ایمزٹی وی(اسلام آباد)خورشیدشاہ اور شاہ محمودقریشی کی مشاورت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو غیرجانبدارانہ طور پر چلنا چاہیے ،اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں نےاجلاس کل طلب کیاہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسپیکرنےوزیراعظم کےخلاف اپوزیشن کےریفرنسزمستردکردیے جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن کے ریفرنسز مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں
خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکرکوعہدےکااحترام کرناچاہیے اورغیرجانبدارانہ طورپرچلناچاہیے،ان کے غیرجانبدار ہونے سے ہی حکومت کی جان بچ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی رولنگ عدالت میں چیلنج کرنے کی روایت ہے،اسپیکرکی رولنگ کیخلاف آئین اورقانون کے مطابق لائحہ عمل اپنائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عمران خان کل قومی اسمبلی میں آکراپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔