ھفتہ, 23 نومبر 2024


تفتیش میں نقائص کی نشاندہی کے لئے ہدایات

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ر ق مسعودیٰسین نے مقدمات کی تبدیلی تفتیش کے لئےایس او پی جا ری کیا ہے جس کے مطا بق ایسے تفتیشی افسران جو مقدمات کی یکسوئی میں ناکام ہو چکے ہیں یا ان کے خلاف ماضی میں منفی مشاہدے موصول ہوئے ہوں ان کو سنجیدہ اور پیچیدہ طرز کی تفتیش ہرگز حوالے نہیں کی جائیگی۔

ایس ایس پی اسلام آباد زونل ایس پی کی مدد سے تفتیشی اسٹاف کا مکمل ریکارڈ رکھیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر تفتیشی افسروں کی درجہ بندی کریں گے۔

اسی طرح مقدمات کی باقاعدہ پراگریس رپورٹ متعلقہ ایس ڈی پی او سے لیں گے اور تفتیش میں کسی قسم کے نقائص کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کے لئے ہدایات جاری کریں گے ۔ایک مقدمہ کی تفتیش زیادہ سے زیادہ تین دفعہ تبدیل کی جا سکے گی۔ہر تبدیلی تفتیش پر الگ بورڈ بنایا جائے گا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment