ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد میں صفائی کے نظام میں جدت لانے کے لئے چار جدید کمپیکٹرز کا اضا فہ کر دیا گیا ۔ یہ کمپیکٹرز ان سیکٹرز میں استعمال کئے جائیں گے جن میں صفائی کا کام سی ڈی اے اپنے ورکرز کے ذریعے کرتا تھا۔
کمپیکٹرز کے اضا فے کے ساتھ شہر بھر سے کوڑا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔
انصر عزیز نےہدایت کی کہ سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ٹر انسپورٹ فلیٹ کو جدید مشینری سے لیس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو دیہی علا قوں تک پھیلانے کے لئے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جا رہی ہے۔