اتوار, 08 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


 این ایل آئی کے آوٹ پاسنگ پریڈ،  فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی شرکت

 

ایمز ٹی وی (گلگت) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کٹھن دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سیا چن کے بلند ترین محاذ ہو یا کارگل کے دشوار گزار پہاڑہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشن پاک فوج نے بالعموم اور این ایل آئی  رجمنٹ کے جوانوں نے بالخصوص بہادری کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے بونجی میں این ایل آئی کے آوٹ پاسنگ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ نے جس پیشے کا انتخاب کیا ہے اس پر عزت وقار سے جینے اور بہادر ی سے شہید ہونے کے سواء تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ فوج کی زندگی صرف وہ لوگ اپناتے ہیں جو اللہ پر کامل ایمان، وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے سے سر شار ہوں۔ یہ محض ایک پیشہ ہی نہیں ہے بلکہ عبادت بھی ہے۔ میری آپ کو ایک نصحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بروسہ رکھیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سینٹر میں صرف آپکو بنیادی تربیت مہیا کردی گئی ہے۔ اور فوج میں رہتے ہو ئے آپکی تربیت کا عمل جاری رہنے والا ہے۔ آپکو کو ہر قدم پر نئے مسائل کا سامنا ہو گاجن کے لئے ضروری تربیت کا حصول آپکے لئے لازم ہے۔ فوج نے ہر محاذ میں اپنے بہادری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اور خاص کر این ایل آئی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دو نشان حیدر حاصل کئے ہیں۔ آپکے رجمنٹ کا موٹو ہے کہ ثابت قدم اور مجھے یقین ہے کہ انشااللہآپ ہر ازمائش پر ثابت قدم رکھ کر ثابت کر دینگے کہ آپ ایک ایسے قوم کے سپوت ہیں جو اس ملک کی سرحدیوں کی دفاع کے لئے ہر دم تیار ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment