ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاہور) قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 302 کراچی سے براہ راست لاہور متحدہ عرب امارات جانے والی تھی کہ لاہور کے قریب طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ اتار لیا جبکہ مسافر بھی محفوظ رہے۔ حادثے کے باعث پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل کو روانہ ہوئی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری عمران اسماعیل نے آن ائیر اعتراف کیا کہ ملتان سانحہ کی وجہ تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کی بد انتظامی تھی جبکہ چئیرمین تحریک انصاف حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نےبیان دیا کہ حکومت نے سٹیج سےسیڑھیاں ہٹائیں، میڈیا صبح سے سٹیڈیم میں موجود تھا، کسی چینل کے پاس ایسی فوٹیج ہے توسامنےلائے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) ملک میں پولیو وائرس کے مزید چارکیسزمنظرعام پرآئے ہیں، نئے پولیو کیسز میں ایک خیبر ایجنسی، دو پشاور جب کہ ایک شیخوپورہ سے رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعدرواں سال فاٹا میں کل پولیو کیسز کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال 42، سندھ 19، پنجاب3 اور بلوچستان میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس سے رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دوسو چھ ہو گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سےبات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر دھرنے ختم ہوجاتے تو ملتان میں 8 افراد نہ مرتے، اس واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیےجو بھی ذمہ دار ثابت ہواس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رحمان ملک نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محورعوام ہیں،ہم کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ نواز شریف کی حکومت اپنے 5 سال پورے کرے اور آصف زرداری بھی وسط مدتی انتخابات کی حمایت نہیں کرتے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گے، جب بھی انتخابات ہوں گے تو لوگ دیکھ لیں گے پیپلز پارٹی کتنی اکثریت حاصل کرتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کو مل کرکام کرنا چاہئے، الطاف حسین اچھے انسان ہیں وہ معاملے کو ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں،سیاست میں کسی کوبیان دینےسےنہیں روکا جاسکتا۔وہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کی پارٹی کے اندر بھی تحقیقات کرائیں، اس بات کی تفتیش ہونی چاہیئے کہ ملتان میں پیش آنے والے واقعے میں حکومت کی غفلت تھی یا تحریک انصاف کی کوتاہی کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ قاسم باغ جلسے کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی۔ انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کروائیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری تھی۔ عمران خان کی آمد پر بھی انتظامیہ نے کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ذمے داری لینے کو تیار نہیں تو چھٹی پر چلی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی سی او شہباز شریف کا منشی ہے۔ اس لئے اس سےغیرجانبداری کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے کی ابتداءسے ہی لاشیں ڈھونڈ رہے تھے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی لاشوں کی سیاست کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد ان ہلاکتوں کے بلاواسطہ ذمہ دار ہیں ملتان میں جلسے کے دوران بد انتظامی سے 7 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں مگر عمران خان اسلام آباد دھرنے پر پہنچ گئے ہیں مگرکوئی فرد ہسپتال تک نہیں گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سمیت سب کے جلسے جنریٹر پر ہی ہوتے ہیں، اسی طرح آج بھی جنریٹر چلا مگر تحریک انصاف نے جنریٹر بند کر کے خود بندے مروانے کا انتظام کیا، جہاں تک وزیر اعلی شہباز شریف سے انکوائری کے مطالبے کی بات ہے تو بندے مروانے کی انکوائری نہیں ہوتی، ایف آئی آر ہوتی ہے اور ملزمان سے تفشیش ہوتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سرحدی علاقے سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میران شاہ کا دورہ کیا جو زندگی کا خوشگوار تجربہ تھا، میران شاہ میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابابیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پاک فوج کے جوان بہادی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانےاور ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ دیکھا جب کہ جوانوں کے بلند حوصلے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پیپلز پارٹی کے شر یک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹ میں اکثریت ہے، صحیح ایشوز پر حکومت کی ڈٹ کر مخالفت کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اچھے جمہوری ماحول سے معاشی طور پر مستحکم کرنا ہو گا لائن آف کنٹرول پر جو ہو رہا ہے حکومت اسے احتیاط سے حل کرے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی منفی سیاست کا راستہ کبھی نہیں اپنائے گی ۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قومی کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے قوم پیچھے کھڑی رہی تو ضرور وزیراعظم بنیں گے،جنون کے سامنے لیگی کارکنوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔عمران خان کہتے ہیں کہ ملتان میں جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے، گو عمران گو کے نعرے سن کر خوشی ہوئی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی حمایت حاصل ہوتو بڑے مگر مچھوں کو بھی کٹہرے میں لا سکتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم دباؤ میں آکرغلطیاں کررہے ہیں۔عمران خان نےکہا کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک میں جمہوریت نہیں، قبضہ گروپ ہے جو پچیس سال سے باریاں لے رہا ہے مگراب قوم جاگ گئی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (لاہور) مریم نواز کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے،جس میں انہوں نے کہاہے کہ اب لاہور اورراولپنڈی میں لوگوں کو غیرت دکھانی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان اپنے کنٹینر سے باہر نکلتے ہوئے خوف محسوس کرینگے۔