ایمزٹی وی(چمن)پاکستان کے دو ٹوک موقف کے آگے افغانستان نے گھٹنے ٹیک دیے جس کے بعد باب دوستی کل سے کھول دیا جائے گا ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی پانچویں فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کی جانب سے 18 اگست کو پیش آنے والے واقعے پر باقاعدہ طور پر تحریری معافی مانگی گئی۔ افغان وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز نے کہا کہ18 اگست کا واقعہ نا قابل برداشت ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
فلیگ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے باقاعدہ معافی مانگنے کے بعد کل سے باب دوستی کھول دیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی فورسز کے اجلاس میں ہر ماہ فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر ہاٹ لائن قائم کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آسکے۔
واضح رہے کہ 18 اگست کو افغانوں کی جانب سے اپنی حدود میں انڈیا کے حق میں پاکستان مخالف مظاہرہ کیا گیا تھا جبکہ افغان فورسز نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ افغانیوں کے احتجاج کے دوران باب دوستی پر پتھراﺅبھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے باب دوستی بند کردیا تھا۔ افسوسناک واقعہ پیش آنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے حکم دیا تھا کہ جب تک افغانستان باقاعدہ طور پر معافی نہیں مانگ لیتا باب دوستی نہ کھولا جائے