اتوار, 24 نومبر 2024


نئے صدر کا نام اقوام متحدہ میں پیش

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے صدر کے لئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب مسعود خان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی تجویز پر مسعود خان کے بطور صدر نام کی منظوری دے دی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود خان بین الاقوامی سفارت کاری کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں اوران کے صدر منتخب ہونے سے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر مزید بہترطریقے سے اجاگر ہوسکے گا جب کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں آزاد کشمیر کے موجودہ صدر سردار محمد یعقوب خان کی آئینی مدت پوری ہوجائے گی۔

مسعود خان 2005 سے 2008 تک اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے جس کے بعد انھیں اقوام متحدہ نیو یارک آفس میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا، اس کے علاوہ مسعود خان چین میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment