گلگت بلتستان: گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے،جبکہ بدین میں صبح سویرے دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں چند روز کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ برف باری کا آغاز ہوگیا ہے، دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ پروقفےوقفے سے برف باری ہورہی ہے۔
ہنزہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری جارہ ے اس کے علاوہ استور کے بالائی علاقوں میں بھی ہونے والی برف باری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
خیبرپختونخوا میں اپر دیر،لوئر دیر، سوات اور بنوں سمیت مختلف مقامات پر موسم ابرآلود اور شدید سرد ہے،بالائی مقامات پر لوگوں نےانگیھٹیوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے،جبکہ پنجاب میں مری سمیت مختلف شہروں میں موسم سرد اور مختلف مقامات پر ابرآلود ہے ۔
سندھ کے شہر بدین میں آج صبح سویرے دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے۔