے میں کام کرنے والی تنظیم الف اعلان کا اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سے 16 سال عمر کے بچوں میں سے صرف دو کروڑ 70 لاکھ بچےسکول جا رہے ہیں۔ایک بڑی تعداد ان کی ہے جو پیچھے رہ جانے کی بناء پر سکول نہیں جاتے ان بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب ہے ، یہ بچے کسی طرح کے سکول میں نہیں جا رہے۔ نہ وہ مدرسے میں ہیں، نہ سرکاری سکول میں اور نہ نجی سکول۔ وہ کسی طرح کے سکول میں نہیں جا تے۔پنجاب میں تعلیم کی صورتِ حال کے بارے میں کہا گیا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے یہاں پالیسی، فنڈز اور توجہ کا فقدان رہا ہے۔ اب حالات بدرجہ بہتر ہو رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت کی جانب سے سی این جی پر جی ایس ٹی وصول کئے جانے کے خلاف سی این جی مالکان کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،عدالت حکومت کو جی ایس ٹی لینے سے نہ صرف روکے بلکہ اب تک لیا گیا تمام ٹیکس بھی واپس کرے۔جس کے بعد عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کر تے ہوئے وفاق اور اوگرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔