ایمزٹی وی(اسلام آباد) اپنے ہم منصب کی دعوت پر پاکستان پہنچنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز صدرپاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر ممنون حسین نے ترکی کی نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت اورکیلئے حمایت پر شکریہ اداکیا۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ، افغانستان میں دیرپاقیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔
یادرہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بھارت کو شامل کرانے کی بھرپور کوشش کی لیکن چین کی مخالفت اور ترکی جیسے دوستوں کی طرف سے پاکستان کاساتھ دیئے جانے پر بھارت کی امیدوں پر پانی پھرگیا اور این ایس جی میں شامل نہ ہوسکا۔