Print this page

ایم فل/ایم ایس اورپی ایچ ڈی پروگرامزمیں سپرنگ 2023 کےلئےداخلہ فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

تربت : یونیورسٹی آف تربت میں ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامزمیں سپرنگ 2023 کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

رجسٹرارآفس تربت یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تربت یونیورسٹی میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری اور بلوچی میں ایم فل/ایم ایس پروگرامز جبکہ شعبہ بلوچی اوربائیوکیمسٹری میں پی ایچ پروگرامز میں داخلہ کے خواہشمند اپنے داخلہ فارم 6جنوری 2023 تک تربت یونیورسٹی میں جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں