اتوار, 24 نومبر 2024


پاک افغان بارڈر پر "پاکستان زندہ باد" کے نعرے

ایمزٹی وی(چمن)باب دوستی پر بھارت نواز افغان باشندوں کی جانب سے پتھراؤ کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے بند پاک افغان بارڈر افغانستان کی باقاعدہ معافی کے بعد کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چمن میں واقع پاک افغان سرحدی دروازہ باب دوستی 14 روز بعد کھول دیا گیا ہے، باب دوستی کھلنے پر سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں سامان لے کر آنے اور جانے کے لئے اپنی باری کی منتظر ہیں جب کہ سرحد پر پیدل افراد کے گزرنے کے لئے راستے کھول دیے گئے ہیں۔

پاک افغان سرحد کھلنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر 18 اکست کو بھارت نواز افغان شہریوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے باعث پاکستان نے احتجاجاً باب دوستی کو بند کردیا تھا، گزشتہ روز پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقات میں افغان حکام کی جانب سے واقعہ پر معافی اور آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment