ایمز ٹی وی:(لاہور)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے بولالیا ہے ۔ پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز می سیالکوٹ کے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی:(اسلام آباد)پی ٹی آ ئی کے کا ر کنو ں سے او نٹ ہتھانے پر کا ر کنوں نے پو لیس پر دھاوابول ڈالا اور اونٹ کو پو لیس کی قید سے چھڑا لیا۔اونٹ فیصل آبا د سے لا یا گیا تھا جس کو پولیس نے بلیو ایر یا میں کنٹینر سے اتر والیا۔پو لیس او نٹ کو قبضے میں لے کر پیدل تھا نے جا رہی تھی کہ کا رکنو ں نے پو لیس پر د ھا وا بو ل ڈا لااور او نٹ چھڑا لیا۔اونٹ کے معاملے پر پو لیس اور کا رکنو ں میں ایک کلو میٹرتک دوڑیں ہو ئیں جس کے بعد اونٹ کو پی ٹی آئی سیکر ٹریٹ منتقل کر دیا۔
ایمز ٹی وی(لاہور)گو نواز گو کے نعررے پر پابندی لگانے پرلاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست راجہ ذیشان ایڈووکیٹ کی جا نب سے جمع کرای گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے اس وقت ملک کے کئی علا قو ں میں گو نوازگو کے نعرے لگاے جا رہے ہیں،اس نعرے سے ملک میں انتشارپیداہورا ہے اورڈر ہے کہ ملک میں خانہ جنگی شروع نہ ہو۔ درخواست گزار کے مطابق گو نواز گو کے نعرے سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مختلف جگہوں پرجھگڑا بھی ہوا اور ڈر ہے کہ کسی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آجائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گو نواز گو کے نعرے پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔
ایمز ٹی وی:(خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا ہ کے ضلع کو ہاٹ میں مسا فر وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ہفتہ کی صبح کو شہر کے مصروف علاقے پشا ور چوک میں ایک مسا فر وین کے قریب پیش آیا ، مرنے والوں کا تعلق اہلتشیع فرقے سے تھا۔کوہاٹ پولیس کے ضلعی سربراہ سلیم مروت کے مطابق سوزوکی گاڑی نوا حی علاقے استرزئی کی طرف جا رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیاجس میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کوہاٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس افسر کے مطابق واقعہ کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جائے وقوعہ سے چند مشتبہ افراد کو حرا ست میں بھی لیا گیا ہے۔ان کے مطابق بظاہرلگتا ہے کے دھماکہ میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔خیال رہے اس سے پہلے بھی مزکورہ علاقے میں شیعہ مسلک کے افراد پر حملہ کیا جاچکا ہے ،تاہم تاحال کسی گروپ نے مذکورہ واقعات کی ذمہ داری قبول نہی کی۔
کراچی میں عید الاضحیٰ پرسی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا علان
ایمز ٹی وی (کراچی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہرقائد کی عوام کے لیے سی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ زراع کے مطابق عیدالاضحیٰ پر کراچی میں سی این جی اسٹیشن پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کے تحت 6 اکتوبر کو عید کے پہلے روز سے 11 اکتوبر تک شہر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ سی این جی کےعام شیڈول کے مطابق کراچی میں ہفتہ اور جمعرات کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی کی فراہمی بند رکھی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی عید کے تینوں روز کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف ہماری جنگ کو دھرنوں اور فضول سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) رحمان ملک نے اپنے پی آئی اے ویڈیواسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کے لئے چیئرمین سینیٹ اور ارجمند اظہر کے نام خطوط ارسال کئے ہیں جن میں واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے ارجمند اظہر کے نام خط میں کہا ہے کہ ان کی بر طرفی میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے، طیارے میں ہونے والے واقعے اور اس کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر آپ کو برطرف کیا جا نا سراسر زیادتی ہے، جس کا فوری ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ارجمند اظہر کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بر طرفی کے پیچھے کسی بھی سیاسی پریشر کی موجودگی کی تحقیقات کروائیں اور اس ضمن میں میں ان کو ہر قسم کی قانونی معاونت بھی فراہم کرنے کو تیا رہوں۔ سینیٹر رحمان ملک نے ایک تیسرا خط آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نام بھی ارسال کیا ہے جس میں ان سے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ یاد رہے ارجمند اظہر نے سینیٹر رحمان ملک کو پی آئی اے کی پرواز PK-370 کو لیٹ کروانے پر جہاز سے نکال دیا تھا اور واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مشتہر کر دی تھی جس کے بعد ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) گزشتہ روز تحریک انصاف مرکزی میڈیاسیل کےاراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ ملک کے وسائل پر قابض حکمران جماعتیں جمہوریت کے نام پر عوام کے حقوق غضب کررہے ہیں ، ان حکمرانوں کے ذہن میں جمہوریت صرف اور صرف اقتدار پر قابض ہونا ہے ۔ دراصل جمہوریت جمہور کے لیے ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے آمریت کے ساتھ ساتھ سول حکومتوں نے بھی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستانی قوم کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کی خوشی کے موقع پر ساحل سمند ر پر پولیس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ادارے بھی اپنا ذمہ داریان احسن طریقے سے نبھائیں ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ساحل سمندر پر جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جاسکے
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لےکراسلحہ بھی برآمدکرلیا، رینجرز ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر شہر میں امن وامان قائم کرنے کے لئےبنارس کالونی میں علی الصبح ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں سمیت تین سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے کر چوبیس مختلف اقسام کے متعدد چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کر لئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پشاورمیں افغان مہاجرین اور کراچی میں بوہری جماعت نے نماز عیدالاضحی ادا کر دی،سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی بھی کی گئی ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور پشاور میں رہائش پذیر افغان مہاجرین بھی آج عید منارہے ہیں ۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بھی آج نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی جبکہ جمرود اور لنڈی کوتل میں کل عید منائی جائے گی ۔ پاکستان میں داؤدی بوہرا جماعت بھی آج عید الاضحی منا رہی ہے ۔ کراچی میں بوہرا جماعت کا نماز کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا ۔ اس کے علاوہ شہر قائد میں آدم مسجد نزد سٹی کورٹ ، سولجر بازار ، حیدری ، شبیر آباد سمیت کئی مقامات پر عید الاضحٰی کی نماز ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ نماز عیدالاضحٰی کے موقع پر مساجد کے اطراف سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔