Print this page

گڈانی دھما کہ 11افراد جاں بحق اور45سے زائدزخمی


ایمز ٹی وی(حب) بلوچستان کے علاقے گڈانی میں لنگر انداز بحری جہاز میں دھماکے سے 11افراد جاں بحق اور45سے زائدزخمی ہوگئے۔

گڈانی شپ بریکنگ میں لنگر انداز بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں 11افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 45زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع نے 11افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں