ایمزٹی وی(کوئٹہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے اور میں اپنے دوستوں کی مرضی کے خلاف ان پر زبردستی مسلط نہیں کرنا چاہتا ، کیونکہ زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنامیرا شیوہ نہیں ہے۔
نواب ثناءاللہ زہری نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے، اپنے استعفے میں انہوں نے مئوقف اختیار کیا کہ مجھے محسوس ہورہاہے کافی تعداد میں اسمبلی اراکین میری قیادت سے مطمئن نہیں،میں نہیں چاہتاکہ میری وجہ سے صوبے کی سیاست خراب ہو، اقتدارآنے جانےوالی چیز ہے،میں زبردستی اپنے ساتھیوں پر مسلط نہیں ہوناچاہتا۔
میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت وزارت اعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہورہاہوں۔ عوام نے مناسب سمجھا تو میں ان کی خدمت جاری رکھوں گا۔