ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت گلگت کو پلاسٹک فری شہر بنانے کیلئے قانون سازی کریگی اور شہریوں کو کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کے استعمال کی جانب راغب کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں جس کیلئے تمام شہریوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحیثیت مسلمان ہمیں صفائی پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اپنے دکانوں کا کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنے کے بجائے کسی تھیلے میں جمع کرکے دکان کے باہر رکھے جہاں سے محکمہ بلدیہ کے اہلکار جمع کر کے مناسب انداز میں تلف کرینگے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء کو میں خود بھی صفائی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرونگا۔ اگر محکمہ بلدیہ کی کوئی غفلت نظر آئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
وزیراعلی اور وزراءنے جھاڑو پھیر کر صفائی مہم کا آغاز کردیا
- 18/09/2015
- K2_CATEGORY گلگت بلتستان
- 1929 K2_VIEWS
Leave a comment