ھفتہ, 23 نومبر 2024

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک جنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) اور سماعت و گویائی سے محروم طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات نہم و دہم 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات طارق کریم نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات جماعت نہم و دہم برائے سال2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

جنرل گروپ ریگولر میں 10 ہزار 845 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے کامیابی کا تناسب 62.65فیصد، پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5 ہزار 456 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور کامیابی کا تناسب 51.43 فیصد رہاجبکہ پرائیویٹ گروپ میں کامیاب امیدواروں میں 8 اے ون گریڈ، 192 اے گریڈ، 789 بی گریڈ، ایک ہزار 268 سی گریڈ،537 ڈی گریڈ اور 12 نے ای گریڈحاصل کیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 58.86 فیصد رہا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے میٹرک کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

کراچی: شہر قائد میں سمندری طوفان اسنیٰ کے مزید دور ہونے سے مزید موسلا دھار بارش اور تندو تیز ہواؤں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان سے متعلق نواں الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی سے طوفان اسنیٰ مزید دور چلا گیا اور فاصلہ 500 کلو میٹر ہوگیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اورماڑہ سے 350 اور گوادر سے 260 کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور شدت میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

کراچی میں دوسرے روز بھی کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں مختلف سمتوں سے 5 سے 15 کلو میٹر رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 6.6 ملی میٹر ہوئی جبکہ شارع فیصل پر 4، ماڑی پور میں 3، کیماڑی میں 2.5 اور ڈی ایچ اے میں 1.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ناظم آباد، گلشنِ حدید اور صدر میں 1 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلگت : ضلع گلگت کے نواحی گاؤں مناور میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو ہائی سکول کا درجہ ملنے کے بعد اس کاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ،ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت عبدالوہاب میر ڈی ائی ایس شرافت حسین و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا کہ ٹیچر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر تک اسکولوں میں قابل ٹیچرز تعینات کئے جائیں گے ہم تعلیمی انقلاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے،تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہے، انہوں نے کہا کہ میرے ڈیپارٹمنٹ میں اچھے اور قابل افسروں کی کمی نہیں ہے اگر کسی چیز کی کمی ہے وہ وسائل ہیں۔ مگر ہم آپ کے گھر کے دہلیز پر اعلی تعلیم دے رہے ہیں۔ ہائی سکول میں کلاسز کے اجرا سے احساس تعلیمی محرومیت ختم ہو گئی۔ صوبائی حکومت کا توجہ کوالٹی ایجوکیشن پر مرکوز ہے۔ ہم اپنی تعلیمی نظام میں بہتری لاکر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں۔ تعلیم ہر بچے اور نوجوان کا حق ہے۔ تعلیم سے ملک کا مستقبل روشن ہو گا۔ میں تمام بچوں سے کہتا ہوں کہ سیکھنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں۔ اساتذہ اور والدین بچوں کی بہتر کونسلنگ پر توجہ دیں۔ وزیر تعلیم نے آئی ٹی لیب کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے، جس سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

افتتاح سے قبل سکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس رومز،طلبا اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دریں اثنا سکول بلڈنگ، کلاس رومز کا دورہ بھی کرایا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی جانب سے مہمانوں میں روایتی تحائف بھی پیش کئے گئے۔

راجہ اعظم خان نےصوبائی وزیرصحت کا چارج سنبھالنےکےبعد آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

صوبائی وزیرصحت راجہ اعظم خان نے اپنی وزارت کاچارج سنبھالنے کے بعد آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کا پہلا دورہ کیا ان کے ہمراہ کوآرڈنیٹر ٹو سی ایم یاسر تابان، ڈائریکٹر ہیلتھ، ایم ایس آر ایچ کیو سکردو ڈاکٹر اشرف اور دیگر محکمہ صحت کے آفیسران موجود تھے، اس موقع پر وزیر صحت راجہ اعظم خان نے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورآر بی سی سینٹر ، ایم آر آئی روم ،سٹی سکین روم سمیت پورے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے تمام ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔منسٹر ہیلتھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ایس ڈاکٹر اشرف اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں بہترین وترقی کی ہے ہسپتال میں ڈویلپمنٹ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، ہسپتال میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرونگا آر ایچ کیو ہسپتال سکردو نام سکردو کا ہے مگر اس پر بوجھ پورے بلتستان ریجن کا ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے پاس بہترین ڈاکٹرز ہیں سب کے باہمی تعاون سے اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بارکمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 3.32 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جو اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہےپٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259.10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔

بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان 75 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 199 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس 13 اور مہدی حسن میراز 33 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےچھ پوائنٹس سے محروم ہوگئی۔

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیم سلو اسکور ریٹ کرانے پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگلادیش 15 فیصد جرمانہ بھرے گی۔

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبرپرہی رہے گا جبکہ فتح کے باوجود بنگلادیش چھٹے نمبر سے ساتویں نمبرچلی گئی۔بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پرآئی سی سی ضابطہ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا اور ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ شکیب الحسن نے بولنگ کے دوران محمدرضوان کی جانب گیند تھروکی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش نے راولپنڈی میں تاریخ رقم کی، پنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 10 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سلوراوورریٹ پرپاکستان اوربنگلادیش پرجرمانہ عائدکردیا گیا۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں سست اوور کروانے پر جرمانے کے مرتکب پائے گئے، پاکستان نے 6 اوور کم کرائے جبکہ بنگلادیش نے تین اوور سست روی سے پھینکے جس کے باعث پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےچھ پوائنٹس سے محروم ہوگیا اور مہمان ٹیم تین پوائنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگلادیش 15 فیصد جرمانہ بھرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کےلیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا

طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دبئی: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ’اے‘ میں پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ ’بی‘ میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں میچ سے کرے گی جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ،تیسرا میچ 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سےٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلا دیش ہی رہے گا۔

Page 43 of 3029