جمعرات, 25 اپریل 2024


کونسل کیلئے سید افضل کو تحریک انصاف نے تجویز کیا تھا، راجہ جہانزیب

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں سید افضل کو پی ٹی آئی نے تجویز کیاتھا پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ امیدوار کو مسلم لیگ ن پی پی پی اور ایم ڈبلیو ایم کے ممبران نے ووٹ دیا ہے سید افضل کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے بطور پی ٹی آئی کے ممبر تجویز کنندہ بننا تھا کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتیں ہمارے اوپر الزامات لگانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کونسل انتخابات سے ایک ماہ قبل میں پی ٹی آئی کی ممبر کی حیثیت سے سید افضل کے تائید کنندہ بنا تو اعتراض کیوں نہیں کیا میں نے سید افضل کو ووٹ اپنے پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد دیا ہے ہماری جماعت کے پاس اتنی نشستیں نہیں تھی کہ اپنا امیدوار کو ٹکٹ دے انہوںنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ امیدوار کو مسلم لیگ ن، پی پی پی ،ایم ڈبلیو ایم اور قوم پرست جماعت کے ممبران نے ووٹ دئیے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment