ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی سر براہی میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں آئی جی ظفراقبال اعوان نے کہا کہ چہلم کے ماتمی جلوس کے حفاظتی انتظامات بالکل اس طرح ترتیب دیں جس طرح یوم عاشورہ کو ترتیب دئیے گئے تھے۔
فورتھ شیڈول والوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔اہم مقامات کی حفاظت کےلئے سیکورٹی آڈٹ کی روشنی میں پلان ترتیب دین تمام اضلاع میں موجود افغانیوں کے مکمل انخلاءتک کاروائی جاری رکھی جائے۔ عارضی رہائشی ایکٹ 2016پر عملدار آمد کو یقینی بنایا جائے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی مزید بہتر بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو اطلاع کیا جائے۔سی پیک روٹ پر ملحقہ اہم مقامات پل، عطاءآباد ٹنل، سست ڈرائی پورٹ اور چائنیز کی حفاظت کےلئے تما م وسائل بروئے کار لائی جائیں۔شاہراہ قراقرم پر چیکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور مسافروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔
غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔،زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد نمٹاکر چالان عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔ اشتہاری ملزمان اور دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کےلئے کاروائیوں کو تیز کیاجائے۔یکم دسمبر سے PTCمیں اپر اور انٹر کے کورسز کا اجراءکیا جائے۔ فورس کے کسی آفیسر اور جوان کی ترقی کے دوران لیت و لعل برداشت نہیں کیاجائے گا۔
تمام اضلاع میں کوئیک رسپانس فورس کو ایکٹیو کیا جائے۔ اجلاس مین تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے اپنے اپنے ضلع کے مختلف امور کے حوالے سے آئی جی پی کو بریفنگ دی،اجلا س تمام ڈی آئی جیز ، سی پی او کے اے آئی جیز ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور پی ٹی سی کے زمہ دارن سمیت تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔