Print this page

طلباکاپی ایم سی کےخلاف احتجاج

کوئٹہ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آن لائن منعقد کرانے پرطلباکاپی ایم سی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

احتجاج کرنے والے طلبا و طالبات کاکہنا ہے کہاانتظامیہ ٹاٹ پر بٹھا کر قدیم دور کی تعلیم دینے کے بعدہم سے آن لائن امتحان کا جدید تجربہ کررہی ہے۔تجربے میں ناکامی و کمزوری بھی تمہاری آشکار ہوتی ہے ۔ناکامی کاالزام اور نقصان ہم طلباء پر ڈال دیا جاتا ہے۔

مظاہرین نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایم سی، ایچ ای سی، این ٹی ایس، یو ایچ ایس، پی ای ٹی ایس اور کتنے تجربے کروگے؟ طلباء کوئی پراڈکٹ نہیں، انسان ہیں۔ ظلم کے یہ ضابطے
طلبہ نہیں مانتے۔
طلبا کا احتجاج سوشل میڈیا پر   #WeRejectPmcMdcatTest2021 اور #CountryWideProtestAgainstPMCٹاپ ٹرینڈکررہاہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں