ھفتہ, 20 اپریل 2024


گلگت بلدتستان میں الیکشن! پی ٹی آئی کےامیدوارکا ری ایکشن

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)ہنزہ ضمنی الیکشن کے تمام آزاد امیدور کرنل (ر)عبیداللہ بیگ ،نیک نام ،پاکستان تحریک انصاف کے نامز امیدور عزیز احمد خان اور پاکستان عام آدمی پارٹی کے نامز امیدور دینار خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ میں ضمنی الیکشن فوج اور ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کی سرپرستی میں انعقاد ہونا چاہئے کیوں کہ گورنر گلگت بلتستان،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پوری سرکاری مشنر ن لیگ کے امیدور سلیم خان کے کمپئین کے بے دریغ استعما ل کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کاناصر آباد ،علی آباد اور گلمت میں خطاب کرنا الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا ہنزہ کا دورہ اور ہنزہ کے غریب خواتین کو دھوکہ دے کر ان کی ضمیر سے سودہ کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد گورنر ہنزہ سے باہرنکلنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور گورنر میرغضنفر صرف ہنزہ کے گورنر نہیں بلکہ پوری گلگت بلتستان کے باقی تمام اضلاع کے گورنر بھی ہیں اور وہ قوم کو بتا دیں باقی 9اضلاع کا کتنی دفعہ دورہ کیا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہنزہ کے DCہنزہ کے تمام نمبرداروں پر سلیم کو سہارے دینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جو کہ غیر قانونی قدم ہے جس پر ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے اسیر رہنماء کامریڈ باباجان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جاتا ہے تو ان کو کھل کر الیکشن کمپئین بھی چلانے کا موقع دیا جائے ،آزادمیدوار نیک نام نے کامریڈ باباجان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باباجان صرف ہنزہ کا لیڈر نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا لیڈر ہے ان کا اس جمہوری عمل میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے لیکن ہم عدالتی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے معزز عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتوں کے بعد ہی الیکشن کا انعقاد کروائے کیوں کہ گزشتہ ایک سال سے ہنز ہ کی یہ نشست خالی پڑی ہے جس سے عوامی مسائل تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر غضنفر کے چہیتے ہنزہ گوجال میں جعلی منصوبوں کا اعلانات کرکے ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے جس پر فوری طور پر الیکشن کمیشن نوٹس لے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment