ایمزٹی وی(اسلام آباد ) وزیر اعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کے استعفے کی پیشکش مسترد کر دی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ دے کر پریس کانفرنس کرنے کی بات کی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کا استعفیٰ قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ اخبارات کے ذریعے پڑھی اور مرچ مصالحوں کے ساتھ پڑھی ، میں حیران ہوں کہ ہمارا موقف آنے کے بعد یکطرفہ رپورٹ کس طرح سامنے آئی،اس رپورٹ میں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی الزامات لگائے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رپورٹ آنے پر سیاسی مریضوں کو بولنے کا موقع مل گیا اور کچھ لوگوں کی طرف سے مجھ پر ذاتی الزامات لگائے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات پر افسوس ہے مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں بہت گنہگار انسان ہوں لیکن جھوٹ نہیں بولتا اور ذاتی مسئلے پر غلط بیانی نہیں کرتا، اوٹ پٹانگ بات کرنے والوں کی میرے نزدیک کوئی حیثیت نہیں