Print this page

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے لیے سر گرم

ایمز ٹی وی (گلفت بلتستان ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قدرتی ماحول کو برقرار رکھنا ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے اورخاص طورپرجنگلی حیات کا تحفظ ہمارے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے اور اس ساری صورتحال ک مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت جنگلات و جنگلی حیات اور ماحول کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے انہوں نے اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں حاصل ہونےوالی رقم کا 80فیصد حصہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کام کرنےوالی مقامی تنظیموں میں چیک کی شکل میں تقسیم کرنے کے حوالے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کو پہلی بار 1992ءمیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور اقتدار میں متعارف کرایا گیا تھا جو آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور مقامی لوگوں کو اس کے ذریعے حاصل ہونےوالی آمدن سے فائدہ مل رہا ہےانہوں نے کہا کہ اس سال جنگلی حیات کے شکار کیلئے اکتوبر کی بجائے ستمبر میں ٹینڈر کرائے گئے جس کا ایک فائدہ تو یہ ہوا کہ اب اکتوبر میں ہی شکار کا آغاز ہوسکے گا اور شکار کو بھی اپنی تیاری کیلئے وقت مل سکے گا ،انہوں نے بتایا کہ 7ستمبر 2016ءکو ہونےوالے ٹینڈر میں ہمارے چار 65ہزار ڈالر مارخور فروخت ہوئے ہیں 80آئی بیکس بک چکے ہیں اسی طرح 8بلیو شپس ٹینڈر سے قبل ہی ہمیں ڈیمانڈ کرکے ایک غیر ملکی شکاری نے خریدلئے ہیں جس کے بعد ہم نے اس کا کوٹہ بڑھاکر 14کر دیا ہے اور اب تک 10بلیو شپس فروخت ہوچکے ہیں جن کا شکار اکتوبر سے شروع ہوگا اور اس سال ہم اس مد میں ریکارڈ آمدن کی توقع رکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب مقامی کمیونٹی کے اشتراک سے کررہے ہیں ،انہوں نے ادارے میں افرادی قوت کی کمی سمیت دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا اور وزیراعلیٰ سے اس طرف توجہ دینے کی بھی درخواست کی تقریب کے آخر میں کنزرویٹر جنگلات و جنگلی حیات غلام محمد نے تقریب شرکت کرنے پر وزیراعلیٰ اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں