ایمز ٹی وی (کراچی) قومی ایئرلائن کی پروازوں کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صرف ایک روز میں 7 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخجبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 281 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے 18 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب یہ پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 242 کی روانگی میں 5 گھنٹے اور لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 757 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 352 کی روانگی کم از کم 4 گھنٹے اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے 650 تاخیر کا شکار ہوئی۔دوسری جانب قومی ایئرلائن کی 7 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن پروازوں کومنسوخ کردیا گیا ہے ان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی پی کے 1254، کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 203، لاہور سے کراچی آنے والی پی کے 303 اور پی کے305 ، لاہور سے جدہ جانے والی پی کے 470، این ایل 717 اور لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے 219 شامل ہے۔
ایمز ٹی وی( اسلام آباد) پاکستان سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ دو ہفتوں میں مستقل بنیادوں پر چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے۔عدالت کا یہ حکم بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران آیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ایک جج اس آئینی عہدے پر اضافی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے جس کی وجہ سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بھی حکم دیا ہے کہ جمعرات تک صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا جا ئے بصورت دیگروزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کر کے اُنھیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کی در خواستوں کی سماعت کی۔ان درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ سے استفسار کیا کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ وفاق کب تک مستقل بنیادوں پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرے گا جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں حکومت اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ چیف جسٹس ناصر الملک سمیت سپریم کورٹ کے متعدد جج اس عہدے پر اپنی ذمہ دایاں ادا کرچکے ہیں۔اس وقت سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث سینٹرل جیل کو سپر ہائی وے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جیل سے متصل غوثیہ کالونی،حیدرآباد کالونی اور دیگر آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا اور غوثیہ کالونی میں موجود گھروں کی تیسری، چوتھی منزل منہدم کردی جائیں گے کیونکہ علاقے میں صرف گراؤنڈ سرپلس ون کی اجازت ہے۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن جج واجد علی نے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی کے قتل کیس میں سما عت کے دوران سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے متعلق استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو آٹھ نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی ضمانت ضبط کرکے اْن کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف قتل کے اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں، پر ویز مشرف کے وکیل اختر علی نے عدالت میں اپنے موکل کی صحت سے متعلق سر ٹیفیکیٹ پییش کیاجس میں ڈاکٹر نے ملزم کو کمر کی تکلیف کے سبب انھیں ایک ماہ آرام کامشورہ دیا ھے۔ مقتول کے وکلاء نےاس میڈیکل سرٹیفکیٹ پرتحفضات کا اضہار کیاان کا کہنا تھامحض کمر کی تکلیف کے سببملزم کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔پرویز مشرف کے وکیل دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل کو سکیورٹی کے خدشات ہیں جبکہ جس جگہ پر یہ عدالت واقع ہے وہاں پر بھی دہشت گردوں کے حملے ہوچکے ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) صوبائی دارلحکومت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شاہد عزیزعرف گلو بٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 4 پولیس کانسٹیبل کو بطور سرکاری گواہ عدالت میں پیش ہونا تھا جس میں سے 3 پیش ہوسکے۔ عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر جج رائے ایوب نے گلو بٹ کے وکیل کی سرزنش کی جبکہ اس دوران گلو بٹ کمرہ عدالت میں گواہوں کو آنکھیں دکھاتا رہا۔ سماعت کے دوران تینوں گواہوں نے 17 جون کو پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار گلوبٹ کوٹھہرایا جبکہ سرکاری وکیل نےعدالت کے سامنے وہ ڈنڈا بھی پیش کیا جس کی مدد سے گلو بٹ نے ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کو توڑاتھا۔ گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کی تو کمرہ عدالت کے باہر گلو بٹ گواہان سے الجھ گئے اور دونوں جانب سے تلخ کلامی کی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ اگر میری زبان کھل گئی تو بہت سے لوگ جیل جائیں گے، بہت سے لوگوں کی وردیاں اتریں گیں اور بہت سے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، میڈیا میرا سب سے بڑا گواہ ہے اورانصاف ملنے کی پوری امید ہے۔
ایمز ٹی وی (پنجاب)ملتان میں اپنے اسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے مہم کے دوران اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ طالبات کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آ گیا ہے، بچیاں پاکستان کا مسقتبل ہیں اور مجھے ان میں ملالہ نظر آتی ہے جبکہ میرانے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن لوگوں کو ووٹ کے صحیح استعمال کا پتہ ہونا چاہئے، شیخ رشید ایک اچھے سیاستدان ہیں ان کے ساتھ جو کچھ ملتان میں ہوا اس کی مذمت کرتی ہوں.
وائلڈ-- کرئیر کی مشکل ترین فلم رہی-ریز ود رسپون اس فلم ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ ریز وِدرسپون نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’وائلڈ‘ اداکاری کے حوالے سے ان کی کریئر کی مشکل ترین فلم تھی۔اس فلم میں ودرسپون ایک جوان خاتون کا کردار ادا کر ہی ہیں -ہالی وڈ کی آسکر انعام یافتہ اداکارہ ریز وِدرسپون نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’وائلڈ‘ اداکاری کے حوالے سے ان کی کریئر کی مشکل ترین فلم تھی -ودرسپون نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ فلم شیرل سٹریڈ کی یاداشتوں پر مبنی ہے اور اس میں نشہ آور ادویات کے استعمال اور جنسی مناظر ہیں۔ یورپ میں فلم کی پریمیئر سے پہلے انھوں نے کہا کہ ’جسمانی طور پر یہ سب کچھ کرنا بہت مشکل تھا لیکن یہ فلم کے جذباتی مناظر تھے۔‘واک دی لائن‘ میں اداکاری پر آسکر انعام جیتنے والی اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے فلم کے تمام سب مناظر کے لیے اداکاری کرنی پڑی تھی یہاں تک کہ وہ منظر بھی جسے کرنے میں مجھے دقت ہو رہی تھی کیونکہ یہ ایمانداری سے جذبات کا اظہار تھا۔‘ودرسپون نے مزید کہا کہفلم شوٹنگ کے دوران شیرل سٹریڈ کا سیٹ پر ہونا ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) فلم انڈسٹری کی سینئر ادکارہ اور فلم ’’آپریشن021‘‘ کی پروڈیوسر زیبا بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی فلم بنا کر فلم انڈسٹری میں ایک نئی سوچ کا آغاز کیا ہے، فلم اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں میں بنائی گئی ہے تاکہ دنیا میں ہم پاکستانی فلمی صنعت کا نام روشن کرسکیں اور روایتی فلموں سے چھٹکارا حاصل کرسکیں لیکن افسوس کی بات ہے بقرعید پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہماری فلم کو کراچی کے دو سنیماؤں کیپری اور بمبینو نے نے صرف25منٹ چلانے کے بعد اتار دیا‘ کہا گیا کہ اس فلم کو عوام نے پسند نہیں کیا جب کہ ہماری فلم جو کہ42سنیماؤں میں پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی اب بھی34سنیماؤں میں نہایت کامیابی سے پیش کی جارہی ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ جو لوگ اچھا کام کررہے ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر جامی کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے دیکھ رہے ہیں کس طرح کی کچرا فلمیں بن رہی ہیں‘ اب اگر نئی نسل فلموں میں تبدیلی لانے کا عزم لے کر آئی ہے تو موقع دیں تاکہ دنیا میں پاکستان کو متارف کرایا جا سکے۔
ایمز ٹی وی (زیارت) گزشتہ روز کی شدید گرمی کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسے اور تیز ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم سرد کر دیا ہے ۔ زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچا جس کے باعث پانی جمنا شروع ہو گیا ہے ، کئی مقامات پر سردی کے باعث پانی کے پائپ بھی پھٹ گئے ہیں ۔ کوئٹہ میں بھی پارہ چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور شہر میں سرد ہواﺅں کا راج ہے۔ جنوبی پنجاب میں سردی کی لہر داخل ہو گئی ہے ۔ ملتان اور گردونواح میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم میں خنکی پیدا ہو گئی۔ ڈسکہ ، پنڈی بھٹیاں ، پاکپتن ، ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری بھی موسلا دھار بارش نے سردی کی آمد کی نوید سنا دی ہے، علاوہ ازیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے اور سردی بڑھنے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور میں بھی موسم نے انگڑائی لے لی ہیں ، صبح سویرے سرد ہواﺅں اور بونداباندی کے بعد موسم خنک ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور) شاہداللہ شاہد نے مختلف علاقوں کے پانچ امیروں سمیت داعش میں شمولیت کااعلان کردیا۔ جس سے تحریک طالبان مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہداللہ شاہد کے ہمراہ خیبرایجنسی کے امیر فاتح گل زمان ، اوکرزئی ایجنسی کے امیر سعید خان ،کرم ایجنسی کے دولت خان ، پشاور کے مفتی حسن اورہنگوکے خالد منصور نے بھی عراق و شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم ISISکی حمایت کا اعلان کردیا۔شاہداللہ شاہدنے بیعت ہونے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ تحریک طالبان کے اراکین کو داعش کی مدد کیلئے مشرق وسطیٰ بھیجیں گے۔ یادرہے کہ داعش کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے گذشتہ دنوں شاہداللہ شاہد کی ISISپرچم کے ساتھ تصویر بھی جاری کی تھی۔