ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سی ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کمرشل میں کروڑوں روپے مالیت کے ایگرو پلاٹوں کے نمبر تبدیل کرکے نئی اور نمایاں لوکیشن پر الاٹمنٹ کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں پراپرٹی ڈیلرز کا ایک گروہ ملوث ہے۔
ذرائع نے بتا یا کہ اوپن مارکیٹ سے خریدے گئے دو پلاٹوں کے مالکان نے پلاٹ کی بہتر لوکیشن کیلئے اپنا کیس پراسیس کرایا ہے جس سے ایک نیا پنڈورہ باکس کھل جا ئے گا۔
سی ڈی اے بورڈ یہ واضح پا لیسی فیصلہ کرے کہ ایک مرتبہ الاٹ ہونے کے بعد فروخت شدہ پلاٹ کی لوکیشن تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ خریدار مرضی سے اور دیکھ بھال کر پلاٹ لیتے ہیں اس کی ذمہ داری کسی طور سی ڈی اے پر عائد نہیں کی جاسکتی۔
اس وقت پلاٹ نمبر 29اور 39 سی آر چرڈ سکیم مری روڈ کے مالکان نئے نمبر لگوانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں وہ نمبلگا ئے جا رہے ہیں جن کے خلاف سینئر سول جج اسلام آباد ( ایسٹ ) نے چودہ جنوری 2017 تک حکم امتنا عی جا ری کیا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتا یا کہ بعض پراپرٹی ڈیلرز دانستہ پہلے ڈپریشن وغیرہ کے پلاٹ نصف قیمت پرخرید لیتے ہیں اور پھر سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے ان کی لوکیشن تبدیل کراکے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔